Sunday, 17 November 2024


یاداشت کو کمزور کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ایمزٹی وی(صحت) موٹاپا یاداشت کو کمزور بناتا ہے۔ ذرائع کے مطابق  تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن کی زیادتی کا شکار لوگوں میں چیزوں کو کسی تعلق کے حوالے سے یاد رکھنے میں یا پھر ماضی کے واقعات کو صحیح طرح دہرانے میں دشواری ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق ”ایکسپیریمنٹل سائیکولوجی“ میں چھپنے والی ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کمزور یادداشت کی وجہ سے موٹے افراد کو یہ خیال ہی نہیں رہتا کہ انہوں نے آخری بار کب کھانا کھایا تھا اور وہ مزید کھانا کھا کر خوراک کی زیادتی کا شکار ہوجاتے ہیں اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ بی ایم آئی رکھنے والے افراد میں چیزوں کو واضح طور پر یاد رکھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں ہے کہ ایسے افراد نسیان کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں بھوک کے ہارمونز ہماری غذا کی مقدار کے تعین میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس بات کو بھی تسلیم کیا جاچکا ہے کہ ہمارا دماغ بھی اس میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور جن لوگوں کو بھولنے یا نسیان کی بیماری ہوتی ہے وہ تھوڑے تھوڑے وقفے بعد کھانا کھاتے رہتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment