Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (تعلیم) عالمی ساکھ کے لحاظ سے دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہیں، امریکا کی یونیورسٹیاں ٹاپ تھری پر ہیں ، برطانوی کیمبرج اور اوکسفورڈ یونیورسٹی کی دو درجے تنزلی ، فہرست میں پاکستان اور بھارت کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے عالمی ساکھ کے لحاظ سے دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی تین پوزیشنز پر امریکی یونیورسٹیاں ہارورڈ یونیورسٹی ، میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، سٹینفورڈ یونیورسٹی براجمان ہیں۔
برطانیہ کی کیمبرج اور اوکسفورڈ دو درجے کی تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔گذشہ سال کے مقابلے میں 100 بہترین یونیورسٹیوں میں ایشیائی یونیورسٹیوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ رینکنک میں تنزلی کا شکار ہے جبکہ اس کی دو یونیورسٹیز رینکنگ سے خارج بھی ہوئی ہے ۔ تاہم دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ہے ۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزارت مذہبی امور میں سرکاری اسکیم کے تحت سال2016کے حج کیلئے قرعہ اندازی ہوئی۔ دو لاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواست دہندگان میں سے 71ہزار 686 خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد کی وجہ سے سرکاری کوٹہ ساٹھ فیصد کیا تھا جس کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ پچاس فیصد کردیا ہے۔
وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والوں اور محرم کے بغیر خواتین کی درخواستیں مسترد کی جائینگی تاہم قریبی عزیزوں کے گروپ سے رہ جانے والے افراد پندرہ دن کے اندر اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کو دے سکتے ہیں۔
حج قرعہ اندازی کے نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔ درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی قرعہ اندازی کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام اباد)عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خط پر چیف جسٹس نے کمیشن بنایا تو قبول نہیں کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے انیس سو چھپن کے ایکٹ کے تحت کمیشن منظور نہیں۔ میاں صاحب کی مشکل بڑھتی جائے گی، بہتر ہو گا سچ بول دیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم) اے سی سی اے اور یونیورسٹی آف لندن نے ماسٹرز پروگرام کیلئے اشتراک کر لیا ہے جس کے مطابق اے سی سی اے کے ممبران کو دنیا بھرمیں ماسٹرز پروگرام دستیاب ہوگا جبکہ طلبہ اکائونٹنسی کی تعلیم اور ماسٹرز کی ڈگری بیک وقت حاصل کر سکیں گے ۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ، جس میں یونیورسٹی آف لندن انٹرنیشنل پروگرامز کی پرو وائس چانسلراور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر میری اسٹیانسے ،ڈائریکٹر لرننگ میری بشپ،اے سی سی اے کے ریجنل ڈائریکٹر میناسا اسٹارٹ ڈنلوپ سمیت سعد وسیم،سجید اسلم ،ریحان الدین کے علاوہ نامور تعلیم دان فیصل مشتاق، خدیجہ مشتاق، ولید مشتاق، ڈاکٹر نیلم حسین ، اے سی سی اے کے طلبہ و دیگر نے شرکت کی۔

ایمزٹی وی (تعلیم)ایچ ای سی اور ایس ای سی پی نے گزشتہ روز جامعات کے طلباء میں معاشی خواندگی کے فروغ، سرمایہ کاری سے متعلق شعورکی بیداری، اورانٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کے لئے باہمی شراکت داری کے مقصد کے تحت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ چیئر مین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمداور چیئر مین ایس ای سی پی ظفرالحق حجازی نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہ ایک تقریب کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم)کالج آف نرسنگ جے پی ایم سی کی انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث5سال گزرنے کے باوجود کالج میں ماسٹرز پروگرام دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکا جس کے باعث طلبا اور صوبے کی نرسز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالج میں ماسٹرز پروگرام 2008شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران کالج کی پرنسپل مہوش نادرتھیں پہلے بیچ نے ان کی نگرانی میں ماسٹرز مکمل کیا۔ دوسرے بیچ کے دوران کالج کی پرنسپل ریحانہ افغانی رہیں جبکہ تیسرے بیچ میں پرنسپل افشاں نازلی تھیں جو تاحال پرنسپل ہیں انہی کے دور میں 2011میں ماسٹرز پروگرام بند کر دیا گیا جو5سال گزرنے کے باوجود تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق افشاں نازلی نے چارج سنبھالنے سے قبل دعوے کیے تھے کہ وہ کالجمیں نئے پروگرامات متعارف کرائیں گی اور کالج کی حالت بہتر بنائیں گی لیکن چارج سنبھالنے کے بعد نئے کے بجائے انہوں نے جاری پروگرام بھی ختم کر دیے ۔ افشان نازلی کی ساری توجہ اپنے پرائیویٹ اسکول کو چلانے پر مرکوز ہے اس لئے وہ کالج کی طرف توجہ نہیں دیتی ہیں۔ اس سلسلے میں افشاں نازلی کا کہنا تھا کہ ان کے چارج سنبھالنے پر پاکستان نرسنگ کونسل (پی این سی) نے پروگرام ختم کردیا۔ جبکہ پی این سی کا موقف تھا کہ پروگرام بغیر اجازت کے شروع کیا گیا تھا اس لئے انسپیکشن کرائی جائے گی تاہم انسپیکشن کے بعد بھی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پی این سی کے حکام کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ کالج میں اہل اساتذہ نہیں تھے ۔ ماسٹرز کے طلبا کو وہ اساتذہ پڑھارہے تھے جنہوں نے خود ماسٹرز نہیں کیا نہ ہی کالج میں کوئی پی ایچ ڈی استاد موجود ہے ۔ کالج میں جو استاد پڑھارہے تھے وہی پڑھ بھی رہے تھے جبکہ گریجویشن کے طلبا کے بھی تھیسس پورے نہیں تھے کالج میں پڑھائی کا معیار ابتر تھا جس پر یہ پروگرام ختم کیا گیا۔

ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے طلبا نے طلبا تنظیموں پر عائد پابندی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے طلبا سے رویے کیخلاف حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ احتجاج کرنیوالے طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سندھ کے میڈیا کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے طلبا کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں، انھیں یونیورسٹی میں سہولیات میسر نہیں ہیں، اساتذہ کا رویہ طلبا سے نا مناسب ہے جبکہ طلبا تنظیموں پر عائد پابندی کی وجہ سے وہ اپنی آواز بھی بلند نہیں کرسکتے ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ طلبا تنظیموں پر پابندی ختم کی جائے اور سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے

ایمزٹی وی (کشمیر) بلاول بھٹوکی پونچھ کی دھرتی باغ آمدکی خبر سن کر کشمیری عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابدنےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت اور بلاول بھٹو کراچی سے لیکر کشمیر تک عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ باغ میں بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔ ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2016 کے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی.

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم ایڈ فرسٹ ایئر ،سیکنڈ ایئر(ایوننگ )اور ایم ایڈ (مارننگ) سالانہ امتحانات برائے2015ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ امتحانات میں کل 117 طلبہ شریک ہوئے ،9طلبہ کو اے ون گریڈ،68 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 24 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب86.32فیصدرہا۔ ایم ایڈ فرسٹ ایئر کے امتحانات میں 60 طلبہ شریک ہوئے ،54 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب90 فیصدرہا۔ایم ایڈ سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں 50 طلبہ شریک ہوئے ،2 طلبہ کو اے ون گریڈ،24 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 16 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب84 فیصدرہا

ایمز ٹی وی (لاہور) پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی معمول بن گئی ہے ، فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ابھی تک ملزم قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔خواتین کو تحفظ دینے کے سب وعدے اور دعوے ہوا ہوئے ، پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ لاہور میں بھی وہی ہوا جیسا اسلام آباد میں ہوا ۔ یہ وہ غنڈے ہیں جو معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں ۔ انہیں غور سے دیکھیں اور پہچانیں ۔ یہ آپ کے اردگرد ، آپ کی گلی یا محلے میں بھی ہو سکتے ہیں ۔ یہی وہ درندے ہیں جنہوں نے ساری دنیا کے سامنے پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ۔ تمام فوٹیج موجود ہے لیکن یہ عناصر قانون کی گرفت سے باہر ۔ قانون ابھی تک کچھ نہ کر سکا.مہذب معاشروں میں ایسے عناصر کی نشاندہی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے شہری بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔