کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار ، فنکار ، پروڈیوسر، کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر انکے ساتھی اداکاروں نے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے۔
اداکارسہیل احمدکاکہنا ہےکہ عمرشریف برصغیرکےبڑےفنکارمانےجاتےتھے،وہ ایک اچھےڈائریکٹر،رائٹر،کامیڈین اوراداکارتھے، عمرشریف عام زندگی میں بھی چہروں پرمسکراہٹیں لاتےتھے۔
پاکستانی اداکارہمایوں سعیدنے کہا کہ عمرشریف باصلاحیت،کمال کےاداکارتھے انکےانتقال پربہت افسوس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عام زندگی میں بھی لوگوں کوبہت ہنساتےتھے۔
جاوہد شیخ کاکہنا تھاکہ عمرشریف کی خدمات صدیوں یادرکھی جائیں گی
جبکہ اس موقع پرمصطفٰی قریشی نے عمرشریف کے انتقال کو فن وثقافت کی دنیامیں بڑاسانحہ قرار دیا ہے۔
گلوکار علی ظفرکاکہنا ہے کہ عمرشریف پاکستان کےبہت بڑے اداکار تھےانکی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجائےگا۔ ابرار الحق نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنسانےوالا،پیارکرنیوالاایک محب وطن شخص آج ہمیں چھوڑگیا۔
پاکستان سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی اپنے جذبات کااظہارکیاہے
بھارتی اداکار جونی لیورکاکہنا ہے کہ عمرشریف کی سوچ منفردتھی ،وہ ایک مثالی فنکارتھے۔ وہ کپل شرماسمیت متعددفنکارعمرشریف کی نقل کرتےتھےبھارتی کامیڈین کپل شرما نے ٹوئیٹر پر الوداع عمرشریف ! کاٹویٹ کیا۔
نہ صرف شوبز بلکہ کرکٹربھی عمرشریف کے انتقال پر رنج و غم میں مبتلا ہیںسابق کرکٹرجاویدمیانداد نےکہا کہ عمرشریف کےساتھ بہت اچھےتعلقات تھے عمرشریف کی کمی کوکوئی پورانہیں کرسکتا۔
پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا کہ عمرشریف بہت بڑےانسان اوردل کےبادشاہ تھے، عمرشریف لوگوں کااحساس کرنیوالےانسان تھے۔