Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/ پنجاب ) جامعہ پنجاب میں صرف درس و تدریس کا کام نہیں ہوتا۔ آج یہاں سر بھی پھٹے، خون بھی نکلا، جنگلے بھی اکھاڑے گئے اور شیشے بھی ٹوٹے۔

طلباء تنظیم کے دو گروہ دست و گریبان ہو گئے۔ بات شروع ہوئی تھی طالبہ کو چھیڑنے سے۔ لڑائی بڑھی تو تین طلباء ہسپتال جا پہنچے، جن کے سروں پر بھی زخم آئے تھے اور بازوؤں پر بھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو ذمہ دارعناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔

پولیس حکام کہتے ہیں کہ چھان بین کے بعد قانونی کارروائی ضرور ہو گی۔ تعلیم اور درس گاہوں سے کھلواڑ کرنے والے طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشتعل نوجوانوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران شعبہ ابلاغیات کے شیشے بھی توڑ دیئے اور متعدد نہتے طلباء کو بری طرح زد و کوب بھی کیا جس کے باعث ڈپارٹمنٹ کو سیل کردیاگیا۔

طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشتعل نوجوانوں نے طالبات کو بھی حراساں کیا اور ان سے ڈرانے دھمکانے کے اندازمیں سوال و جواب کرتے رہے۔

گارڈز نے طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ان کی منفی کارروائیوں سے روکنا چاہا تو انہوں نے گارڈز کو بھی گھیر لیا اور کہا کہ جب کسی کو مارنا ہوتا ہے تو اس وقت تم کہاں ہوتے ہو۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، فیصل جاوید عثمان ڈار، فرخ حبیب اور افتخار درانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کے حوالے سے نوٹس جاری ہونے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غٖور کیا گیا،
اس موقع پر میڈیا انچارج افتخار درانی نے اجلاس کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور دھرنے میں میڈیا کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور بھی جائیں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جب کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی عہدیداروں اور وکلا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 


ایمزٹی وی (راولپنڈی)بھارت مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذبہ آزادی کی لہر کو دبانے میں ناکام ہوا تو اس نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے اور اب اس نے ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم یہاں بھی پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چند روز قبل لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / جامشورو) آرکیٹیکچر شعبے میں پڑھنے والے ذہین اور ضرورتمند طالب علم کواسکالرشپ کی فراہمی کا اعلان کر دیا گیا۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کی اسکالرشپ میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ اسکالر شپ ڈاکٹر سلیمان قاضی کی جانب سے اپنے بیٹے زاہد سلیمان کے نام سے مہران یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر شعبے میں پڑھنے والے ذہین اور ضرورتمند طالب علم کو دی گئی ہے ۔

جس میں طالب علم کی مکمل پانچ سالوں کی پڑھائی کے اخراجات کے لئےدیا جانے والا چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(بزنس) بینک نے مالیاتی نتائج کے ساتھ تیسری سہ ماہی کے لیے 3.5روپے فی حصص (35فیصد) ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے، ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2015 کے مقابلے میں 7 فیصد کے اضافے سے 2.4ٹریلین روپے پر پہنچ گئی، مقامی ڈپازٹ مکس میں بہتری کاعمل جاری رہا اور اب کرنٹ اکاؤنٹس ڈپازٹس کا 35.6فیصد ہوگئے۔

ایچ بی ایل کو سال 2016کے پہلے 9ماہ میں 25.8ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جبکہ فی حصص آمدن 17.47 روپے رہی۔

مذکورہ 9ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹس میں اوسطاً 19 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جس سے ایچ بی ایل کو مقامی ڈپازٹس کی لاگت میں کمی لانے میں مدد ملی، تمام سیگمنٹس میں اوسط مقامی قرضے بڑھنے کے ساتھ بینک خالص سودی آمدنی 7 فیصد بڑھا کر 62.2ارب روپے تک لے جانے کے قابل ہوا، فیس اور کمیشنز 18 فیصد کے اضافے سے 13.7ارب روپے پر پہنچ گئے، اس دوران انتظامی اخراجات میں اضافہ 10 فیصد تک محدود رہا، این پی ایل کوریج ریشو بہتری کے ساتھ 30ستمبر 2016 کو 90فیصد تک پہنچ گیا۔

 

 


ایمزٹی وی(نیوزڈیسک) ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں سب سے کم عمر میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگئےہیں

32721 1422948959

رپورٹس کے مطابق سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے،7سالہ سمیل حسن گزشتہ سال چین میں ایشین چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جہاں ان کی ٹیم نے 12 لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کیا تھا۔
ٹائم میگزین کے مطابق طویل عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے جدوجہد کرنے والی 19سالہ ملالہ یوسف زئی بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

Malala Yousafzai

ملالہ کی تنظیم دی ملالہ فنڈ کو دنیا بھر سے نامور شخصیات کی امداد حاصل ہے، اس وقت ملالہ عالمی رہنماؤں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ رواں برس ایک ارب 40کروڑ ڈالر نوجوان مہاجرین کی تعلیم کیلیے مختص کریں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں سے باخبر رکھنے کے لئے اے آئی او یو، ویب ٹی وی اور 21 شہروں میں ایف ایم 91.6پر ریڈیو نشریات کا آغاز کردیا ہے۔

اوپن یونیورسٹی نے طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں سے باخبر رکھنے کے لئے اے آئی او یو، ویب ٹی وی اور 21 شہروں میں ایف ایم 91.6پر ریڈیو نشریات کا آغاز کردیا ہے۔

جبکہ یونیورسٹی کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم کو پہلی بار آن لائن کردیاگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایک تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی زیر صدارت یوم تاسیس اور یوم سیاہ کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صنعت وسماجی بہبود نورین عارف، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،ممبران اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان،چوہدری شہزادمحمود، مصطفی بشیر عباسی ،انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احسان خالد کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میرنے یوم تاسیس اور یوم سیاہ کے انتظامات کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حید رخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشو آر پار کی قیادت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دینگے ، تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت ہر بین الاقوامی فورم کا دروازہ کھٹکھٹائے گی ، بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔جموں وکشمیر لبریشن سیل کو مزید متحرک وفعال بنایا جائے گا۔

جموں وکشمیر لبریشن سیل مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کاوشیں کرے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے ۔ بھارت پر پریشر بڑھتا جارہا ہے اب بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کی حمایت کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔ کشمیری شہداء کا لہو رنگ لا کر رہے گا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیر ایشو کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرات مندانہ خطاب کیا ۔ جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک کو نیا جوش و ولولہ ملا ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی حکمران پاکستان کے عدم استحکام کی سازشوں میں ملوث ہیں ۔مگر بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان ترقی کی منازل طے کر ے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے سانحہ 12 مئی اور بلدیہ ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں واقعات میں گورنر سندھ ملوث ہیں جب کہ عشرت العباد کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے گورنرسندھ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے جب کہ سانحہ 12 مئی اور بلدیہ ٹاؤن سانحے کی ازسر نوتحقیقات کرائی جائیں اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا سب سے بڑا مجرم عشرت العباد ہی نکلے گا جب کہ 12 مئی کے واقعے میں بھی گورنر سندھ ہی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم گورنر ہاؤس میں قائم تھا اور گورنر صاحب کراچی کی تمام انتظامیہ کو خود ڈیل کررہے تھے، رینجرز اور پولیس سمیت سب عشرت العباد کے ماتحت تھے اور اس وقت ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایڈوائزر وسیم اختر تھے جب کہ وسیم اختر نے خود کہا 12 مئی سے متعلق تمام اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوتے تھے۔
چیرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں عشرت العباد نے اپنے پرسنل سیکرٹری کو وائس چانسلر لگایا اور ان کے ساتھ ملکر اربوں روپے کی کرپشن کررکھی ہے، مسعود حمید کی بیوی کو پی ایچ ڈی کرایا جارہا ہے تاکہ وہ اگلی وائس چانسلر لگیں جب کہ عشرت العباد گورنر بننے کے بعد 5 سال تک برطانوی حکومت سے1 ہزار پاونڈ ماہانہ لیتے تھے اور گورنر سندھ عشرت العباد پرقتل سمیت 30 مقدمات بھی ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ عشرت العباد کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرکے اس کی انکوئری کی جائے اور ان دہری شہریت پرفوری کارروائی کی جائے جب کہ گورنرسندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کرانہیں گرفتار کیا جائے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہونے پائیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سانحہ12 مئی کو 53 افراد مارے گئے لیکن عشرت العباد پھر بھی گورنرشپ کے عہدے پر رہے اور انہیں 5 سال بعد کیوں سانحہ بلدیہ کے مجرم پکڑنے کا خیال آیا، عشرت العباد بانی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں اورا نہیں محسن قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے ایک طرف کہا میں اسٹیبلشمنٹ ہو ، دوسری طرف کہا کہ مجھ سے ڈرو لیکن ہم اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے جب کہ میں نے کبھی نعمت اللہ خان کی برائی نہیں کی ،وہ میرے لیے محترم ہیں لیکن عشرت العباد ان کے پیچھے چھپننے کی کوشش نہ کریں، ہم انہیں چھپنے نہیں دیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(مانٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
پاک فوج نےعالمی سطح پراپنی برتری ثابت کرتے ہوئے برطانیہ میں ویلز آرمی کا سالانہ کیمبرین پٹرول مقابلہ ایک مرتبہ پھرجیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ دنیا بھر میں سب سے مشکل سمجھی جانے والی مشقوں میں پاک فوج کےجوانوں نے فولادی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول فوجی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں جس میں 140 ملکوں کے فوجی شریک ہوتے ہیں جب کہ پاک فوج نے2010 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔