Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (نئی دہلی) نئی دہلی میں جواہر لعل یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والا طالبعلم چھ دن بعد بھی نہ مل سکا، انتظامیہ خاموش ہے جبکہ طلبا نے یونیورسٹی سر پراٹھالی اورطالبعلم کی تلاش کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔

14713765 669010473249228 405719529417538536 n

نئی دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے مسلمان طالبعلم کی گمشدگی پر طلباء سراپا احتجاج ہیں، طالبعلم کی گمشدگی کے بعد جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشیدگی بڑھ گئی ، مظاہرہ کرنے والے طلبہ سے وائس چانسلر ایم جگدیش کمارنے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ گم شدہ طالب علم کا پتہ لگانے کےلئے پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے۔

14717122 669010469915895 5697031608047219076 n

طلباء کا کہنا ہےکہ انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھی ہیں اورطالبعلم کو تلاش کرنے کیلئے کچھ نہیں کررہی جبکہ انتظامیہ نے طلبا پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار کو یرغمال بنانے کا الزام لگایا، جس کی طلبا نے تردید کردی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب نجیب احمد کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر پرساد نے کہا ہے کہ نجیب کے بارے میں کوئی معلومات یا سراغ دینے والے شخص کے لئے50000روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے نجیب کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور اس کا فون ضبط کرلیا ہے۔

14729264 669010476582561 7496430996119970373 n

یاد رہے کہ ایم ایس کا طالب علم نجیب احمد اے وی بی پی شرپسند طلبہ کے ذریعہ زبردست پٹائی اور قاتلانہ حملے کے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا، طلبا کا کہنا ہے کہ گمشدہ طالب علم کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) مقا می میڈیا کے مطابق فلم کا ٹیزر ہدایتکار جمیز گن نے ٹویٹر پر جاری کیااور کہا ہے کہ یہ ٹیزر کچھ نہیں ہے اس کا ٹریلر آپ کو حیران کرے گا اور آپ اس کے سحر میں جھکڑے جائیں گے جیسے کہ ٹیزر کو دیکھ کر مبہوت ہو گئے ہوں گے

 

۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کا ساؤنڈ ٹریک بھی شاندار ہے۔ فلم’’گارڈینز آف گلیکسی 2‘‘مارول اٹوڈیو نے تھری ڈی ٹیکنالوجی سے بنائی ہے اور اسے 5 مئی کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

فلم کی کاسٹ میں زوئے سلڈانا، بریڈ لی کوپر، وین ڈیزل، کرٹ رسل، کیرن گیلین، الزبتھ ڈبیکی، مائیکل روکر، پوم کلمین ٹیف اور گلن کلوز شامل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Dangal 1

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے فلم کے ٹریلیرکو بے حد پسند کیا جاریا ہے جسے چند گھنٹوں میں ہی یو ٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
جانب فلم نگری کے بڑے بڑے ستارے بھی عامر خان کی فلم کے ٹریلیر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں جب کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فلم ’’دنگل‘‘بہترین فلم جو کہ تاریخ رقم کردے گی۔dangal movie

بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتاہے جب کہ سلو میاں کی فلم ’’سلطان‘‘ کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم نے ٹریلیر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی (لاہور)پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ڈائریکٹر آپریشن کو عہدے سے ہٹانے کی خبر کے بعدعائشہ ممتاز بھی میدان میں آگئیں ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے عہدے سے نہیں ہٹا یا گیا ،کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،نجی مصروفیات کے باعث چھٹی لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،نجی مصروفیات کے باعث 104دن کے لیے رخصت لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز نے مبینہ طور پر غیر معیاری دود ھ بنانے والی دو فیکٹر یاں سیل کی تھیں جس کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور عائشہ ممتاز میں مبینہ طور پر سرد جنگ جاری تھی ،عائشہ ممتاز پر اعلیٰ افسران کے ساتھ ناروا سلوک کا بھی الزام تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے گریڈ 17کی افسر رافعہ حیدر کو گریڈ 19کا چارج دے دیا ہے

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد)پشاور روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کرپشن پکڑی گئی ہے اور کوئی جواز نہیں کہ ان کا مقدمہ سرکاری وکیل لڑے وہ اپنے ذاتی وکیل کے ذریعے پاناما لیکس کا کیس لڑیں۔ اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔ وہ کس منہ سے عوام کے پیسے سے کرپٹ وزیراعظم کا کیس لڑرہے ہیں شریف خاندان ارب پتی جبکہ ان کے بچے کھرب پتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں اور ان کے پیچھے بھارتی لابی کام کررہی ہے، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے نوازشریف 7 ماہ سے کوئی جواب نہیں دے رہے لیکن اب ان کو حساب دینا ہوگا،اب بھی وقت ہے کہ نواز شریف احتساب کے لئے خود کوپیش کردیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کےلئے حکمرانوں کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ 2 نومبر کا دھرنا فوج کرارہی ہے اور فوج امن نہیں چاہتی، اب حکمرانوں نے 2 نومبر کے حوالے سے کالعدم تنظیموں کی اسلام آباد آمد کا نیا شوشا چھوڑا ہے کبھی ہمیں مذاکرات کے لئے کہا جاتا ہے لیکن اب مذاکرات 2 نومبرکو اسلام آباد میں ہی ہوں گے اور عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کا بیان ان کی ذاتی سوچ ہے، اٹارنی جنرل آفس کسی کا نمائندہ نہیں ، یہ ایک آئینی عہدہ ہے اور صرف قانونی کردار ادا کرتے ہوئے صرف عدالت کی معاونت کرتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(پشاور) پشاور ہائیکورٹ نے این اے 46فاٹا پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ منسوخ کر دیا ۔

ذرائع کےمطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ٹربیونل کے فیصلے کو منسوخ کردیا اور آزاد حیثیت میں ایم این اے منتخب ہونے والے ناصر خان آفریدی کی رکنیت بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔

ناصر خان آفریدی 2013 ءکے عام انتخابات میں 4ہزار 135ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے تاہم بعدمیں انکے مخالف امیدوار حمید اللہ جان آفریدی نے دھاندلی کے الزاما ت عائد کر کے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی جس پر ٹربیونل نے ان انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)حکومت پاکستان نے سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے موٹروے گروی رکھی تو آزادکشمیر حکومت نے بھی مالی بحران سے نمٹنے کیلئے انوکھاحل ڈھونڈ نکالا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کو کرائے پردینے کافیصلہ کیا ہے.

قانون ساز اسمبلی نے بھی منظوری دے دی ہے جس بعد کرائے دار کی تلاش ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم ہاؤس کتنی مدت کے لئے کرائے پر دیا جائے گا اور کرایہ کتنا ہوگا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر مقرر کر کے وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کی تھی تاہم اب سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو مقرر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن اور حسین نواز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، سیکرٹری داخلہ، پیمرا، نیب، الیکشن کمیشن، ایف بی آر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزارت پارلیمانی امور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں تاکہ پاناما لیکس پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نےپاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھادی۔

فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل ‘ کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹجونےانتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔ایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے

انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہےلیکن میں الہ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کےبجائے آؤ مجھ سے مقابلہ کرو،تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔جسٹس کاٹجواس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نےانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ دوسری جانب فلم’اےدل ہے مشکل‘ کی ریلیز روکنےپرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نےبھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے،بولے،اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے،انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا،اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ایتھانول میں تبدیل کرنے کا ایک شاندار طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

اوک ریج نیشنل لیبارٹری کےمحقیقن نے مشاہدہ کیا کہ اگرسلیکان پر نینو اسپائیکسب بنانے کیلیے تانبے اور کاربن کو اکٹھے رکھاجائے اور اس مادے کو پانی میں حل شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے آمیزے میں ڈالا جائے اور اس سے بجلی گزاری جائے تو یہ محلول حیرت انگیز طور پر مرتکز ایتھانول کا آمیزہ بن جاتا ہے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے سنگین سبب ہے اسے اب ایتھانول میں تبدیل کرکے موٹر انجن میں جلنے والے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ اس گرین ہاؤس (ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والی) گیس کوری سائیکل (دوبارہ سے استعمال)کرنے سے جہاں ایک طرف سستا ایندھن ملے سکے گا وہیں دوسری جانب عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی شرح کو بھی کم کیاجا سکے گا۔ اس تحقیق کرنے والی ٹیم کے ایک مصنف نے ریسرچ جرنل کو بھجوائے گئے اپنے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ہم نے تقریباً حادثاتی طور پر یہ دریافت کیاکہ یہ چیزکام کر رہی ہے۔ ہم مجوزہ ردعمل کے پہلے مرحلے پر تحقیق کی کوشش کر رہے تھے جب ہم نے محسوس کیا کہ عمل انگیز (Catalyst)سارا عمل خود اپنے تئیں ہی کر رہا ہے۔

محققین نے اپنے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ’’عام میٹریل کو نینوٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے ہم نے پایا کہ کیسے دیگر متوازی عمل (سائڈ ری ایکشن) کو محدود کیا جا سکتا ہے اور وہ چیز حاصل کی جاسکتی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے ایندھن بنانے کے دیگر طریقوں کے برعکس اس طریقے میں عام دھاتیں تانبا اور کاربن استعمال ہوتے ہیں جبکہ جو حتمی چیز تیار ہوتی ہے وہ ایتھانول ہے اور یہ پہلے ہی ایندھن کے طور پر مختلف قسم کے انجنوں میں استعمال ہوتا ہے‘‘۔

فی الوقت یہ ریسرچ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے تاہم سائنسدانوں نے ایک بڑا سستا اور فعال طریقہ دریافت کر لیا ہے جس سے بڑے پیمانے پرقابل عمل بنایاجاسکتاا ہے۔

ایتھانول پہلے مکئی کی چھلیوں سے ، مائیکرویو سے بھی حاصل کیا گیا تھا اور اب اس نئے خوشگوار حادثے سے یہ یقینی بن سکتا ہے کہ جس زمین پر ہم رہتے ہیں ہم اسے مزید تباہ نہیں کریں گے۔