Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری مسترد کر دی

ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ نے ڈیلی ویجز ملازمین کوایک پوسٹ پر ایک امیدوار کی تجویز کے تحت مستقل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی،کابینہ ڈویژن نے بھی ڈیلی ویجز کو ایک پوسٹ پر ایک امیدوار کو ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقلی سے متعلق وزارت کیڈ کی تجاویز کی تائید کی تھی تاہم وزیر اعظم نے گزشتہ روز وزارت کیڈ کی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن نے مالی مشکلات کے باعث نئی اسامیوں پر بھرتیاں نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب فنانس ڈویژن نے تمام اسامیوں پر اشتہار دینے کی تجویز دیدی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی تجاویز کو مان لیا اور عمل درآمد کی ہدایت کی ہے ۔

واضح رہے کہ پی اے سی،سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم پر قائم کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے بھی ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی میں کوئی تفریق نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے 2013 میں مستقل کرنے کا حکم دیا،وزارت کیڈ کے حکام کی ذاتی پسند نہ پسند کے باعث معاملہ تا حال لٹکا ہوا ہے۔

ایمزٹی وی (گلگت بلتستان)گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ میں فورسز نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ اور بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ معلومات پر گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ میں کارروائی کی۔

 

کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان سے 5رائفلز، 2 کلاشنکوف، 2 پستول، کلاشنکوف کی 12میگزینز، 270 ڈیٹونیٹرز، 1883 گولیاں اور ایک خودکش جیکٹ قبضے میں لے لی گئی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اجلاس کی زیر صدارت صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران ،انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے اور تمام وزرائے داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بعض وفاقی سیکرٹریز کوشرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال اور قومی ایکشن پلان کی نگرانی اور اس پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جائیگا ۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد میں تاخیر کیا بھی جائزہ لیا جائیگا اور قومی امنگوں اور تمناؤں کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے سمت کا تعین کیا جائیگا ۔

ایمزٹی وی(گلگت بلدستان) دیو سائی سے اسکردو آتے ہوئے سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیاحوں کی جیپ دیوسائی سے اسکردو آرہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 6 مسافر دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

ایمزٹی وی(بالا کوٹ/آزاد کشمیر) جھیل سیف الملوک روڈ پر سیلفیاں لیتے ہوئے 3 خواتین گلیشیئر تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق بالاکوٹ میں جھیل سیف الملوک روڈ پرخواتین گلیشیئرمیں کھڑی تصاویر بنا رہی تھیں کہ اچانک برف کا تودہ ان پرآ ن گرا، جس کے نتیجے میں تینوں خواتین گلیشیئر تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق کراچی سے ہے اوروہ سڑک کنارے گلیشئر کے اندر ہول میں تصویریں اتاررہی تھیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) پنجاب کے تقریبا تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کردیا ہے تمام نتائج کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ کی طالبہ نورین کوثر نے تاریخ ساز نمبر حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

pass

نورین کوثر نے نویں جماعت کے امتحان میں مطالعہ پاکستان کے علاوہ تمام مضامین میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ مذکورہ مضمون میں طالبہ کا ایک نمبر کم آیا ہے ۔ نورین کوثر نے نویں جماعت میں 505 میں سے 504 نمبر حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ پورے پاکستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہوں پر کراچی پولیس نے اسکولوں کے لئے پروفارما جاری کردیا ہے۔پروفارما میں اسکول میں سیکورٹی گارڈ کی تعداد اور اسلحہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ جبکہ ہر اسکول میں کم از کم 2 سیکورٹی گارڈ لازمی قراردیدیئے گئے۔

کراچی پولیس کی جانب سے شہر کے نجی اسکولوں کو بھیجے گئے سوالنامہ میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ اسکول میں سیکورٹی گارڈ اور اسلحہ کی تعداد بتائی جائے ، بتایا جائے کہ اسکولوں کی دیواروں کی اونچائی کتنی ہے اور یہ کہ دیواروں پر خاردار تاریں ہیں یا نہیں ، اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد اور پارکنگ سے اسکول کا فاصلہ بھی بتایا جائے ۔

پولیس کی طرف سے بھیجے گئے سوالنامے میں اسکول کے فوکل پرسن کا نام اور طلبا کی تعداد بھی پوچھی گئی ہے اور پرائیویٹ اسکولوں سے کہا گیا ہےکہ اسکول کی سیکورٹی کے لیے کم از کم دو سیکورٹی گارڈز ہونا لازمی ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے اسکولوں کو 16نکات پر مشتمل ہدایت نامہ بھیجا تھا جس میں ان سے کہا گيا تھاکہ اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں ، عملے اور سیکورٹی گارڈز کے بارے میں قریبی تھانے کو بتائیں اور اسکولوں کی بیرونی دیواروں کو 10,10فٹ اونچا کریں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ترنول میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے فیڈرل گورنمنٹ کے 422 تعلیمی اداروں کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ترنول میں چار سو بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائیگا،جی ٹی روڈ ترنول پھاٹک پر سڑک کراس کرنے کیلئے جلد اوور ہیڈبر ج تعمیر کیا جا ئیگا ، اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا رہی ہے جبکہ اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر شہناز اے ریاض کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے جلد ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے، اسلام آباد کو ایک خوبصورت شہر بنائیں گے ۔تقریب سے ڈپٹی میئر ز اعظم خان ،چودھری رفعت،ذیشان نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • ایمزٹی وی(گلگت بلدستان)اسکردومیں صدرممنون حسین کوگلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں بارےبریفنگ دی گئی جب کہ صدرممنون حسین نےگلگت بلتستان کےبجلی کی منصوبوں کو نیشنل گرڈ سے جلد منسلک کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ بجلی کےمنصوبے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے سے مزید ترقی ہوگی، ریجنل گرڈ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کےفوائدعوام تک جلد پہنچنے چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے گلگت بلتستان میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی جب کہ گلگت بلتستان کےترقیاتی منصوبوں کےلیےحکومت فراخدلی سےمدد کرے گی۔

     

ایمزٹی وی(ٹھٹھہ) قومی شاہراہ پرجھرک کے قریب کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر کوچ مسافرکوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افرادجاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 مسافروں کی لاشوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جب کہ زخمیوں کو جھرک کے قریبی اسپتال اور سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بعد ازاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے قمبر شہدا کوٹ روانہ کر دیا گیا۔