حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
سینیئر عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا کہ گروپ ایک معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے جس سے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ثالثوں کی جانب سے نئی تجاویز پر بات کرنے کی درخواست کا جواب دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گروپ غزہ کی پٹی پر جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کے لیے تیار ہے، گروپ کسی ایسے معاہدے کے لیے بھی تیار ہے جو فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ کرے اور مستقل جنگ بندی کی طرف لے جائے۔
عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جان بوجھ کر غزہ میں طبی انفراسٹرکچر اور فلسطینی شہری دفاع کے وسائل کو تباہ کیا فلسطینی قوم کے رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے مذمتی بیانات اب قابل قبول نہیں ہیں۔
حماس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک سے فوری طور پر اپنے دوطرفہ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔