Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اورکروم براؤزرکےلیےپاس ورڈمنیجرکواپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ وہ ایپس اور ڈیوائسز میں یکساں انداز سے کام کرسکے۔

صارفین کو بہت جلد کروم یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پاس ورڈ منیجر کے حوالے سے نیا یونیفائیڈ تجربہ فراہم کیا جائے گا تاکہ سائٹس یا ایپس کے پاس ورڈز خودکار طور پر اکٹھے ہوجائیں جبکہ اینڈرائیڈ ہوم اسکرین پر ان پاس ورڈز تک رسائی کا نیا شارٹ کٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد سنگل پاس ورڈ سیٹنگز پیج فراہم کیا جائے گا تاکہ لوگ کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاس ورڈ کو بیک وقت محفوظ کرسکیں۔

پاس ورڈ منیجر لوگوں کو ویب سائٹ اور ایپس کے لیے زیادہ محفوظ پاس ورڈز بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔اس مقصد کے لیے پاس ورڈ چیک اپ کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ ان کے پاس ورڈ کس حد تک کمزور ہیں۔

گوگل کی جانب سے پاس ورڈ ہیک ہونے پرکروم براؤزر پر آگاہ کیا جائے گا۔گوگل نے بتایا کہ پاس ورڈ منیجمنٹ سسٹم فی الحال کروم براؤزر پر ہی دستیاب ہوگا جبکہ پاس ورڈ کو مینوئلی ایڈ کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے متوسط طبقے کو رعایتی قیمت پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی میں ساتھویں اور اعظم بستی میں پہلی جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد، امریکا کے معروف ماہر امراض قلب، پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیت اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے المنس ڈاکٹر جاوید سلیمان، ڈاکٹر زاہد جمال، ڈاکٹر مکرم، لیب منیجر حسنین عباس و دیگر بھی موجود تھے،

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کا کہنا تھا کہ جے ایس ایم یو لیب کے نتائج درستی اور معیار کے اعتبار سے اپنی ایک پہنچان رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہےکہ تیزی کیساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں جے ایس ایم یو لیب کے کلیکشن مراکز کھولے جارہے ہیں اور اس اقدام کا مقصد ہر شہری کے لئے ارزاں قیمت پر ٹیسٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرناہے۔

قبل ازیں جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیبارٹری سے متصل نارتھ امریکن فزیشنز آف کراچی اوریجن(ناپکو)ہارٹ کلینک کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب کا سلوگن ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘تھا، کلینک کا افتتاح این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے کیا، یہ کلینک نارتھ امریکن فزیشنز آف کراچی اوریجن اور جستجو ویلفیئر آرگنائزیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جہاں امراض کلب کے اعلیٰ معیارکےڈاکٹرز بغیر کسی معاوضے کے انسانی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی خدمات انجام دینگے۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئےڈاکٹر جاوید سلیمان کاکہناتھاکہ یہ ایک پروینٹوہارٹ کلینک ہے،موجودہ دور میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں30 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں دل کے امراض زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں جس کی مختلف وجوہات ہیں اور اس کلینک کا مقصد بھی ان وجوہات کا سراغ لگانا ہے تاکہ یہاں سے ملنے والا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑی آبادی کو دل کے امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ اس کلینک میں مریضوں سے صرف رجسٹریشن فیس لی جائیگی جو کہ انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے متوسط طبقے کے عوام کے لیے اعلیٰ معیار کے کلینک کے آغاز پر زاہد جمال اور جاید سلیمان کی مکمل ٹیم اور جستجو فائونڈیشن کی بنیاد ڈالنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ یہ تمام شخصیات اپنی ذات میں انسٹیٹیوشنز ہیں، ہم پروینٹو کارڈیولاجی کو ایک سبجیکٹ کے طور پر متعارف کروانے کیلئے آپ سب سےتجاویز لیں گے۔این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے بھی اس کلینک کے قیام پر ڈاکٹر جاوید سلیمان اور زاہد جمال کو خراج تحسین پیش کیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نےکہاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا یہاں سے اکٹھا کیے جانیوالے ڈیٹا سے مستفید ہوگی۔پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کاکہنا تھاکہ اگر علاج سے زیادہ احتیاط پر توجہ دی جائے تو 70 فیصد بیماریوں کا خاتمہ ہوجائیگا۔اس موقع پر پاکستان میں اس کلینک کے روح رواں ڈاکٹر زاہد جمال کاکہناتھاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ اس کلینک میں اعلیٰ معیار کے ماہر امراض کلب اپنی خدمات انجام دینے کیلئے پر عزم ہیں۔تقریب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر راحت ناز، قاضی شبیر و دیگر بھی موجود تھے۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی فیسوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیسوں میں اضافہ پرائیوٹ امیداروں اور الحاق شدہ کالجز کے طلبی کی امتحانی فیس میں کیا گیا ہے، بی ایس ای، بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری کی فیس میں اضافہ کردیا گیا،پرائیوٹ طلبا کے لئے بی ایس ای، بی اے م ایسوسی ایٹ ڈگری کی امتحانی فیس میں 9سو روپے اضافہ کردیا گیا۔

نئی فیس میں 6920 روپے مقرر کردی گئی ، بی ایس سائیکوتھراپسٹ کی فیس میں 12 سو روپے اضافہ کردیاگیا، بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیک کی امتحانی فیس بھی 12 سو روپے بڑھادی گئی ۔

ایم ایڈ کی فیس میں میں بھی 9سو روپے اضافہ کردیا گیا،ایم اے کی فیس میں بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

نئی فیسوں کا اطلاق یکم جولاءی سے ہوگا،پنجاب یونیورسٹی نئی فیسوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل لاجسٹکس سیل نے جامع منصوبہ بندی کرلی۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق حساس مقامات پر پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی جب کہ لانگ بوم ایکسکویٹر، ڈی واٹرنگ پمپس کو حساس علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گلیوں میں پانی کا داخلہ روکنے کےلیے تمام چوکنگ پوائنٹس پر مسلسل ڈریجنگ کی جائے گی، اس کے علاوہ ریت کے20 ہزار تھیلے نشیبی علاقوں کے ساتھ نالے کے اطراف میں رکھے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اورنگی نالے پر حفاظتی بندوں کی تعمیر بھی کی جارہی ہے جب کہ شاداب گراؤنڈ، مین کیمپ اور سائٹ ایریا میں ایمرجنسی رسپانس سیل قائم کیا گیا ہے جو بارشوں کے دوران 24 گھنٹے کام کرے گا۔

کراچی میں پانی سے بھرے بادل برسنے کو تیار ہیں لیکن شہر کے نالوں کی صفائی کا کام اب تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے جب کہ اہم شاہراہوں اورعمارتوں پر لگے خطرناک بل بورڈزا ور ہورڈنگز بھی اب تک نہیں ہٹائے جاسکے ہیں۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی پانچ جامعات میں وائس چانسلرکی تعیناتی کامعاملہ التوا کا شکار ہے۔

ساہیوال یونیورسٹی سمیت ملتان اور سرگودھا کی دو جامعات مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف ساہیوال یونیورسٹی میں کوئی وائس چانسلرنہیں تو دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے وائس چاسلر کی مدت چار جولائی کو ختم ہورہی ہے اور ابھی تک نئے عارضی چارج نہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر 4جولائی تک عارضی یامستقل چارج کا فیصلہ نہ ہوا تو تین جامعات بغیر وائس چانسلر کے ہونگی اور ان اداروں میں امتظامی بحران ہوگا۔
دوسری جانب سرگودھا، ملتان اور ساہیوال جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی تھی جس پر ایک ماہ بعد فیصلہ نہیں ہوا ہے

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹہ کا عارضی چارج دینے کےلئے جامعہ کے سابق وائس چانسلر کانام زیر غور ہے۔
دوسری طرف ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کاکہنا ہے کہ جلد عارضی چارج کا فیصلہ کرلیا جائے گا

لاہور: 10 پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم، صحت،آگاہی اورسماجی خدمت میں’’ڈیانا ایوارڈ‘‘حاصل کرکےدنیابھرمیں ملک کا نام روشن کردیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پانچ پاکستانی، ایک کا تعلق آزاد و جموں کشمیر جبکہ 4 اوورسیز پاکستانیز ہیں،شہزادی آف ویلزڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا یہ ایوارڈ اسی نام کی خیراتی ادارہ کے ذریعہ دیا گیا ہے اور اسے ان کے دونوں بیٹوں ، ڈیوک آف کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس کی حمایت حاصل ہے۔

اسلام آبادکی 18 سالہ اقراء بسمہ کو دماغی صحت کیلیے کام کرنے اور نفسیاتی دبائو کا شکار افراد کی گفتگو سننے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقراء اب تک 15 سے زائد قومی و عالمی اداروں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں۔

گوجرانوالہ کی 20 سالہ رمنا سعید کو جنسی ہراسانی کے تدارک کے لیے کام کرنے اور خواتین کو اس کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے گرانقدر کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔

 

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

جامعہ اردو کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں4جولائی سے8جولائی2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلباءو طالبات امتحانی فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ https://www.fuuast.edu.pk/pv سے آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔

امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال برانچ اور عبدالحق کیمپس کی بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائیں۔امتحانی فیس5000/=روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹراطہرعطاءنےعبدالحق کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے کہا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جامعہ میں طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نصاب کی ازسر نو تدوین کی جائے گی۔ وہ شعبہ جات میں ہونے والے تحقیقی سیمینار اور ورکشاپس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی وتحقیقی حوالوں سے ان طلباء کی ذہن سازی ہونا چاہیے۔اساتذہ مختلف شعبوں اور دیگر تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں طلباء کی رہنمائی کریں اس سلسلے میں اساتذہ کی محنت اور لگن طلباء کونہ صرف عملی زندگی میں کامیاب ہونے میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے جامعہ کے شعبہ جات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔جامعہ کے اساتذہ نے شیخ الجامعہ کی آمد کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کے شیخ الجامعہ نے کامیاب ہونے والے اساتذہ کو گزشتہ سلیکشن بورڈ کے خطوط تقسیم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جامعہ کی ترقی اور بہتری کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اساتذہ نے شیخ الجامعہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی: جامعہ کراچی سابق رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم، وڈائریکٹر سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرنگرانی مکمل ہونے والی ڈکشنری آف فیمینزم اور ڈکشنری آف سوشل ورک شائع ہوگئی ہے۔

مذکورہ ڈکشنریزکی تصنیف وتدوین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے سرانجام دیئے جبکہ ڈاکٹر علیہ علی،اریبہ قاضی،ثوبیہ رحمن اور ثناسلطانہ نے معاونت فراہم کی۔

ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کے مطابق مذکورہ ڈکشنریز کی اشاعت جامعہ کراچی کے طلباوطالبات کی خدمت کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے اب یہ ان پر منحصر ہے کہ اس سے کتنا استفادہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد:کو رونا کے مثبت کیسز کی شرح چارفیصد سے زائد ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چار مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔