Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ کراچی) وفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹرمحمدصارم کے مطابق جامعہ اردو کے گلشن اقبال وعبدالحق کیمپسزکے تمام شعبہ جات (صبح و شام) کے طلباء وطالبات کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان ۔

انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ14نومبر 2016 تک توسیع کردی گئی ہے۔

گلشن کیمپس کے طلباء اپنے فارم عسکری بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اورعبدالحق کیمپس کے طلباء عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائیں۔

یہ فارم جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/enform پر آن لائن بھی پُرکئے جاسکتے ہیں۔

انرولمنٹ فیس داخلہ فیس کے ساتھ لی جاچکی ہے انرولمنٹ پروسسنگ فیس100روپے اور2000روپے لیٹ فیس بذریعہ آن لائن واؤچر کے ذریعے متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت کے ماڈل سیٹ اپ کے کالجز میں تعینات پرنسپل صاحبان ،کالج اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(کاسا) کے سامنے بے بس۔

زبردستی بائیکاٹ کرانے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات سے مدد مانگ لی، دوسری جانب وزارت کیڈ نے تعلیمی اداروں کو زبردستی بند کرانے والے کاسا ورکرز کی لسٹیں طلب کرتے ہوئے سخت ایکشن کا عندیہ دیے دیا ۔

نام نہاد تنظیم کاسا نے زبردستی کلاسز کا بائیکاٹ کر ایا ۔ذرائع کا کہنا کہ گزشتہ روز سیکرٹری کیڈنرگس گھلو کے حکم پر ڈائریکٹرجنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے چند اداروں میں احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اداروں کے سربراہان کی ہنگامی میٹنگ کی ۔

جس میں احتجاج کرنے والے تمام اساتذہ کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں ، ذرا ئع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے چار سے پانچ کالجز میں تدریسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخصوص گروپ کی ایما پر ہمارے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ جس اراضی پر قبضے کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں وہ سیاسی مخالفین کی جانب سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں۔

مذکورہ اراضی کے حوالے سے تمام ملکیتی قانونی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں جنہیں ہر فورم پر پیش کر سکتے ہیں ، سرکاری زمین پر موجود قابضین کے خلاف آپریشن کیا جائے ہم سب سے آگے ہونگے ۔

اسلام آباد اراضی دفاتر کے ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل میرے بیٹے سید جرار حسین بخاری کو جولا ئی 2016 کو بھی جاری کی گئی ہے۔

مذکورہ اراضی کے بارے میں الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کیلئے زمین ملپور، جھنگ بندیال اور نور پور شاہاں سے حاصل کی گئی تھی ، قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر نور پور شاہاںمیں سیکڑوں کی تعداد میں نہ صرف رہائش گاہیں ہیں بلکہ قابضین کے شناختی کارڈ اور ووٹ کا بھی اندراج ہو اہے -

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں انتظامی افسران اور تدریسی شعبوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس ۔

اجلاس میں نئے داخلوں کے لیے 19اور 20نومبر کو پری انٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں انتظامی افسران اور تدریسی شعبوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

نئے سال کے بی ایس اور ماسٹرس پروگرام میں داخلوں کے لیے 19اور 20نومبرکو پری انٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بی ایس پروگرام کے داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 19نومبر کو جبکہ ماسٹرس پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 20نومبر کو ہو گا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہاکہ کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے طلبہ اور نوجوان ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ زندہ قومیں اپنے طلبہ اور نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھتی ہیں اور ان کیلئے قومی پیمانے پر تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ مقابلوں اور تفریحی لمحات کا اہتمام کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہَنٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسزنے اپنے قیام سے ہی ان امور پرتزویراتی تقاضوں سے عمل پیراہے۔

اس موقع پر چیئر مین سمٹ بینک علی پسنانی نے کہا کہ ایک کامیاب سربراہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ خوداعتماد ہونے کے ساتھ خود پر ہونے والی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔

چیئر مین سمٹ بینک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایسے طلبہ جنہیں مالی مشکلات درپیش ہیں انہیں سمٹ بینک بلاسود قرضے فراہم کریگا ۔

چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹرشبیب الحسن نے کہا کہ ہمارے طلبہ انتہائی قابل ہیں اگرانہیں صحیح مواقع فراہم کئے جائیں تووہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کے خلاف درخواست دائرکرائی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کمیشن بنانے کی حکومتی درخواست پہلے ہی رد کرچکی ہے، چیف جسٹس نے حکومت کو معاملے کی تحقیقات کے لئے قانون سازی کی تجویز دی تھی، انکوائری کمیشن بل 2016 پارلیمنٹ میں زیر التواء ہے تو ایسے میں عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اور عدالتیں بھی پارلیمنٹ کے قوانین پر عمل درآمد کی پابند ہیں، عدالت معاملہ کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز بنانے کی مجاز نہیں۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ کسی سیاسی خاندان کا تنازع عدالت کا اختیار سماعت نہیں ہے جب کہ کوئی بھی مخالف اس طرح عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)جھل مگسی میں دو متحارب قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دوگروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی خونی معرکے میں بدل گئی جس کے نتیجے میں دو اطراف سے چھ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، کئی مورچی خالی کرالئے گئے، سترہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئی ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی طالبات نے سیپ سرٹیفکیٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی بی اے کنسلٹنگ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسیپ سرٹیفکیٹ کورس کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملک بھر سے کل 77امیدوار شریک ہوئے جن میں 64بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء تھے۔
44طلباء نے کامیابی حاصل کی جس میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی طالبات نے سیپ موڈیول فنانس میں نور بانو نے 99فیصد،

n


سیپ موڈیول ایچ سی ایم میں رقیہ نے 99فیصد

14914596 1701012323560066 1775357097 n


اور سیپ موڈیول فنانس میں مہوش ریاض نے 95فیصد نمبر حاصل کر کے ریکارڈقائم کیا ۔
واضح رہے کہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس یونیورسٹی نے پاکستان میں سب سے پہلے سیپ سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد کیا تھا۔

۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 258کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔
فہرست میں مسلم لیگ نواز کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے ۔یہ نشست ن لیگ کے حکیم بلوچ کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی ۔ حلقے میں انتخابات 22نومبر کو ہونے جا رہے ہیں جہاں مسلم لیگ نواز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 17امیدوار مد مقابل ہونگے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا تاج محمد حنفی سمیت 10آزاد امیدوار بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، پاکستان تحریک انصاف کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے واحد ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے رکنیت سے استعفیٰ دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے مشترکہ آپریشن کر کے اشتہاری سمیت 31افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3مشین گن ، 4رائفلیں ، 9پستول اور سینکڑوں گولیاں ملی ہیں جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ اس کے علاوہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کوائف مکمل نہ ہونے پر 5افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔