Tuesday, 08 October 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


فیسوں میں بلاجواز اضافہ! والدین سراپااحتجاج

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پیرنٹس ایکشن کمیٹی کا اجلاس کوآرڈینیٹر محمدکاشف صابرانی کی صدارت میں ناظم آباد میں منعقدہواجس میں عہدیداران سمیت مقامی اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین نے بھی شرکت کی۔والدین نے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں کی روداد سناتے ہوئے کہاکہ آئے روز اسکول انتظامیہ مختلف فیسوں کے نام پر بھاری رقوم کا مطالبہ کرتی ہے،نجی اسکول مالکان بچوں کو پڑھاتے کم اور مال زیادہ بٹورتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر پر ایڈمٹ کارڈزاورنتائج روکنامعمول بن چکاہے،اس کے علاوہ بچوں کو سب کے سامنے کھڑاکرکےان کی تذلیل کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے احساس کمتری کا شکارہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیسوں میں من مانااضافہ ہماری سمجھ اور قوت برداشت سے باہر ہے۔حکومتی ادارے فیسوں کے نام پر اسکول مافیاکے بھتے بندکرائیں جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد کاشف صابرانی نے کہاکہ حکومت نے پچھلے سال بھی اسکول فیسوں میں اضافہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایسالگتا ہے کہ اسکول مافیاحکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ متعلقہ حکام پرائیویٹ اسکولوں کو فیسیں بڑھانے سے روکیں بصورت دیگر والدین اپنااحتجاج ریکارڈ کرانے میں حق بجانب ہوں گے.

Share this article

Leave a comment