Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت فطرہ اور زکوٰۃ جمع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ اس حوالے سےفاروق ستار کا کہنا ہے گزشتہ سال بھی فلاحی کاموں سے روکا گیا جس کے باعث یونیورسٹی اور دیگر رفاہی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ انہیں نے کہا ہے کہ فطرہ جمع کرنے پر کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیاتھا۔

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلامی نظریاتی کونسل نے مجوزہ ماڈل تحفظ حقوق نسواں بل تیار کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوہر عورت پر ہلکا تشدد کرسکے گا، پرائمری کے بعد مخلوط تعلیم پر پابندی ہوگی۔ جہیز کے مطالبہ اور نمائش پر پابندی ہوگی بیک وقت تین طلاقیں دینا قابل تعزیرہوگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے عورت کو شریعت کے فراہم کردہ تمام حقو ق حاصل ہونگے۔ عورت کے زبردستی تبدیلی مذہب کرانے پر تین سال سزا ہوگی۔ اسلام یا کوئی اورمذہب چھوڑنے پر عورت قتل نہیں کی جائے گی، معاشرتی بگاڑ سے متعلق اشتہارات میں عورت کے کام کرنے پرپابندی ہوگی، تیزاب گردی یا کسی حادثے سے عورت کی موت کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ تادیب سے تجاوزپر عورت شوہر کے خلاف کاروائی کیلئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔ عورتوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے وصیت کرنے اور جج بننے کا حق حاصل ہوگا۔ عاقلہ، بالغہ لڑکی ازخود نکاح کرسکے گی۔نان نفقہ نہ دینے کی صورت میں عورت کو خلع لینے کا حق حاصل ہوگا۔ مجوزہ بل اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی امداد اللہ نے تیارکیا ہے مجوزہ بل پر آج اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس پر غور ہوگا، جس کے بعد کونسل کے چیئرمین حتمی سفارشات سامنے لائینگے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ماڈل بل بناکر سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کو بھجوائے گی.

  • ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان ہائر ایجوکیشن کی جانب سے افغان طلبا کو اسکالرشپ کا تحفہ دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان تعلقات کے فروغ کیلئے ایک سو افغانی طلبا کو پاکستان میں صحت اورانجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں میں اعلیٰ تعلیم دی جاے گی ۔ افغان طالب علموں کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کیلئے باقاعدہ امتحان کے بعد مکمل میرٹ پر اسکالر شپ دی گئی ہے جس کیلئے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ میں ڈھائی ہزارافغانی طلبا و طالبات نے درخواستیں جمع کرائیں اور مذکورہ امتحان دیا ۔ اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلبا کابل سے آنے والی پروازکے ذریعے اسلام آبادپہنچے گئے ہیں، ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(پنجاب) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جواد اشرف ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کے انکشافات پر کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کی کارروائی کے لئے درخواست دی مگر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس حوالے سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی کارروائی کے لئے ہدایت کی جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو 8 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ایمزٹی وی(شوال)شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےد رمیان جھڑپ میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئےہیں

ایمزٹی وی(کوئٹہ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوچکا افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا اور اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سی کا بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہم جس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن این ڈی ایس سی کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہمارے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کا اجرا ہمارا بڑا مسئلہ ہے، جن مہاجرین کو کیمپس میں رہنا تھا وہ اب نادرا کی مہربانیوں کی وجہ سے ہماری گلیوں تک پہنچ چکے ہیں، افغان مہاجرین کی وجہ سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے لیکن اب بہت ہوچکا انہیں واپس جانا ہوگا، اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے تمام افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی اوراسلام آباد میں ہونے والے ایم اے (سال آخر) پولیٹیکل سائنس ، تاریخ اسلام ،انگریزی اور اکنامکس پرائیویٹ سالانہ امتحانات (ستمبر2015ء) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبائی حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا، 42تعلیمی اداروں کو شوکازنوٹس جاری کردیئے ،سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل ازوقت کرنے کااعلان کردیا تھا اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے محکمہ تعلیم کی ٹیموں نے چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ 42 نجی تعلیمی ادارے احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے، ا ن سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایمزٹی وی (تعلیمی) بورڈ آ ف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن را ولپنڈی نے ٹیچرز سنز 2015کے وظائف کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان ارسلان علی کے مطابق نوٹیفکیشن کے بارے میں کسی کو اعتراض ہو تو وہ 15یوم کے اندر آفیسر انچارج انکوائری برانچ تحریری طور پر جمع کروائے۔

ایمزٹی وی (کوئٹہ) آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پرکوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں پاک فوج نے عملی آپریشن کے بعد خفیہ اطلاعات پر بھی کامیابی کے ساتھ اہم نوعیت کے آپریشن کیے اوراہداف حاصل کیے لیکن دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے اور اس عالمی مسئلے سے لڑنے کے لئے پاکستان اور پاکستانی فوج پرعزم ہے پاک فوج جیسی متحرک فوج کی قیادت پر فخر ہے کیونکہ دنیا کی کوئی بھی فوج آج تک پاک فوج کی طرح چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعد ازاں سدرن ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تخریب کار عناصر کو جڑ سے اکھار پھینکنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکردہشت گردی کےناسورکو جڑ سےاکھاڑ دیں گے، ملک کے خلاف مذموم سرگرمیوں کو مل کر ختم کریں گے اور دشمن عناصر کر ملک سے نکال باہر پھینکیں گے۔