Thursday, 10 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

پشاور : پشاور میں کورونا کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیشِ نظرمزید4 اسکولزاور ایک ہاسٹل بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میؓ 4 اسکولز اور ایک گرلز ہاسٹل بند کردیا گیا ہے بند کئے جانے والے اسکولوں میں یونیوسٹی ٹائون ،وڈپگہ،حیات آباداور ورسک روڈکے اسکولزشامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بینیظر گرلز ہاسٹل بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا

کورونا کےباعث پشاور میں بند کئے گئے اسکولوں کی تعداد 20سے زائد ہوگئی

 

دبئی: پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کو بھی آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا ۔ وہ سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئےہیں۔ انہوں نے 36 میچوں میں 78 شکار کیے، ان کی بہترین انفرادی بولنگ 51 رنز کے بدلے 6 وکٹ تھیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار پرفارمنس دکھائی، بالخصوص بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ یادگار رہی۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سال 2021ء کا ’’اَن اسٹویبل‘‘ کرکٹر قرار دیا۔

دبئی: پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈز جیت کر وطن کا نام روشن کردیا

ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔ اس ایوارڈ کے لیے شکیب الحسن، جنیمن مالان اور پال اسٹرلنگ بھی نامزد ہوئے تھے، بابر اعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے405 رنز بنائے، دو سنچریز بھی شامل تھیں

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کاعالمی یوم تعلیم کےموقع پر پیغام جاری کردیا۔

عالمی یوم تعلیم کے موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے پیغام دیتےہوئے کہاہے کہ دنیا کی تمام اقوام کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ آج کا دن اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر میں عالمی یوم تعلیم کے طور پر منایا جا رہا ہےسندھ میں تعلیمی معیار پہلے سے بہتر ہو رہا ہے ہزاروں اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے ہیں

انہوں نے مزید کہاکہ کریکیولم کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اس کے سینکڑوں خستہ حال اسکولوں کی ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیںں. اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد شعبہ تعلیم صوبائی سبجیکٹ ہے لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے نصابی مارشل لا جیسے حکم نامے جاری کیے جاتے ہیں جوکہ صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کا سبب بنتا ہے. وفاق کو یہ سمجھنا چاہیے کہ صوبوں کی ترقی ہی دراصل وفاق کی ترقی ہے.

آج کا دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم بہت باصلاحیت ہیں اور دنیا کی ترقی میں مزید اپنا حصہ ڈالنے کے حامل ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم کے معاملے کو سیاست کی نظر نہ کرے. ہم سب کو ملکر پاکستان کو شعبہ تعلیم میں آگے لیکر چلنا ہے اور تبھی ہم ایس ڈی جیز کو حاصل کر پائیں گے.

ہم سب کو ملکر پاکستان کو شعبہ تعلیم میں آگے لیکر چلنا ہے اور تبھی ہم ایس ڈی جیز کو حاصل کر پائیں گے

 

اہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی۔

این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔

نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آغاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

کراچی: سرچ انجن گوگل نے معروف سماجی کارکن مرحومہ پروین رحمان کی 65 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پروین رحمان مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے دارالحکومت ڈھاکا میں 22 جنوری سنہ 1957 میں پیدا ہوئیں۔ پروین رحمان ایک پاکستانی سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر تھیں۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آنے والے انکشافات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں اجرتی قاتلوں نے 40 لاکھ روپے کے عوض قتل کیا تھا۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت ہونے والے نیشنل لائسنسنگ امتحانات کا انعقاد کیاگیا،21 اور 22 جنوری کو ہونےوالے اس امتحان میں کل 109 امیدواروں نے شرکت کی۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ نے بتایا کہ جے ایس ایم یو نے امتحان گاہ میں ممتحن، نگران، اوزار و سامان سمیت دیگر ضروریات فراہم کیں جبکہ پی ایم سی کی جانب سے امتحانی پرچہ اور اس کی جانچ کا اہتمام کیا گیا، پی ایم سی کی جانب سے نمائندگی ڈاکٹر ثناء نے کی۔

اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی عدم موجودگی میں جامعہ کے انتظامی امور سنبھالنے والے ڈین برائے میڈیسن پروفیسر مسرور احمد نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہاکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کا معیار بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے اور پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

بھارت کے علاوہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

لاہور: پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال گوجرانوالہ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے خصوصی امتحانات کے نتائج کااعلان ہوچکاہےنتائج بورڈ کے ویب سائٹ پراپلوڈ کردیئے گئے ہیں

طلبا اپنے ملحقہ بورڈ سےنتائج معلوم کرسکتے ہیں

پشاور: خیبر پختونخواہ کےتمام سرکاری اسکولوں میں نماز ظہر کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شاہرام خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیاگیا ہے جس میں صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کو نماز ظہر کااہتمام لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

Image

اس حوالے سے ڈائیریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اسکولز نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکول ہیڈز کو نماز ظہر کے وقفہ کے لئے وقت مقرر کرنا ہو گا

جبکہ تمام اضلاع اپنے اوقات کار کے مطابق نماز ظہرکا وقفہ کریںگے