Thursday, 10 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈنے میٹرک پارٹ ٹوکےنتائج کااعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک سال دوم کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کااعلان ہوگیا ہے۔

نتائج بورڈکی آفیشل ویب سائٹ پراپلوڈ کردی گئی جہاں طلبا و طالبات اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں

جبکہ بذریعے ایس ایم ایس اپنے نتائج جاننے کے لئےfb (space) اپنا رول نمبرلکھ کر5050 پرسینڈ کریں

 

گوادر میں سی پیک کے تحت پہلے پاکستان چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کاافتتاح کردیا گیا۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ صرف 20 ماہ میں 10 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ پاک چین دوستی کے 70 سال کی علامت ہے ، جدید مشینری سے لیس ہے جو کہ بلوچستان اور خاص طور پر گوادر کے نوجوانوں کو علم اور تکنیکی مہارت فراہم کرتا ہے۔سفیر نے مزید کہا کہ طالب علموں کو انسٹی ٹیوٹ میں تربیت کے دوران وظائف اور مفت رہائش دی جائے گی۔

چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤشینگ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی ادارے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو گوادر پورٹ ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں روزگار کے سنہری مواقع میسر ہوں گے۔

تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 ڈیو میجر جنرل عنایت حسین نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل جواد احمد چینی کمپنی کوپاک کے چیئرمین ژانگ باؤسنگ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی ،کمانڈنگ آفیسر 440 بریگیڈ بریگیڈیئر فہد منصور کیانی، گوادر کے اسسٹنٹ کمشنر راجہ اطہر عباس اور پاک چین اسکول کے طلباء اور اساتذہ بھی شریک تھے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، حیدر علی، ابرار احمد، عباس آفریدی اور احمد صفی عبداللہ، عاکف جاوید، ارشد اقبال، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا، سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعجاز احمد، اسسٹنٹ کوچ راؤ افتخاراور فیلڈنگ کوچ کے لئے محتشم رشید کو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور: چھ سال بعد ٹی ٹی ایس ٹریک اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیا ۔

تفصیلات کےمطابق چھ سال بعدتنخواہوں میں اضافےکی منظوری مل گئی ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم سے کم تنخواہ تقریباًچارلاکھ جبکہ زیادہ سےزیادہ 6 لاکھ 84 ہزار سےزیادہ ہوگی ۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم سے کم تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 93 ہزار ہوگی ۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی کم سے کم تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگی ۔ اساتذہ کی تنخواہوں کی مدمیں ساڑھے تین ارب خرچ ہوں گے ۔

کراچی: برصغیرکےکنگ آف کامیڈی عمرشریف کی میت منگل کولائی جائےگی۔

اس حوالے سے انکے صاحبزادے جواد عمر کاکہنا ہے کہ میت کی پاکستان منتقلی کیلئےایئرایمبولینس یاعام پروازکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا میت منتقلی کےحوالےسےکاغذی کارروائی کل شروع ہوگی۔

انہوں نےمزید بتایا کہ عمرشریف کی وصیت کے مطابق انکی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزارکےاحاطے میں ہوگی جسکی منظوری سندھ گورنمنٹ نے دےد ی ہے۔

پنجاب: عثمان بزدارکی زیرِصدارت محکمہ ہائرایجوکیشن سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران 15نئی یونیورسٹیزکےقیام سےمتعلق پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کے 197 ترقیاتی منصوبےمکمل کیےجائیں گے۔

ہرضلع میں یونیورسٹی سےاعلیٰ تعلیم کےمواقع میسرہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجن پورمیں یونیورسٹی سےعوام کادیرینہ مطالبہ پوراہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نےہدایت کی کہ تعلیمی بورڈزکےکنٹرولراورسیکرٹریزکی میرٹ پرتقرری یقینی بنائی جائے۔

علاوہ ازیںصوبےمیں اسمارٹ یونیورسٹی کا آئیڈیامتعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا۔

لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں آن لائن کلاسزجاری رہیں گی۔

پنجاب یونیورسٹی ڈینز کمیٹی کے تحت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سمسٹر تھری کی کلاسز 14 اکتوبر تک آن لائن جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈینز کمیٹی کے تحت ہونےوالےاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے سمسٹر کی بریک رزلٹ کی تیاری اور فیس وصولی تک جاری رہے گی ۔

ڈینز کمیٹی کی اگلی میٹنگ 15 اکتوبر کو ہوگی ۔میٹنگ میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فزیکل اور آن لائن کلاسز کا فیصلہ ہوگا۔

لاہور: احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ تعلیمی سال2021-22میں پچاس فیصد لڑکیوں کےلیےمختص کردیئے گئے

تفصیلات کے مطابق احساس انڈر گریجویٹ ا سکالرشپ تعلیمی سال2021-22 کے تحت طالبات کوسوفیصدٹیوشن فیس اور چارہزار ماہانہ ملیں گئے ۔

اسکالرشپ کے لیے 45ہزار روپے سے کم گھرکی آمدن والے طلبااپلائی کرسکیں گے ۔ایچ ای سی کی135یونیورسٹیز میں انڈرگریجویٹ چارسالہ ڈگری پروگرام کے لیے طلبادرخواست دے سکیں گے ۔

میرٹ اورضرورت کی بنیادپرپچاس ہزار طلبا کووظائف دئیے جائیں گے ۔

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار ، فنکار ، پروڈیوسر، کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر انکے ساتھی اداکاروں نے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے۔

اداکارسہیل احمدکاکہنا ہےکہ عمرشریف برصغیرکےبڑےفنکارمانےجاتےتھے،وہ ایک اچھےڈائریکٹر،رائٹر،کامیڈین اوراداکارتھے، عمرشریف عام زندگی میں بھی چہروں پرمسکراہٹیں لاتےتھے۔

پاکستانی اداکارہمایوں سعیدنے کہا کہ عمرشریف باصلاحیت،کمال کےاداکارتھے انکےانتقال پربہت افسوس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عام زندگی میں بھی لوگوں کوبہت ہنساتےتھے۔

جاوہد شیخ کاکہنا تھاکہ عمرشریف کی خدمات صدیوں یادرکھی جائیں گی

جبکہ اس موقع پرمصطفٰی قریشی نے عمرشریف کے انتقال کو فن وثقافت کی دنیامیں بڑاسانحہ قرار دیا ہے۔

گلوکار علی ظفرکاکہنا ہے کہ عمرشریف پاکستان کےبہت بڑے اداکار تھےانکی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجائےگا۔ ابرار الحق نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنسانےوالا،پیارکرنیوالاایک محب وطن شخص آج ہمیں چھوڑگیا۔

پاکستان سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی اپنے جذبات کااظہارکیاہے

بھارتی اداکار جونی لیورکاکہنا ہے کہ عمرشریف کی سوچ منفردتھی ،وہ ایک مثالی فنکارتھے۔ وہ کپل شرماسمیت متعددفنکارعمرشریف کی نقل کرتےتھےبھارتی کامیڈین کپل شرما نے ٹوئیٹر پر الوداع عمرشریف ! کاٹویٹ کیا۔

نہ صرف شوبز بلکہ کرکٹربھی عمرشریف کے انتقال پر رنج و غم میں مبتلا ہیںسابق کرکٹرجاویدمیانداد نےکہا کہ عمرشریف کےساتھ بہت اچھےتعلقات تھے عمرشریف کی کمی کوکوئی پورانہیں کرسکتا۔

پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا کہ عمرشریف بہت بڑےانسان اوردل کےبادشاہ تھے، عمرشریف لوگوں کااحساس کرنیوالےانسان تھے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بیچ میں ایک نئی راہداری کا افتتاح ہوا

رایداری سے طلباء اور اساتذہ کی آمد ورفت میں سہولت کا باعث ہوگا۔

راہداری کاافتتاح قائم مقام وائس چانسلر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پروفیسر شاہد رسول نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ راہداری یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کو پورا کرتے ہوئے تمام سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے یہ راہداری یونیورسٹی کے سابق طلباء کے نام منسوب کی۔

اس موقع پر ڈین میڈیسن پروفیسر مسرور احمد، سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام سرور قریشی، چئیر پرسن ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ، پرنسپل زبیر عباسی اور کنٹرولر امتحانات انیتا شاہ بھی موجود تھے۔

تقریب کا اہتمام سابق طلباء کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور ڈائریکٹر ملحقہ کالجز ڈاکٹر راحت ناز نے کیا۔سابق طلباء کی نمائندگی پروفیسر سمیر قریشی، پروفیسر مکرم علی اور ڈاکٹر شہاب الدین نے کی۔