Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی حکومت نے مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ہوں گی اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج کسی بھی وقت جاری کر دیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بیٹی ہیں اور خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بنی تھیں۔ وہ وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری کا کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ خواتین کیلئے اصلاحات میں بھی انہوں نے کا فی کردار ادا کیا ہے اور حکومت کی ترجمانی کرنے والے میڈیا سیل میں بھی وہ کافی فعال کردار ادا کر رہی تھیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں وزیر اطلاعات و نشریات بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز رشید سے حکومت کی جانب سے استعفیٰ لئے جانے کے بعد وزارت اطلاعات خالی ہوئی تھی تاہم آج وفاقی حکومت کی جانب سے نئے وزیر کا نام سامنے آ گیا ہے۔ پرویز رشید کو ڈان اخبار میں قومی سلامتی کے خلاف خبر چھپنے سے رکوانے میں ناکامی پر ہٹایا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)صوابی انٹر چینج پر پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے قافلے پر شیلنگ کر دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے صوابی میں ہارون پل پر پولیس نے کنٹینر لگا کر راستہ بند کر رکھا ہے جب قافلہ اس مقام پرپہنچا تو پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔
قافلے کے ساتھ کنٹینر ز کو ہٹانے کیلئے کرین بھی موجود تھی جب کرین آگے بڑھی تو پولیس نے شیلنگ کر دی جس سے کارکن منتشر ہو گئے۔
ہارون پل صوابی سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں کارکنوں پر پولیس کی بھاری شیلنگ جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکن پولیس پر پتھراﺅ کر رہے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا ہے کہ کتب بینی ذہنی بالیدگی اور فکروشعور کو جلا دیتی ہے اور اس کے ساتھ وجدان کو نئی جہت عطا کرتی ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کتب بینی کے بجائے انٹرنیٹ کے استعمال کو ناگزیر خیال کرتا ہے ، کتابوں سے دوری اخلاق اور اقدار کے زوال کا باعث ہو رہی ہے ، جامعہ کراچی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ اسلامک ہسٹری کی نوتزئین وآرائش کردہ عمارت، لائبریری اور نوتعمیر گارڈن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) صوابی میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا اسٹیج ٹوٹ گیا جس سے وہ لڑکھڑا گئے اور خوفزدہ ہو گئے ۔پاس کھڑے لوگوں نے انہیں سہارا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوابی میں پی ٹی آئی کے کیمپ آفس کے باہر ٹرک پر خودساختہ اسٹیج پر کھڑے ہو کرکارکنوں سے پرجوش خطاب کر رہے تھے کہ اسٹیج لوگوں کو بوجھ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا تاہم حادثے میں وزیر اعلیٰ سمیت کسی کو چوٹ نہیں آئی ۔
گاڑی کے اوپر لکڑی کا بڑا تختہ رکھ کر اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر کھڑے ہو کر پرویز خٹک پرجو ش خطاب کر رہے تھے ۔ اسٹیج پی ٹی آئی کیمپ آفس میں مزدا گاڑی پر بنایا گیا تھا ، سٹیج پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی سوارتھی تاہم حادثے میں کسی کو بھی چوٹیں نہیں آئیں اور سب لڑکھڑاتے ہوئے سنبھل گئے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ نعیم الحق نے مریم نواز پر سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک میں ملوث ہونے کا الزام لگا یا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی جانب سے اس الزام پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان شریف فیملی نے مزید بتا یا کہ نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان سے شادی کا تحفہ مانگا تواُنہوں نے طلاق دیدی ،اللہ کرے کہ پاکستان کو ایسا تحفہ نہ دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کاکہناتھاکہ اللہ کرے ، خیریت ہو، مذاق میں کہاتھاکہ شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیں گے جس پر اُنہوں نے سالگرہ کے موقع پر طلاق بھیج دی۔
اللہ کرے کہ پاکستان کو ایساتحفہ نہ دیں۔ شادی دراصل کب ہوئی تھی ؟سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہاکہ’ گزشتہ سال شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی 31اکتوبر کو طلاق کاتحفہ دیاگیاتھا‘۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم کرپشن کے جرم میں پکڑا گیا ہے اس پر احتجاج اپوزیشن کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن ہمارے کارکنوں کو گرفتار اور اغوا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، نواز شریف کی جمہوریت سے تو پرویز مشرف کی آمریت بہت بہتر تھی، نواز شریف کی جمہوریت کے لبادے میں بھیڑیا چھپا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے 30 سال سے قوم کو بے وقوف بنا رکھا ہے، یہ دونوں بھائی منافق ہیں اور انہیں صرف اپنا پیسہ بنانے کی فکر ہے، آصف زرداری منافق نہیں تھا وہ جیسا تھا ویسا ہی تھا جب کہ ان دونوں بھائیوں کا مقصد اقتدار میں رہ کر پیسا بنانا اور پھر اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اداروں کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں گرفتار کر لے لیکن جب ہم باہر آئیں گے تو پھر سے سڑکوں پر آجائیں گے، نواز شریف 2018 کی باتیں کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی بہت دور ہے، 2018 سے پہلے بہت کچھ ہو گا۔ سپریم کورٹ ہمارے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ازخود نوٹس لے، یہ ہمارا نہیں بلکہ اس ملک کی عدلیہ کا ٹرائل ہو رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے گورنر راج لگایا تو صوبے کی عوام خود اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں تو انہیں جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگ جاتی ہے لیکن اب حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے اور ان کا احتساب ہو کر رہے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں مختص جگہ پر دھرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسلام آباد کی بندش کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ تحریک انصاف دھرنے کے لئے مختص مقام پریڈ گراؤنڈ پر جتنے دن چاہے بیٹھ سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عوام کی تعداد زیادہ ہوتو ایکپریس وےپر دھرنادے سکتے ہیں تاہم اس پارک کے علاوہ کسی اور جگہ احتجاج نہیں کرسکتے۔
عدالت نے سماعت کے بعد اس حوالے سے دائر تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے وکیل بابر اعوان نے حکومتی اقدامات کر کڑی نکتہ چینی کی ، ان کا کہنا تھا کہ شریفستان نے پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی (تجارت)ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے ،ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کے لئے تمام ایل ٹی یو اور آر ٹی یو 31 اکتوبر کو صبح9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کردی، کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس رٹرن کی آخری تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام لارج ٹیکس یونٹ اور ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایت کی کہ پیر 31 اکتوبر 2016 کو دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کردیاہے ۔ دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے ،ٹیکس اور ڈیوٹی وصول کرنے کے لئے 31 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک سہولت فراہم کریں گے ۔
دوسری جانب کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھا ہے کہ ان لائن سسٹم سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔مسائل کی وجہ سے بہت کم انکم ٹیکس گوشوار جمع ہوسکیں گے ۔ اس کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے

 

 

ایمزٹی وی(ترکی)ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بغاوت میں ملوث افراد کی سزائے موت کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی سفارش کریں گے۔انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت یہ تجویز پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی۔

یقین ہے کہ پارلیمنٹ میں اس کی منظوری مل جائے گی، جب پارلیمان کا فیصلہ مجھ تک آئے گا تومیں اس کی توثیق کر دونگا۔

ترکی میں 15جولائی کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ بغاوت کے الزمات میں اب تک 35000سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔