Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
میڈیا زرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ، ژوب اور نواح میں 3.9شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں تھااور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک کسی علاقے سے جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس نے بلدیاتی نمائندوں کی سہولت کےلیے نئی ایپ متعارف کرادی ۔ اسمارٹ فون کی اس ایپ سے کونسلرزصرف ایک ٹچ کے ذریعے پولیس افسران کے ساتھ رابطہ کرسکیں گے ۔  پولیس افسر سے ملاقات کا ہو سوال یا کوئی مصالحت کرانے کا خیال،لاہور کے کونسلر موبائل ایپلیکیشن لوکل آئی کااستعمال کرکے اپنا مسئلہ حل کروالیں گے۔
اس ایپ سے متعلقہ حکام کو کسی جرم سے متعلق بتائیں یا تھانے میں ناانصافی کی کہانی سنائیں،ہر کام آسان ہوجائےگا۔اس ایپلیکیشن سے لوکل نمائندوں کو نیااختیارملےگا۔ ایپلیکیشن کی زبان اردو رکھی گئی ہے تاکہ کونسلر کے لئے اس کا استعمال آسان رہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) پیلیسیو ڈی ایجوکیشن اسکول فیڈرل بی ایریا میں میٹرک طلبہ کی الوداعی اور والدین واساتذہ کی میٹنگ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز اور وطن عزیز کے چاروں صوبوں کی ثقافت پر مبنی پروجیکٹ پیش کئے۔
پرنسپل مسز صدف احتشام اور کوآرڈینیٹر شیخ عبدالرحمٰن نے اپنے خطاب میں میٹرک کے طلبہ پر حصول علم کی اہمیت اجاگر کیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) سندھ کے پہلےسیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈاکٹر ریاض میمن جمعہ کو ریٹائر ہوگئے ہیں
.تاہم ان کی جگہ نئی تعیناتی نہیں کی جاسکی نہ ہی کسی اور کو سکریٹری کالج ایجوکیشن کا چارج دیا گیا
 
ادھر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین ذاکر شاہ کو اسپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ’دی آل پاکستان میوزک کانفرنس ‘( اے پی ایم سی )کا اسٹیج کراچی میں سج گیا ۔موسیقی کا تعلق روح سے ہے، ہر سال چند دنوں کے لئے کچھ ایسے ہی جذبات اور احساسات کی فضا قائم کرتے ہوئے اس کانفرنس کو 13 برس گزر گئے ہیں،رواں برس 14ویں کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
کلاسیکی، نیم کلاسیکی اور روایتی لوک سروں کو کہیں اپنی گائیکی تو کبھی سازوں سے اجاگر کرنے نشستیں اس بار زیادہ تر نئے ، نوجوان یا ابھرتے ناموں کو سونپی گئیں۔ پاک وہند کی میراث اور کلاسیکی موسیقی کی قدیم ترین صنف دھرپد پر میں مہارت رکھنے والی ملک کی واحد گائکہ عالیہ رشید کے ساتھ بانسری پر جگلبندی پیش کرتے ہوئے اٹلی سے آئی موسیقار ورجنیا پہلی شام کی ایک خاص محفل رہی۔
کلاسیکی موسیقی اور عوام کے درمیان موجود خلا کو پر کرنے کے لئے کوشاں کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 3 روزہ فیسٹیول کا انعقاد اس بار جیو اور جنگ گروپ کے تعاون سے کیا جارہا ہے،یہ کانفرنس اتوار5 مارچ تک جاری رہے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی )ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل پر عزم نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے ذریعے استوار کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

.ایمز ٹی وی(صحت/ کراچی ) ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز نےجمعہ کو دوسرے روز بھی کیمپس میں احتجاج کیا 
شعبہ حادثات کے سوا تمام شعبوں کا بائیکاٹ کیاجس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس میں ملزم مسعود حیدر جعفری کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیےنیب کو جبکہ ملزم اطہر حسین کے وکیل کو بریت کی درخواست پردلائل دینےکے لیے مہلت دیدی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم، اطہر حسین، اعجاز چوہدری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم اعجاز چوہدری کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ۔
اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی اصلاحات بھی ضروری ہیں۔
دوسری طرف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم / کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عمران خان چشتی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں 19677امیدوار شریک ہوئے.
جس میں سے 8874امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.09فیصد رہا، آئندہ ہفتے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے تمام نتائج مکمل کرلئے جائیں گے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ میں 13674 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی .
جبکہ 12986 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 5645 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.47فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 3امیدوار اے گریڈ، 41بی گریڈ، 710سی گریڈ، 4101ڈی گریڈ اور 790ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 3671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3486امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1452امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جبکہ کامیابی کا تناسب 41.65فیصد رہا۔
ان امتحانات میں دو امیدوار اے گریڈ، 39بی گریڈ، 317سی گریڈ، 914 ڈی گریڈ اور 180ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات میں 3397امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی.
جبکہ 3205امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1777امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.44 فیصد رہا.
ان امتحانات میںدو ا میدوار اے گریڈ، 67بی گریڈ، 448 سی گریڈ، 1060 ڈی گریڈ، 185ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 15امیدوار پاس قرار پائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) میئرکراچی وسیم اختر کا کہناہے کہ سندھ حکومت کے جاری کر دہ منصوبوں میں ہونے والی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا۔
مئیر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے علاقے صدر میں قائم شہاب الدین مارکیٹ کا دورہ کیا اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری منصوبوں کی وہ خود جانچ کررہے ہیں۔
سندھ حکومت کے جاری کچھ منصوبوں میں بد عنوانی کے انکشافات ہوئے ہیں جس کے متعلق وائٹ پیپر جاری کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتناوقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظر رکھوں تاہم کراچی کے منصوبوں پر خود نظر رکھ رہا ہوں۔