Sunday, 16 June 2024


کرغزستان؛ مقامی وغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں

 

کرغزستان کے دارالحکومت میں مقامی اورغیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی میں پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔

اطلاعات کے مطابق مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کیے جب کہ متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔  مشتعل ہونے والے کرغز طلبہ نے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا۔ مصری طلبہ کی جانب سے کرغز طلبہ کے خلاف ردعمل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیر ملکی طلبہ و طالبات پر حملے کر رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment