Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /نوابشاہ)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کا دوسرا کانووکیشن ہفتے کو منعقد ہو گا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم این اے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کرینگے۔

 

 

کراچی (صحت) سول اسپتال کراچی کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کا احتجاج جمعے کو پانچویں روز بھی جاری رہا ۔
ٹرینیز نے شعبہ حادثات کے سوا اوپی ڈی اور آپریشن تھیٹر سمیت تمام شعبہ جات کا بائیکاٹ کیاجس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑااور کئی آپریشن ملتوی ہوئے ۔
 
مظاہرین نے سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تک احتجاجی ریلی نکالی اور یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی
 
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول اسپتال کے صدر ڈاکٹر وارث علی کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر جمال نے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ صرف زبانی یقین دہانی کرارہے تھے ان کی جانب سے تحریری طور پر کچھ فراہم نہیں کیا جس کے باعث

مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سمری کی منظوری کے باوجود وظائف میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ایک ایڈیشنل سیکرٹری کی زبانی یقین دہانی پر کیسے یقین کر سکتے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عدالت عظمیٰ کے موجودہ ججز میں سے ایک جج رواں سال جبکہ2 جج 2018ء اور 3 ججز 2019ء میں رٹائر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جسٹس امیر ہانی مسلم 30 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ آئندہ سال جسٹس دوست محمد خان 20 مارچ 2018ء اورجسٹس اعجاز افضل خان 8 مئی 2018ء کو رٹائر ہوں گے۔
2019ء میں رٹائر ہونے والے ججزمیں موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 18 جنوری 2019ء اور جسٹس شیخ عظمت سعید 28 اگست 2019ء جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ21 دسمبر 2019ء کو رٹائر ہوں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت اس وقت 16 ججز موجود ہیں۔
 
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی رٹائرمنٹ کے بعد ایک نشست خالی ہے جس کو پرکرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں بطو۔رجج تقرری کی سفارش کی ہے، ان کی تقرری کے بعد عدالت عظمیٰ میں ججزکی تعداد پوری ہوجائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کیخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور قلندرز نے5 اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر40 رنز بنا لئے۔
قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کیطرف سے برینڈن میکلم اور کیمرن ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے پہلی اوور کرایا۔
تفصیلات کے مطابق دئبی میں کھیلی جانیوالی پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے پہلے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز اسکواڈ:برینڈن میکلم(کپتان)،فخر زمان،عمراکمل،محمد رضوان،کیمرون ڈیلپورٹ،گرانٹ ایلیٹ،سنیل نارائن،عامریامین،سہیل تنویر،محمد عرفان جونیئر،یاسر شاہ۔
کراچی کنگز اسکواڈ:کمار سنگاکارا(کپتان)،کیرن پولارڈ،بابر اعظم،مہیلا جےوردھنے،اسامہ میر،محمد عامر،روی بوپارہ،شعیب ملک،عثمان شنواری،سہیل خان،عماد وسیم۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ کی عالمی نمبر ون بھارت کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 333 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔
مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا تیسرے روز ہی فیصلہ ہو گیا۔ آسٹریلیا نے کپتان سٹیون سمتھ کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 285 رنز سکور کرتے ہوئے بھارت کو میچ میں فتح کیلیے 441 رنز کا ہدف دیا۔
کینگروز کیلیے بچھائے سپن جال میں میزبان ٹیم خود ہی الجھ کر منہ کے بل گر پڑی، کوئی بیٹسمین سٹیف اوکیف اور ناتھن لیون کا سامنا نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، چتیشور پجارا 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور پوری بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 پر ڈھیر ہو گئی اورآسٹریلیا نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بھارت کو اسی کی سرزمین پر 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
اسپنر سٹیو اوکیف میزبان ٹیم کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے لیفٹ آرم سپنر اوکیف نے دوسری اننگز میں بھی 35 رنز دے کر 6 ہی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ناتھن لیون نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پوری بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 260 رنز کے جواب میں 105 رنز ہی بنا پائی تھی جبکہ آخری7 وکٹیں مجموعے میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی تھیں۔ سٹیو اوکیف نے 35 رنز کے عوض 6 شکار کیے تھے، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)طیبہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزمان راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کو طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں پیش نہ ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ راجہ خرم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے عدالت نہیں آسکتیں۔ اگلی سماعت تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے مقدمے کا مکمل چالان بھی پیش نہ کیا جا سکا۔
عدالت پولیس کو چودہ روز میں مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی کی گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ ڈاکٹر انیلہ ملک کو جمعرات کو اچانک ان کے عہدے سے فارغ کر کے شعبہ عمرانیات کی ڈاکٹر صوبیہ انیس کو نیا پرووسٹ مقرر کر دیا گیا ہے تاہم اچانک ہٹائے جانے کے باوجود بورڈ آف ایڈوائس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ میں اکیڈمک کونسل کی نامزدگی کا انتخاب ڈاکٹر انیلہ امبر نے سب سے زیادہ 48ووٹ لے کر جیت لیا ہے جیتنے والے دیگر دو امیدواروں میں ڈاکٹر ناصر الدین نے 44اور علی القدر نے 38ووٹ لئے۔

 

الحاق کمیٹی کے انتخاب میں ڈاکٹر مدثر جبکہ انضباتی کمیٹی کے انتخاب میں ڈاکٹر باسط کامیاب قرار پائے ، یاد رہے کہ ڈاکٹر انیلہ امبر ملک کو سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر نے گرلز ہاسٹل میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو روکنے کیلئے گرلز ہاسٹل کا پروومٹ مقرر کیا تھا ان کی تقرری کے بعد گرلز ہاسٹل کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی تھی۔ ادھر ڈائریکٹر ا ڈاکٹر عالیہ رحمان کو بھی عہدے سے ہٹا کر شعبہ کیمیا کے پروفیسر ماجد ممتاز کو ڈائریکٹر اورک مقرر کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 کے مرکزی کردار مظہر مجید باکسر ڈیوڈ ہے کے مشیر بن گئے، وہ ٹونی بیلو کیخلاف فائٹ سے قبل بدنام زمانہ بکی بزنس منیجر کا کردار ادا کررہے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ 2010میں بکی مظہر مجید کے ایما پر ہی پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف نے دانستہ نوبال کئے تھے، اسٹنگ آپریشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سب کو جیل کی ہوا کھانا پڑی، تینوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی جانب سے پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ مظہر مجید کو 32ماہ قید کی سزا ہوئی تھی لیکن اب معروف باکسر ڈیوڈ ہے نے انہیں اپنے مشیر کے طور پر کام کرنے کا موقع دیدیا ہے، وہ آئندہ ہفتے ٹونی بیلو کے ساتھ فائٹ سے قبل بزنس منیجر کے طور سرگرم ہیں تاہم اس فیصلے پر باکسنگ کی دنیا میں انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے یقینی طور پر ڈیوڈ ہے کے امریکی پروموٹر رچرڈ شیفر کیلیے بھی مسائل پیدا کردیے ہوں گے جوکہ اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے بارے میں بڑے حساس واقع ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیوڈ ہے کے تشہیری امور کی نگرانی کرنے والی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مظہر مجید باکسر کے ساتھ وابستہ ہیں، ان کو میٹنگز میں بیٹھنے، کمرشل معاہدوں کو دیکھنے کا بھی موقع مل رہا۔دوسری جانب فریوڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظہر مجید کمپنی کے باقاعدہ ملازم نہیں ہوئے، نہ ہی رسمی طور پر ان کو کوئی کردار دیا گیا ہے تاہم وہ ڈیوڈ ہے کے دوست اور ان کے لیے ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کا جلد ازالہ کرلیاجائے گا، دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کی کوشش میں تعاون کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی اگر اختلاف ہیں بھی تو ان کو باہمی مشاورت سے دور کرلیا جائے گا۔
 
افغانستان کی سرزمین کو پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں ممالک ہمسایہ ہیں اور دونوں کو افہام و تفہیم کے ساتھ تمام ایشوز کو حل کرنا ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) تاجکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کر کے پاکستان روڈ لنک کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں افغان دارالحکومت کابل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ تجارتی راہداری کے منصوبے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریزاں ہے وہیں تاجکستان نے اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان کو وسطی ایشیا کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے علیحدہ روڈ لنک پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں افغانستان کو بالکل بائی پاس کر دیا جائے گا۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ تاجکستان نے کوارڈیلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ (QTTA) میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ ٹرانزٹ ٹریفک اور تجارت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان ، چین ، کرغزستان اور قازقستان کے مابین کیا گیا تھا۔ تاہم تاجکستان کی اس معاہدے میں شمولیت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔
پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد وسطی ایشیا اس منصوبے کا سرکاری طور پر شراکت دار بن جائے گا۔اس معاہدے کے تحت تاجکستان کو افغانستان کی مدد کے بغیر ہی پاکستان کی گوادر پورٹ سمیت دیگر بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ یہ متبادل راستہ پاکستان اور تاجکستا ن کے تاجروں کے لیے محفوظ راستہ ثابت ہو گا۔