Thursday, 10 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:کورونا کی پانچویں لہر، ڈی جی اسکولز سندھ کاوالدین کے لئیے ہدایت نامہ جاری کردیا

ڈائریکٹر جنرل اسکول کی جانب سے تمام اسکولوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ وائرس پاکستان میں بلعلوم اور کراچی میں بالخصوص تیزی سے پھیل رہا ہےاور اومی کرون بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، والدین بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔اسکول سے گھر واپسی پر باہر سے کچھ نہ خریدیں

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصوب حسین صدیقی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو لازمی ویکسینیشن کرائےوباء کا مقابلہ کرنے کیلئے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںاسکول اور کلاس میں ماسک لازمی پہن کر رکھیں

بچے ہمارا مستقبل ہیں،ان کا خاص خیال رکھیں شاپنگ مال اور شادی جیسی بڑی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔کوویڈ ویرینٹ وائرس40فیصد سے زائد پھیل چکا ہے
حکومتی فیصلے کے تحت تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ برقرار رہے گا

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر، سائنس جنرل گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 284امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 22ہزار 890امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ان امتحانات میں 20ہزار 979 امیدوارچھ پرچوں میں، 1ہزار 592پانچ پرچوں میں، 297 چار پرچوں میں اور 22 تین پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔

چیئرمین انٹربورڈ نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 4ہزار 672 امیدوار وں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4ہزار 609 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 4ہزار 291امیدوار چھ پرچوں میں، 134امیدوار پانچ پرچوں میں، 166 امیدوارچار پرچوں میں اور 18امیدوارتین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 114امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 113امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 111امیدوار چھ پرچوں میں، ایک امیدوار پانچ پرچوں میں اور ایک امیدوار تین پرچوں میں کامیاب ہوا

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ آپریشنل آف سینٹر کاکہناہےتعلیمی اداروں میں چھٹی کےحوالےسےفیصلہ شام تک کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظراین سی او سی نے وزرائےتعلیم کا اجلاس آج ہوگا این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،بغیر مشاورت کے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے حتمی فیصلے کے لیے اتفاق رائےضروری ہے،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے آج شام تک عوام کو آگاہ کردیا جائے گا

بورڈ امتحانات کےحوالے سے این سی او سی کاکہنا ہے کہ نئے نصاب کا اعلان صوبائی وزرائے تعلیم ایک سے دو روز میں کریں گے.رواں سال ملک میں بورڈ کے تمام امتحانات ہر حال میں ہوں گے

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہےجبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔

اسی طرح پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی، جس نے تین ٹیسٹ میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ قومی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول بند نہ کرنے کافیصلہ سنادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کاکہنا تھاکہ تعلیم کا حرج پہلے ہی بہت ہوچکااسکو ل بند ہونے کی بات اب ہونی ہی نہیں چاہیئے اب اسکول بندنہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا اسکولز میں 12سال سے زائد عمرکے بچوں کو ویکسنیشن کےبغیر اسکول آنے پر پابندی ہوگی، جبکہ 12 سے کم عمرکےبچوں کو 50 فیصدحاضری کے ساتھ بلایاجاسکتاہے۔ صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا۔

حکومت نے ویکسینیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالےسے خاطر خواہ فیصلہ نہیں ہوپایا۔

وفاقی وزیراور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،فی الوقت ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق اور تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر غور کیا گیاہے اس حوالے سے این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں، تعلیمی سیکٹر کی صورتحال پر بات چیت کے لیے تازہ اعداد و شمار کے ساتھ اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کےسابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتادی ۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

اسلام آباد: مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ لائیکی، بیگو لائیواوراسنیک ویڈیو نے پاکستان میں سروسز جاری رکھنے کے لیے رجسٹریشن حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق جویو پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ اور بیگو سروس پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے میں درخواست جمع کرائی تھی۔

دونوں کمپنیوں نے اپنی درخواستوں میں اسنیک ویڈیو، بیگو لائیو اور لائیکی ایپلی کیشنز کو رجسٹرڈ کرنے کی استدعا کی تھی جسے پی ٹی اے نے منظورکرلیا۔

کمپنیوں کو ’رجسٹریشن سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے کی تقریب پی ٹی اے کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی جس میں اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کے علاوہ متعلقہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں اور پی ٹی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت) کے قواعد 2021 کے تحت اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے پی ٹی اے کے پاس رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کاکہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس) سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن )کے امتحانی فارم بروز 17 جنوری سے 21 جنوری تک وصول کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان خصوصی امتحانات میں وہ امیدوار شرکت کرسکتے ہیں جنہوں نے 2018ء سے 2021ء تک امتحانات میں شرکت کی ہو مگر ناکام ہوگئے ہوں، کورونا کی وجہ سے امتحان نہ دینے والے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ کورونا کے دوان تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کی وجہ سے جن طلبہ و طالبات کے نمبرز کم آئے انہیں بھی گریڈ بہتر کرنے کیلئے خصوصی موقع دیاجارہاہے۔

چیئرمین انٹربورڈ نے بتایاکہ طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کر کے امتحانی فارم بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ریگولر میدوار اپنے کالج سے امتحانی فارم کی تصدیق کروائیں گے جبکہ امپروومنٹ آف ڈویژن اور ناکام رہ جانے والے طلبہ اپنے امتحانی فارم کی تصدیق گریڈ 17کے گزیٹڈ افسرسے کروانے کے پابند ہیں۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی اسکول آف کمیونیکیشن اسٹڈیز نےداخلہ ٹیسٹ منسوخ کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی اسکول آف کمیونیکیشن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیشنل ٹریک میں داخلوں کیلئے 17جنوری 2022ء کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔