Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)معاشرے میں خواتین کے خلاف جرائم ، تشدد ، سراسیمگی اور استحصال کے خاتمے کےلئے موثر قانون ساز ی کی ضرورت ہے ۔ ورکنگ ویمن کو ان کی ضرورت کے لحاظ سے باسہولت اور محفوظ حالات کار کی فراہمی ان کا حق ہے۔ ہماری قومی و معاشرتی ضرورت ہے کہ ہم معاشی جدوجہد میں مصروف خواتین کےلئے دوستانہ اور عظیم ترمعاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسیاں بنائیں ۔ ان اہداف کےلئے ہمیں مشترکہ اور بھرپور جدوجہد کرنی ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار خواتین رہنماؤں نے ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔خواتین رہنماؤں میں پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کی چیئر پرسن نرگس رحمان،پاکستان ویمن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی صدر صبیحہ شاہ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شمائلہ ہولو، ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر عابدہ فرحین، ڈاکٹر فاطمہ حسن اور ایڈووکیٹ افشاں لئیق شامل تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کے نقطہ نظر کو سنا جائے اور پالیسیاں بناتے وقت ان کے مطالبات کو وزن دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ مرد اور خواتین کے حقوق برابر ضرور ہیں لیکن یکساں نہیں ہیں اور اسی بنیا د پر ان کو بہت سے اضافی حقوق و مراعات دینا ان کا حق ہے جنہیں ہر مہذب سوسائٹی کو تسلیم کرنا ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 10دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ انکے 3ساتھی فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے باجا میں آپریشن کے دوران10دہشتگردوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ممنوعہ لیٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔کامیاب آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ فراریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دہشتگردوں کا تعلق کس شدت پسند تنظیم سے تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے طیبہ تشددکیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ طیبہ تشدد کیس کا نوٹس لیا ہے تو اسے منطقی انجام تک بھی پہنچائیں گے لیکن شواہد کے بغیر کسی ملزم کو سزا نہیں دے سکتے
سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے استدعا کی کہ طیبہ کیس کو کسی دوسرے صوبے یا ہائی کورٹ میں منتقل کیا جائے کیونکہ اس قسم کا کیس ریاست یا متاثرہ فریق ہی دائر کر سکتا ہے لیکن بچی کے والدین با اثر ملزمان کے ڈر اور خوف کے باعث کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے، ایسی صورتحال میں ہم سب ذمہ دار ہوں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ طیبہ تشدد کیس کو درمیان میں نہیں چھوڑیں گے، ازخود نوٹس لیا ہے تو اسے منطقی انجام تک بھی پہنچائیں گے کیونکہ یہ ایک معاشرتی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر شواہد پیش کرنے والے ہی کارروائی نہ کرنا چاہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں، والدین اورشکایت کنندہ بھی کیس کو آگے لے جانے پر راضی نہیں جب کہ کسی ملزم کو شواہد کے بغیر سزا نہیں دی جا سکتی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ناکامی عدالتوں کی نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم سب ذمہ دار ہوں گے۔سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو انتخابی اصلاحات پر کا م تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، انتخابی اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔
ذرائع کے مطابق کویت سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، انتخابی اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل جاری کردیا۔
اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں مختلف سیمینارز اور ورک شاپس اور مختلف ایونٹس منعقد کئے جا رہے ہیں وہیں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سےجاری کئے گئے اس نئے ڈوڈل میں ایک چھوٹی بچی کو دکھایا گیا ہے جس کی دادی اُسے ایک کہانی سنا رہی ہیں جسے سُن کر بچی کے تخیل میں 13 قابل ذکر خواتین آتی ہیں۔
گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرتا دکھایا گیا ہے جو اپنی محنت اورکچھ کر دکھانے کا عزم لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرکٹ کی نہیں اس بات کی اہمیت تھی کہ پاکستان محفوظ ہے ۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایونٹ تھا ۔
عمران خان کے تضحیک آمیز الفاظ پر رد عمل دیتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات کئے ہیں ۔عمران خان بات کو سمجھیں ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمان کھلاڑیوں کےبارے میں ’را‘ کی زبان استعمال کی ہے، وہ اپنا بیان واپس لیں اورقوم سے معافی مانگیں ۔
صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنی زبان پر کنٹرول نہیں ، غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف بیان دے کر انہوں نے خود کوبے نقاب کردیا ہے ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پورا گاؤں بھی مرجائے تو وہ نمبردار نہیں بن سکتے ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے برطانوی کھلاڑی کرس جورڈن نے لاہور میں فائنل کھیلنے کو زندگی کا بہترین لمحہ قرار دے دیا۔
 
برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شاندار ایونٹ ہے جسے کھیل کر بہت مزہ آیا، شائقین نے لاہور میں ہمارا یاد گارتاریخی استقبال کیا، پاکستانی عوام کھیل سے بہت لگاﺅ رکھتے ہیں ،گراﺅنڈ میں شائقین نے آخری گیند تک دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور جا کر کھیلنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جبکہ ہمیں فائنل کیلئے بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ لاہور میں جا کر کھیلنا اور جیتنا زندگی کا بہترین لمحہ تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا کہا سچ ثابت کردیا، قومی باکسر محمد وسیم کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ چیمپیئن شپ جیتی تھی جس پر وزیر اعظم نواز شریف کی قائم کردہ کمیٹی نے ان کیلئے تین ماہ پہلے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کی منظوری دی تھی ۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وزیر اعظم کا وعدہ پورا کرتے ہوئے محمد وسیم کو آج انعامی رقم سے نواز دیا ہے۔ باکسر محمد وسیم ان دنوں امریکہ میں ٹریننگ کر رہے ہیں اس لیے رقم ان کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ اسلام آباد)شہزاد ٹائون کے علاقہ میں کامسیٹس یونیورسٹی میں دو افسران کے در میان جھگڑا ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے خا تون افسر سمیت دو کے خلاف عد ا لتی حکم پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
یونیورسٹی کے شعبہ آر کیٹکچر کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمرہ محسن خان نے پولیس کو بتایا کہ سید حماد حسین جو کہ ایچ او ڈی ہیں کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی انکوائری چل رہی تھی، اس دوران سید حماد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور مجھے چارج دے دیا گیا گزشتہ روز وہ میرے کمرے میں زبردستی داخل ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے ز خمی کر دیا ۔
حماد حسین نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر ثمرہ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس نے دونوں کی درخواستوں پر عدالتی حکم کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔