Monday, 07 October 2024


جامعہ کراچی میں اطالوی زبان اور ثقافت کا سبق

 

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم اور اطالوی قونصلیٹ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق اطالوی سفارت خانے اسلام آباد کی سرپرستی میں کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی کے اشتراک اور تعاون سے اطالوی زبان اور ثقافتی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی کے تحت اطالوی زبان میں دوسمسٹر پر محیط سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے اطالوی قونصلیٹ اطالوی اساتذہ کا انتظام کرے گی جبکہ رئیس کلیہ سماجی علوم تمام تدریسی اور انتظامی امور کی نگرانی کرینگے ۔ مذکورہ سرٹیفکیٹ کورس کے تحت ہفتے میں 06 کریڈٹ آورزپر محیط دوکلاسز کلیہ سماجی علوم کے اطالوی سینٹر میں منعقد ہوں گی ۔
مفاہمتی یادداشت پر اطالوی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے اطالوی قونصل جنرل ڈاکٹر گیان لوکا رُباگٹی جبکہ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پررئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان بھی موجود تھے.

Share this article

Leave a comment