ایمزٹی وی (تعلیم)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ٹی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے پرچے پر امن طریقے سے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹیکینکل بورڈ فصیح الدین خان کی ہدایت کے مطابق کنٹرولر آف ایگزامنیشن نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ساتھ ہی بورڈ کی بنائی گئی ویجیلینس ٹیم کے ممبران کو بھی ہدایت دیں کہ امتحانی مراکز پر نقل کے رحجان پر ہر ممکن طور پر قابو پایاجائے۔