Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) وفاقی اردویونیورسٹی شعبہ حیاتیاتی کیمیاءکے تحت Biochemisry" "Essential Physiologycal کے موضوع پرہونے والی سائنسی نمائش کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اس لحاظ سے ان کی ہمہ جہتی تیاری اور ترقی اردو یونیورسٹی کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی نمائش کے انعقاد سے طلبہ و طالبات کوجدید معلومات حاصل ہوںگی۔ اس نمائش کے انعقاد پر اساتذہ کا کردار بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقع پر صدر شعبہ حیاتی کیمیاءڈاکٹر ثمینہ خالق،ڈاکٹر حنا مدثر اورپروگرام کوآرڈینیٹر سمیرا رئیس ان کے ہمراہ تھیں۔

انہوں نے طلباءاور اساتذہ کی کاوشوں پر انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ طلباءکو غیر نصابی اور تخلیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا بھرپور عزم کرنا چاہیے ۔پروگرام میں دیگر شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے باعث جہاں انہیں مختلف مضا مین میں اپنی تخلیقی صلا حیتوں کو پروان چڑھانے کا موقع ملا وہیں ان کی دیگر صلاحیتیں جن میں خود اعتما دی بھی شامل ہے۔پروگرام کے اختتام پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے طلباءو طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کی انجمن اساتذہ کی صدر اور سابق رکن سینیٹ سیما ناز صدیقی اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں تمام متعلقہ اداروں اور اربابِ اختیار سے درخواست کی ہے کہ براہِ کرم وفاقی جامعہ اردو جو اپنی نوعیت اور پاکستان کی قومی زبان کے حوالے سے واحد اور منفرد جامعہ ہے اور اپنی ابتداءہی سے ایک تسلسل کے ساتھ انحطاط و زوال کا شکار ہوتی چلی آئی ہے اب پہلی مرتبہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی سرپرستی میں ترقی کی جانب گامزن نظر آرہی ہے۔

جامعہ کی تاریخ میں پہلی بار چانسلر صدر مملکت محترم ممنون حسین نے بذاتِ خود اس کے معاملات میں دلچسپی لے کر جامعہ کی سینٹ کے تجویز کردہ اور ہائیر ایجوکیشن کی مشاورت سے جامعہ اردو ہی کے ایک سینئر، قابل ترین باصلاحیت اور بے داغ ماضی کے حامل استاد پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کو نگراں وائس چانسلر مقررکیا اور ڈاکٹر سلیمان نے بھی انتہائی محدود مدت اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے جامعہ اردو کو نہ صرف تعلیمی و تحقیقی بلکہ ہم نصابی، سماجی اور تعمیراتی حوالے سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا، جس کا ماضی میں اساتذہ اور طلباءصرف خواب ہی دیکھا کرتے تھے۔

جامعہ اردو کی یہ ترقی دراصل جامعہ کے وہ لمبے ہاتھوں والے کرپٹ زدہ چند عناصر ہضم نہیں کرپارہے ہیں جو اس جامعہ کے وجود ہی کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلسل شیخ الجامعہ کی کردار کشی میں اس طرح لگے ہوئے ہیں جیسے دنیا میں اس کے علاوہ انہیں کوئی دوسرا کام ہی نہ ہو۔ دوسری جانب ڈاکٹر صاحب کی مسلسل صبر آزما خاموشی ان تمام امور کو مسلسل ہوا دے رہی ہے وہ تو کام کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہے ہیں مگر ان کی کردار کشی ہمیں جامعہ اردو اور یہاں تدریس کے فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ کی توہین محسوس ہونے لگی ہے کیونکہ یہ گھناﺅنا طرزِ عمل دراصل جامعہ اردو کو سازش کے تحت بدنام کرنے کا حصہ معلوم ہورہا ہے۔

براہِ کرم جامعہ اردو کے اساتذہ، طلباءاور عمال کو اس کرب ناک اذیت سے نجات دلانے میں ہماری مدد فرمائیں تاکہ ہم سب ایک اچھے اور پرسکون ماحول میں ڈاکٹر صاحب کی سرپرستی میں جامعہ اردو کو بامِ عروج پر پہنچانے کے لئے مل کر اور یکسوئی سے کام کرسکیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستانی دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی انکے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ اڑی واقعے کے بعد بھارت متعدد بار کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی بند کی جائے۔

”بھارت کنڑول لائن پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے “ ، تاہم پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

 


ایمزٹی وی (لاس ویگاس)لاس ویگاس میں ہونے والے تیسرے اور آخری مباحثے کے آغاز میں بھی دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے دوسری اقوام کے لوگ کاروبار لے اڑتے ہیں، آج امریکی معاشی شرح نموصرف ایک فیصد رہ گئی ہے جو 1950 کے امریکا کا نقشہ پیش کرتی ہے، امریکی معیشت میں 5 سے 6 فیصد بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن گئے تو امریکا کا ستیا ناس ہو جائے گا، امریکا میں غیرقانونی مقیم آبادی بھی فیڈرل ٹیکس دیتی ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی ہونے کے باوجود آج تک فیڈرل ٹیکس کی مد میں ایک دھیلہ بھی نہیں دیا، ڈونلڈ ٹرمپ چین پر بہت تنقید کرتے ہیں لیکن لوہا بھی چین سے ہی خریدتے ہیں۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بیان دے چکے ہیں، جوہری ہتھیاروں کے کوڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ہاتھ نہیں لگنے چاہئیں، ٹرمپ کے ہاتھ جوہری بٹن دینے کا خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔ ٹرمپ نےعراق اور شام کےحوالے سے اوباما کی پالیسیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا یہ ہلیری کلنٹن کی ناکامی ہے کہ آج داعش بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی جنرل کو جھوٹ بولنے پر 5 سال کی سزا ہوئی جب کہ ہیلری سینکڑوں جھوٹ بول چکی ہیں انہیں بھی جیل میں ہونا چاہیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہلیری کلنٹن ان کی انتخابی ریلیوں میں غنڈے بھجواتی ہیں اور انہوں نے انتخابی دھاندلی کا منصوبہ بھی تیار کر رکھا ہے جب کہ ان پر الزام لگانے والی تمام خواتین سستی شہرت چاہتی تھیں، یہ سب مجھے بدنام کرنے کے لئے ہلیری کلنٹن کی چالیں ہیں۔ ہلیری نے جوابی وار میں کہا کہ انتخابی دھاندلی کی بات کر کے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جمہوریت اور شفافیت پر ضرب لگائی ہے لیکن مگر مچھ کے آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جن خواتین کے بارے میں بیہودہ گفتگو کی، آج تک ان سے معافی نہیں مانگی، وہ خود کو معافی سے بالاتر سمجھتے ہیں، ایسا شخص امریکا جیسے عظیم ملک کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہلیری کلنٹن صرف باتیں کرتی ہیں، عملی طور پر کچھ نہیں کرتیں، جب وہ وزیر خارجہ تھیں تو اس وقت وزارت خارجہ سے 6 ارب روپے غائب ہوئے، اگر وہ تجربہ کارہیں توان کا تجربہ براتجربہ کہلائے گا، ہلیری صدربن گئیں تو امریکا تباہ ہو جائے گا۔ ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈٹرمپ سے کہا جب وہ پبلک سروس میں تھیں تو اس وقت ٹرمپ کاروبار کر رہے تھے اور خواتین سے بدتمیزی کر رہے تھے، جب وہ اسامہ بن لادن کی کھوج لگارہی تھیں تو اس وقت ٹرمپ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کر رہے تھے۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ روس امریکی صدارتی انتخابات پر سائبر حملے کر رہا ہے جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہلیری روسی صدر ولاد میر پیوٹن کو اس لیے نہیں پسند کرتیں کیوں کہ انہوں نے ہرموقع پر ہلیری کلنٹن کو نیچا دکھایا ہے۔

مباحثے کے دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ اگر روس نے امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تو کیا وہ اس کی مذمت کریں گے جس پر ٹرمپ نے کہا اگر ایسا ہوا تووہ یقیناً مذمت کریں گے۔ مباحثے کے اختتام پر ہلیری کلنٹن کو 52 فیصد پوائٹس ملے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 39 فیصد پوائنٹس حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے پہلے دونوں مباحثوں میں بھی ہلیری کلنٹن کامیاب قرار پائی تھیں۔

 


ایمزٹی وی(قطر)تاشقند میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کی کونسل کا 43 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارئے خارجہ کی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے مظاہرے بھارت کے خلاف ریفرنڈم ہیں بھارتی قابض افواج نے ان مظاہروں کو روکنے کے لئے ظلم بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی وزارئے خارجہ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوجیوں کی جانب سے مسلسل کرفیوکے باوجود کشمیری عوام کے مظاہرے بھارت کے خلاف کھلا ریفرنڈم ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا کہنا تھاکہ کرفیو کے بہانے کشمیری عوام کا بہیمانہ قتل، غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریاں ، پیلٹ گن کے ذریعے نہتے عوام کو زخمی اور تاعمر بینائی سے محروم کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزارئے خارجہ کی کونسل نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے حق خود ارادیت کےلئے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی گئی۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار کے مطابق بی اے ،بی کام اور مدارس کے رجسٹریشن فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اکتوبر 2016تک توسیع کی جاتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب ایم اے سال اول/ اےم اے سال دوم(پرائیویٹ)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں Rs1200/روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20 اکتوبر 2016 کو الائیڈ بنک گلشن اقبال برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں بورڈ آف گورنرز کی ایک مخصوص نشست کیلئے ہونے والے انتخابات میں غلام عباس بلوچ آئیڈیل گرامر ہائی اسکول سپارکو 802ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبرمحمد انوراقرا فاﺅنڈیشن ہائی اسکول زمان ٹاﺅن کورنگی نے 727ووٹ حاصل کئے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق اور ناظم امتحانات خالد احسان نے کامیاب امیدوار کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس نمبر VI مجریہ 1972کی شق 4(1)(VII)کے تحت کراچی ریجن کے منظور شدہ اسکولوں کے سربراہان کے حلقہ انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کی ایک مخصوص نشست کیلئے بورڈ آفس میں آئندہ دو سال کیلئے انتخابات2016بدھ 19اکتوبر کو منعقد ہوئے جو صبح 10بجے سے سہ پہر 4:30بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے جس میں 8 امیدواروں نے حصہ لیا ۔

علاوہ ازیں رجسٹرڈ ووٹرزکی کل تعداد3957تھی جس میں گورنمنٹ اسکول کے 735اور پرائیویٹ اسکولوں کے 3222رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔ علاوہ ازیں 1569ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کو پر امن ماحول میں انتخابات کے انعقاد پر اور بورڈ افسران اور ملازمین کو بھی مبارکباد دی اور انہوں نے کہا کہ ہم باہمی مشاورت سے طلباءو طالبات اور اسکولوں کے مسائل حل کریں گے۔کامیاب امیدوار غلام عباس بلوچ نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین سے کہا کہ ہم بورڈ کے وقار کو بلند کرنے کیلئے اور اسکولوں کے مسائل کے حل کیلئے آپ کے شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتساب مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ستون ہے اور نوازشریف ہرسوال کا جواب دینے کو تیار ہیں لیکن زکوۃ کے پیسوں کا حساب کون دے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ جس دن سے پاناما لیکس کا معاملہ بحث بنا وزیراعظم نوازشریف نے ابتدائی دنوں میں ہی خود کواحتساب کے لئے پیش کردیا تھا، سپریم کورٹ کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تحریر بھیجی ،پارلیمنٹ میں گئے اور آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے اپنے قائد کی جگہ ہم موجود ہیں۔

نوازشریف ہر سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں کیوں کہ مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ستون احتساب ہےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی احتساب سے نہیں گھبرائے اور وزیراعظم نے بھی کبھی راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش نہیں کی آئینی اداروں کی طرح عدالت کے سامنے موجود ہیں سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور 2 ہفتے بعد آئینی طور پر جواب بھی دیں گے عوام کی عدالت بھی لگائی جائے گی اور وہاں بھی سرخرو ہوں گے لیکن زکوۃ کے پیسے کھانے والے بھی تو اپنا احتساب دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2012 سے پوچھ رہا ہوں کہ خیرات اور زکوۃ کے پیسے کہاں گئے عمران خان نے 3600 گھربنانے کا وعدہ کیا تھا وہ ایک گھر بھی دکھا دیں کہاں بنایا ہے، سیلاب زدگان کے گھر کون بنائے گا سیلاب زدگان کے نام پر خیرات اور زکوۃ کے پیسوں اور شوکت خانم اسپتال کے 70 لاکھ ڈالرز کا حساب کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(سبی) بلوچستان میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے ۔
زرائع کے مطابق بلوچستان میں مسافر وین سنگان کے علاقے سے سبی جا رہی تھی کہ راستے میں بابر کچھ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت ملیر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ملیر میں 113 اسکولوں کی عمارت کی تعمیرمکمل نہیں، مراد میمن گوٹھ پرصرف 5 ڈاکٹر ڈیوٹی پر آتے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہرضلع کے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے گی، کمشنر کراچی ہر ضلع میں جاکر میٹنگ کریں، ملیر کےعوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جب کہ سڑک، تعلیم اوردیگرشعبوں میں ملیرکے عوام کو آگے لائیں گے۔کمشنرکراچی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کروا کر قبضہ مافیا کو جیل بھیجیں۔

صوبائی محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھرتیوں پراجازت دی ہے لیکن جتنی خالی اسامیاں ہوں گی اتنی ہی بھرتیاں ہوں گی اوراب زائد بھرتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا جب کہ اجلاس میں وزیراعلی نے وزیرِ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے مراکزسے قبضے ختم کراکررپورٹ دی جائے اورجوڈاکٹرزڈیوٹی نہیں کرتے انہیں فارغ کریں