Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ عمران خان کو ہدایت دے کہ وہ پاکستان کوغیرمستحکم نہ کریں کیونکہ پاکستان کوغیر مستحکم کرنےکا فائدہ ملک دشمنوں کوہوگا۔

اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکا فائدہ ملک دشمنوں کوہوگا، عمران خان کوچاہیے کہ ملکی ترقی میں حصہ لیں جب کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کی حفاظت کی ہرممکن کوشش کررہی ہے تاہم اللہ عمران خان کوہدایت دے کہ وہ پاکستان کوغیرمستحکم نہ کریں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک وفاق پرچڑھائی نہ کریں، اپنے ہی گھر پر دھاوا بولنا کہاں کی دانشمندی ہے، احتجاج اورفساد میں فرق ہونا چاہیے تاہم کسی بھی حادثےکی ذمہ داری پی ٹی آئی قیادت پرہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) ماہرین نفسیات نے اپنی 20 سالہ تحقیق کے بعد دماغی قوت بڑھانے، یادداشت کو بہتر کرنے اور دماغ کو چاق و چوبند رکھنے کی اہم غذائیں بتائی ہیں جس کی پشت پر ایک وسیع تجربہ اور تحقیقی موجود ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہےکہ ان غذاؤں سے ایسے لاتعداد مریض اپنے مرض پر قابو پاچکے ہیں جو دماغی کمزوریوں میں مبتلا تھے۔ ماہرین کے مطابقغذائی تبدیلیوں سے دماغ کو ایسے اجزا مل جاتے ہیں جو اکتساب، توجہ اور یادداشت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اور ان میں سر فہرست یہ غذائیں اور پھل و سبزیاں شامل ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں: پالک، چولائی، تیز پتہ اور دیگر گہرے سبز رنگت والی میں بہت قیمتی معدنیات پائی جاتی ہیں جن میں کیلشیئم، پوٹاشیئم، فولیٹ، زنک اور مینگنیز شامل ہیں۔ یہ دماغ کو افعال کو بہتر بناتی ہیں۔

چرنے والے والے جانوروں کا گوشت: اگرچہ بیف اور مٹن کو دماغ کا دوست نہیں سمجھا جاتا لیکن چراگاہوں سے اپنی بھوک مٹانے والے بکروں، بھیڑوں اور گایوں کے گوشت کی تھوڑی مقدار ہفتے میں ضرور کھائیں ۔ ان جانوروں میں دماغ کے لیے ضروری چکنائیاں موجود ہوتی ہیں۔

گِری دار خشک میوے: بادام، پستہ، اخروٹ، کاجو اور دیگر گِری دار میوے ایسے پروٹین اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ کو تقویت پہنچاتے ہیں ۔ ان میووں میں سیلینیئم نامی ایک اہم جزو موجود ہوتا ہے جو دماغی کارکردگی بڑھاتا ہے۔

زیتون کا نامیاتی تیل: زیتون کا اچھا نامیاتی تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

مختلف اقسام کے بیج: سورج مکھی، السی ، تِل اور دیگر اقسام کے بیج فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں اومیگا تھری، فائٹو کیمیکلز ، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی دماغ کی نشوونما اور اکتساب پر بہتر اثر ڈالتے ہیں۔

رنگ برنگی سبزیاں: شکر قندی، ٹماٹر، گاجر اور سرخ اور نارنجی شملہ مرچوں کی رنگت ظاہر کرتی ہیں کہ ان میں فائبر، معدنیات، خامرے اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ یہ دماغ کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

گوبھی اور شاخ گوبھی: گوبھی اور شاخ گوبھی (بروکولی) میں فائٹو کیمیکلز اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاتے ہیں اور دماغ کو تندرست و توانا رکھتے ہیں۔

پھلیاں: مٹراور دیگر اقسام کی پھلیاں ایسٹروجن اور دماغ کے لیے ضروری اجزا سےبھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں فائبر دماغ کے لیےنہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے ایسی غذاؤں سے بھی خبردار کیا ہے جو دماغ کے لیے مضر ثابت ہوسکتی ہے۔ ان میں شراب نوشی، مٹھائیاں، فرائیڈ کھانے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجر عمران شہید اور 6 سپاہی زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میجر عمران شہید ہو گئے جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) خیرپور کے مختلف دیہات میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک وبائی بیماری پھیل گئی ایک ہفتے کے دوران 10افراد جانبحق ہو گئے کئی افراد بستر مرگ پر داخل متاثر دیہات میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطابق خیرپور کے مختلف دیہات میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک و بائی بیماری پھیل گئی ہے ایک ہفتے کے دوران 10افراد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہو کر جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد بستر مرگ پر داخل ہیں جن دیہات میں وبائی بیماری پھیل ہے ان میں گوٹھ امین میتلو ،گوٹھ کانہر،گوٹھ ،کھوہ ولی محمد ، گوٹھ قادن میتلو،گوٹھ بھلے ڈنو میتلو،گوٹھ وریو میتلو،گوٹھ منگنہار اور دیگر دیہات شامل ہیں جبکہ وبائی بیماری میں مبتلا جانبحق ہو نے والوں میں فیض محمد میتلو،علی گوہر کانہر،شمن علی،ظہیر احمد،سکندر علی منگنہار،رمضان میتلو اور دو خواتین سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

علاقے کے سماجی رہنماؤں عبداللہ شر،عنایت اللہ ناریجو،سید ابوبکر شاہ،امان اللہ میتلو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے کئی افراد جن میں نوجوان اور خواتین شامل ہیں وہ ہیپاٹائٹس بی کی وبائی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جو بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیپاٹائٹس بی پر کنٹرول کر نے کے لیے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متاثر دیہات میں بھیجی جائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) برف ہر گھر میں موجود ہوتی ہے جسے مختلف چیزوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن برف آپ کے کئی مسائل کا حل بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

آئیے دیکھیں یہ کتنے حیران کن طریقوں سے آپ کے لیے فائدہ مند ہے۔

جلد کی خوبصورتی

ہر رات سونے سے قبل برف کی ڈلی کو پلاسٹک کی کی تھیلی میں لپیٹ کر 2 سے 3 منٹ تک چہرے کا مساج کریں۔ یہ نہ صرف جلد کی صفائی کرے گی بلکہ نیند لانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

جھریوں سے نجات

میک اپ استعمال کرنے سے قبل ایک منٹ تک برف سے چہرے پر مساج کریں۔ یہ دوران خون کو بہتر بنائے گی اور میک اپ کے مضر اثرات سے حفاظت دے گی۔ اس کا باقاعدہ استعمال جھریوں سے تحفظ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

آنکھوں کی سوجن سے چھٹکارہ

رات دیر تک جاگنے یا نیند پوری نہ ہونے کے باعث آنکھیں سوج جاتی ہیں جو چہرے کے برا تاثر دیتی ہیں۔ ان سے نجات کا سب سے آسان طریقہ برف کی ٹکور کرنا ہے۔ ایک منٹ تک برف کی ٹکور جادوئی نتائج دے گی۔

بڑھا ہوا پیٹ گھٹائے

برف کی ٹکور بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی کم کرسکتی ہے۔ یہ موٹاپا پیدا کرنے والے سفید خلیات کو سرمئی خلیات میں تبدیل کر دیتی ہے جو کام کاج کے دوران بآسانی ٹوٹ کر ختم ہوجاتے ہیں۔ تاہم یہ اسی صورت میں نتائج دے گی جب ورزش اور متوازن غذا کا استعمال کیا جائے۔

احتیاطی تدابیر

برف کا استعمال کرنے سے پہلے کچھ احتیاطی تدابیر بھی اپنانی ضروری ہیں۔

برف ہمیشہ صاف (دھلے ہوئے / بغیر میک اپ) چہرے پر استعمال کریں۔

آئس کیوب کو پکڑنے کے لیے دستانوں کا استعمال کریں۔ یہ آپ کے ہاتھوں کو تکلیف سے بچائیں گے۔

کبھی بھی برف کو براہ راست چہرے پر استعمال مت کریں۔ استعمال سے قبل ہمیشہ کسی کپڑے یا پلاسٹک کی تھیلی میں لپیٹ لیں۔

آنکھوں کے گرد سوجن پر ٹکور کرنے کے لیے برف کو براہ راست استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سر گرم ہے ۔

جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ گہر ی
ہمدردی رکھتے ہیں۔ وہاں کی اپوزیشن اور حکومتی جماعت کے منتخب ممبران نے میرے حالیہ دورے کے دوران ملاقاتوں میں میری گزارشات کو بغور سنا ، اور تمام جماعتوں کے ارکان پر مشتمل وفد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماسکو روسی خلائی ایجنسی روس کاسموس نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 4 ماہ گزارنے کے بعد 3 خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے اتوار کے روز زمین تک خیریت سے پہنچ گئے ۔

واپس آنیوالے خلابازوں کا تعلق امریکہ جاپان اور روس سے ہے ۔ تینوں خلاباز وسط ایشیائی ریاست قزاقستان میں واقع خلائی مرکز پر اترے ۔ تین خلاباز اب بھی سپیس اسٹیشن پر خلائی تحقیق میں مصروف ہیں ۔

روسکاسموس کے مطابق ایک نیا خلائی مشن 19 نومبر کو روانہ کیا جائیگا ۔ اس مشن میں روس ، فرانس اور امریکہ کا ایک ایک خلاباز سوار ہوگا ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شریف کو” شریف“ نہ بچائے تو شریف نہیں بچتا۔عوام راتوں کے رابطے اورکرپشن کے ضا بطے ماننے سے انکا ری ہوچکی ہے۔نواز شریف پا ک فوج کو بھی پنجاب پولیس بنا نا چا ہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو خطرہ ”احتجا ج“ سے نہیں”نواز“سے ہے ،میا ں صا حب کی تلاشی نہ دینے ضد کی وجہ سے ملک آج نا زک ترین دور سے گزر رہا ہے اس لئے جمہوریت کواصل خطرہ احتجا ج سے نہیں بلکہ نوازشریف سے ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ملکی مفادات اور عوامی حقوق کیلئے بڑی سے بڑی قربا نی دے سکتے ہیںاورن لیگ عوام اور قومی اداروں کا ٹکراو¿ چاہتی ہیں۔ عوام با شعور ہو چکی اب وہ راتوں کے رابطے اورکرپشن کے ضا بطے ماننے سے انکا ری ہوچکی ہے اور تحریک انصاف عوام کی دل کی آواز سنتے ہوئے ملکی مفادات اور عوامی حقوق کیلئے بڑی سے بڑی قربا نی دے سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ساﺅتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک ایپ لوگوں کے سمارٹ فونز کے مائیک استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے ۔

دنیا بھر میں فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد جبکہ پاکستان میں ہی کروڑوں صارفین ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہر وقت ہم لوگوں کی باتیں بھی سنتی رہتی ہے؟

فیس بک خود بھی تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ایپ صارفین کے ارگرد کی آوازوں کو سنتی ہے مگر اس کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ لوگ کیا سن یا دیکھ رہے ہیں تاکہ پوسٹس کے حوالے سے ان کی پسند ناپسند کا خیال رکھا جاسکے ۔

یہ فیچر کئی برسوں سے فیس بک میں موجود ہے مگر امریکی پروفیسر نے پہلی بار اس حوالے سے توجہ دلائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اس ٹول کے لیے آڈیو کو استعمال کرتی ہے جس کا مقصد صرف صارفین کی مدد کرنا نہیں بلکہ ان کی بات چیت کو سن کر ان کے سامنے متعلقہ اشتہارات کو پیش کرنا ہوتا ہے ۔

پروفیسر کیلی نے بتایا کہ انہوں نے اس فیچر کو آزماتے ہوئے اپنے فون کے قریب مخصوص موضوعات پر بات چیت کی اور ان کی فیس بک آئی ڈی پر اس گفتگو سے متعلق اشتہارات ہی ظاہر ہونے لگے ۔ فیس بک نے اس دعویٰ پر ابھی تک اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

اس سے پہلے بیلجیئم کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کے نئے لائیک بٹن ری ایکشنز کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ پرائیویسی کے لیے نقصان دہ فیچر ہے ۔ بیلجیئم کی پولیس کے مطابق فیس بک اس نئے بٹن کو لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور کس طرح اشتہارات کے ذریعے آمدنی کمانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیزر آلات بنانے والی ایک کمپنی نے ایسی ٹارچ تیار کی ہے جو ایک جانب تو طاقتور روشنی فراہم کرتی ہے اور دوسری جانب گھاس پھوس میں آگ لگاسکتی ہے جب کہ ٹارچ پر برتن رکھ کر انڈے بھی تلے جاسکتے ہیں۔

ٹارچ کو چائنیز کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کا نام فلیش ٹارچ منی فلیش لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 2300 لیومن کی حامل ہیلوجن لائٹ ہے جو آگ بھڑکاسکتی ہے۔ ٹارچ میں ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والا المونیم لگایا گیا ہے اور اس کا لینس اور ریفلیکٹر بھی گرمی سے خراب نہیں ہوتا۔ تھوڑی دیر ٹارچ کو کسی بھی جلنے والی شے کے پاس لایا جائے تو وہ دھواں دینے کے بعد بھڑک جاتی ہے۔ پھر اس ٹارچ پر براہِ راست چھوٹا برتن رکھ کرانڈہ تلا جاسکتا ہے لیکن یاد رہے کہ اس کی حرارت پلاسٹک پگھلاسکتی ہے۔

a

 b

فلیش ٹارچ مِنی 100 چھوٹے بلبوں کے برابر روشنی دیتی ہے۔ اس کی لمبائی 8 انچ اور وزن 385 گرام ہے۔ لیکن اس کا چھوٹا ورژن بھی بنایا گیا ہے جسے فلیش ٹارچ مِنی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں روشنی کی شدت کے لحاظ سے 3 سیٹنگز ہیں اور پورے پاور پر یہ ایک گھنٹہ تک چل سکتی ہے جب کہ کم ترین شدت پر 100 منٹ تک روشنی دیتی رہتی ہے۔ چارجنگ کے لیے ایک بیٹری پیک دیا گیا ہے۔ ٹارچ کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو اسے ایک بہت مہنگی شے بناتی ہے