Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے انٹر سال دوم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق پر میڈیکل، جنرل سائنس اور کامرس گروپس میں پہلی تینوں پوزیشنز پرلڑکیاں نمبر لے کر کامیاب رہی ہیں۔
پر ی میڈیکل میں عتیقہ ہاشمی نی 1049 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل سائنس گروپ میں حفصہ کمال 1001 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ہیں۔ نتائج کے مطابق کامرس گروپ میں وردا خورشید اعوان 949 نمبر لے کر پہلے نمبر رہیں۔
پری انجینئرنگ گروپس میں فیڈرل بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق محمد انس علی نے 1034نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ہیومینٹیز گروپ میں فہد کبیر 956نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے
انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ باقی تمام بورڈز سے نتائج فراہم کررہاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تعلیم کے ہر شعبے پر توجہ دی جائے
کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے تمام بچے اور ان کے والدین مبارکباد مستحق ہیں

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے وزیراعظم کے خلاف تحریری ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آف شور کمپنیاں جب بنائی گئیں تو اس وقت حسن نواز اور مریم نواز کم عمر تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔ یہ بیان سراسر غلط ہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں اسٹیل ملز فروخت کرکے لندن میں فلیٹس خریدے تھے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب بھی صادق اور امین نہیں۔ اگر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا تو تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن یہ فیصلہ نہیں کر سکتا تو حکام گھر چلے جائیں۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے وکیل عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اثاثوں میں 9 آف شور کمپنیوں اور مے فیئر فلیٹس کا ذکر نہیں کیا

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس اہم معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تین بار قوم سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر ایسا کمیشن بننا چاہئے جس میں سماعت، تحقیق اور سزا بھی ہو۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن ثابت ہونے پر کم ازکم پچیس سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کرپٹ عناصر کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بائیس اگست کو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔ حکومت نہ تو اپوزیشن کے ٹی او آرز مانتی ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ کررہی ہے۔ ہم جمہوریت کا نہیں کرپشن کا خاتمہ اور وزیراعظم سمیت سب کا احتساب چاہتے ہیں

ایمزٹی وی(اسلام اباد)پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کردی، ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو مزید ایٹمی دھماکوں سے اجتناب کے دو طرفہ معاہدے کی پیش کش خطے میں امن واستحکام اور سی ٹی بی ٹی مقاصد کے حصول کے لیے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مزید ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش پاکستان کی ذمہ داری اور تحمل کی عکاس ہے، بھارت مثبت جواب دے تو معاہدے کا اطلاق فوری ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد دونوں ملکوں پر لازمی ہوگا، یکطرفہ اخراج ممکن نہیں ہو گا، معاہدہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے لیے بھی اچھا پیغام ہو گ

ایمزٹی وی(تعلیم) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشلائزیشن کےخلاف جوہر ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں قائم نجی اسکول کو سربمہر کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب اسکول انتظامیہ کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق تدریس کاکام جاری تھاکہ ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کلاس رومز اور مرکزی دروازے کو تالے لگا دیے۔

ایل ڈی اے کو یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایل ڈی اے نے فوری طور پر مین گیٹ سے نہ صرف ٹرک ہٹا دیابلکہ تالے بھی کھول دیے گئے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے میڈیا کو کوئی بھی موقف دینے سے بھی انکار کر دیا گیا

    • ایمزٹی وی(تعلیم)ایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے زیراہتمام گزشتہ روزناظم مالیات کے نامناسب رویے اورملازم دشمن فیصلوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ،ریلی میں افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

      ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ضیاء الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگرناظم مالیات کو جوائننگ کی اجازت دی گئی تو ملازمین جامعہ کراچی اس وقت تک قلم چھوڑ ہڑتال پر رہیں گے جب تک ناظم مالیات کو برطرف نہیں کیا جائے گا۔

      انہوں نے مزید کہا کہ اگر31اگست تک افسران کولیوانکیشمنٹ کااجرااور گریڈ ایک تاسولہ کے ملازمین کو اسکالرشپ کی مدمیں دی جانے والی رقم ادانہ کی گئی تو31 اگست کوفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن (فپواسا) سندھ کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال میں جامعہ کراچی کے تمام افسران اور ملازمین بھی ان کابھرپور ساتھ دیں گے۔

       

ایمزٹی وی(تعلیم)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا د علی شاہ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین اورنجی اسکول کی جانب سے دائر درخواستوں پر طرفین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے

۔قبل ازیں والدین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ اسکول انتظامیہ نے فیسوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے جو کہ خلاف قانون ہے جبکہ اسکول انتظامیہ اضافی فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو اسکول سے نکال رہی ہے جو کہ بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے لہٰذااستدعا ہے کہ فیسوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرا ر دیا جائے اور بچوں کو اسکول سے نکالنے سے روکا جائے

جبکہ نجی اسکول کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیاگیا کہ انہوں نے فیسوں میں مناسب اضافہ کیا جو کہ قواعد کے عین مطابق ہے لہذا فیسوں میں اضافے کو قانونی قرار دیا جائے

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک 11 سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کے والدین بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ خیبر پختونخوا کے ایک سیاحتی گاؤں بیسیاں کے قریب دریائے کنہار میں پیش آیا، مقامی پولیس افسر ارشد خان نے بتایا کہ صفیہ عاطف نامی 11 سالہ لڑکی دریا کے کنارے سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں جاگری، ارشد خان نے جائے حادثہ پر موجود دیگر سیاحوں کے حوالے سے بتایا کہ صفیہ کی والدہ شازیہ عاطف نے بھی اپنی بیٹی کو بچانے کیلیے دریا میں چھلانگ لگائی تاہم وہ بھی پانی میں بہہ گئیں،

 

انھوں نے بتایا کہ اپنی بیٹی اور اہلیہ کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر عاطف حسین نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی ڈوب گئے، ارشد خان کے مطابق بچی اور اس کی والدہ کی لاشیں مل گئیں جبکہ عاطف حسین کی لاش کی تلاش جاری تھی۔ انھوں نے بتایا کہ بچی کے والدین ڈاکٹر تھے جن کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ چھٹیاں گزارنے کیلیے وہاں موجود تھے، مذکورہ جوڑے کی ایک 9 سالہ بیٹی اور ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے جو حادثے کے وقت وہاں موجود تھے، ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے وارننگ سائن بھی لگا رکھے ہیں جن میں لوگوں کو دریا کے کنارے جانے سے منع کیا گیاہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبے پر جاری کام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کو سی پیک منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جب کہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے تیاری کے ساتھ اجلاس میں آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

اجلاس میں وزیراعظم کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور قومی اسمبلی میں ریفرنسز اور پاناما لیکس کے ایشو پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر کے ساتھ خیبرایجنسی کی راجگل وادی پر پاک فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں

کے 9 ٹھکانے تباہ ہوگئے جب کہ علاقے میں فوج کی زمینی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔

 

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کارروائی میں راجگل وادی کے مشکل علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی سے نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی سے دہشت گردوں کی سرحد پار آمدورفت کم ہو جائے گی۔