Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: حکومت ِ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ نے 15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: ٹوئیٹرنےایلون مسک کےخلاف مقدمہ دائرکردیا۔

پر اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر انکارپوریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنےپر امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔

رپورٹس کے مطابق دائر مقدمے میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں کمپنی خریدنے کے معاہدے کی پاسداری کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔

مسک کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی تھی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔رپورٹس کے مطابق منگل کے روز عدالت میں دائر مقدمے میں ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے معاہدے سے دستبردار ہونے کی جو وجوہات بتائی گئیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کے ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹوئٹر بورڈ مسک کو معاہدے کی پاسداری کرنے پر مجبور کرنے کیلئے قانونی کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا

کراچی: محکمہ موسمیات نےشہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیاہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کےمساجرملنگ علی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم سپورٹ اسٹاف میں موجود مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں

ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد وہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہوگا

 

لاہور: پنجاب بورڈ آف چیئرمین کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں دسویں جماعت کےعملی امتحانات کےملتوی کردیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب تعلیمی بورڈ نے عید الاضحی اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے 8،16 اور18جولائی کو ہونے والے عملی امتحانات منسوخ کردئیے ہیں جبکہ نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

8جولائی کوہونے والا کمیسٹری کا پریکٹیکل 19جولائی،16جولائی کوملتوی ہونے والا پرچہ 20جولائی جبکہ 18جولائی کوہونے والا پریکٹیکل کا پرچہ اب 21 جولائی کو ہوگا۔

 

لاہور: پنجاب بورڈ آف چیئرمین کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام صوبے بھر میں ہونے والےگیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کے مورخہ 8 جولائی، 16جولائی اور 18 جولائی کو ہونےوالےپرچے ضمنی انتخابات اور عید الاضحی کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق 8جولائی کو ہونے والے صبح و شام کے پرچے 29جولائی جبکہ 16 جولائی کوملتوی ہونے والا پرچہ 27 جولائی کو ہونگےاور 18 جولائی کو منعقدہ پرچہ اب 28جولائی کو لیا جائےگا۔

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کےحجاب کرنےپرمسلمان لڑکیوں کااسکول بندکردیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔

مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

فاروقیہ اسکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے چار سومسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں۔

طالبات نے بند اسکول کے سامنے احتجاج کیا اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگایا گیا نعرہ ’بیٹٰی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ‘ لگاتے ہوئے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔

کچھ طالبات پورے تعلیمی سال کی محنت ضائع ہونے پرجذبات قابومیں نہ رکھ سکیں اورروپڑیں۔

لاہور: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نےنانگاپربت پرپاکستانی پرچم لہرادیا

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز نے 8ہزار 126 میٹر چوٹی پر صبح پونے 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔شہروز نے 8 ہزار میٹر بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف کے والد سلمان نے نانگا پربت سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہروز دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلندچوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وہ خطرناک ترین چوٹی کے ٹو اور ماونٹ ایورسٹ پر پہلے ہی پاکستانی پرچم لہرا کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف کے والد نےمیڈیا ذرائع کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کلفٹن، شارع فیصل اوراس سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔

کراچی: محکمہ موسمیات نےآج بھی شہرقائدمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود ہےجس کے باعث کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔ سسٹم کا مرکز بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ کراچی میں آج شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔