ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انگلینڈ کی جیت کو شاہین آفریدی کی انجری کا نتیجہ قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اگر فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ مزید دلچسپ ہوتا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے
لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا بھی لیڈر چنا گیا ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈریم ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں
ورلڈ چیمپیئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز کا نام بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔
اسکے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادوو کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو بھی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا اعزاز ملا ہے۔
بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔
میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔
میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی اپنا تیسرا اوور نہ کروا سکے جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے۔
شاہین اپنے تیسرے اوور کی محض ایک بال کرواسکے تھے، فاسٹ بولر کا میدان میں کیچ لینے کے دوران گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔
میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ عالمی کپ جیتنے کا اچھا موقع ہے، کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہوگی، اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ لگائیں اور انگلش ٹیم کو پریشر میں لائیں۔
دوسری جانب محکمہ موسیمات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں کہیں دھوپ اور کہیں بادل تاحال موجود ہیں لیکن بارش کے امکانات 95 سے کم ہوکر 45 فیصد پر آگئے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، شان مسعود، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان درمیان کل بروز اتوار میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے جس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
تاہم آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی بھی کر دی ہے اور میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
اب اطلاعات ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہو گا۔
ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہو گا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈمینجمنٹ سائنسز کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام اکائونٹنگ کے عالمی دن کے موقع پر اکائونٹنگ بطور کیریئر چوائس کے موضوع پرپینل ڈسکیشن کا اہتمام کیا گیاہے۔
پینل ڈسکشن میں بینظر بھٹو شہید یونیورسٹی لیا ری کے ایسو سیٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان ثروت اور ACCA-UK سے سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اورنووونارڈسک فارماکی فنانس مینجر سارہ مزمل شریک تھے۔
پینل ڈسکشن کے دوران ڈاکٹر سلمان کا کہناتھا کہ طلبا اپنی فیلڈ کا انتخاب اپنے رجحانات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتخاب کریں تا کہ انہیں معلوم ہو کہ انہیں مستقبل میں کس راہ پر جانا ہے،کسی کو دیکھتے ہوئے یاکسی کے کہنے پرآپ کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔کیریئر کے انتخاب کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اگرآپ میں جستجواو ر لگن ہو۔ انسان کی زندگی میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو سمجھیں تاکہ انفرادی خوبی اور خامیوں کو جاننے میں مدد ملے گی اور اپنی اسکلز کےمطابق آپ کیرئیر کاانتخاب کرسکیں گے۔
اس موقع پر سارہ مز مل کا کہنا تھا کہاکہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز لازمی کریں تاکہ آپ کی اسکلزبہتر ہوسکے ۔
پروگرام کے اختتام پر آواز انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر سلیم شہزاد نے دونوں مہمانوں کوشیلڈ دی ۔اس موقع پر اکیڈمک مینجر رضا علی سعید ، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈینٹرمس نادیہ ناز سمیت طلبا و طالبات بھی موجود شریک تھے
شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کیرئیر فیسٹ2022 ء کاانعقادکیاگیا۔
کیرئیر فیسٹ میں ملک کی نامور کمپنیز کے 30 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے جوطلباوطالبات ودیگر کی توجہ کامرکز بنے رہے۔
کیرئیر فیسٹ کا دورہ کرتے ہوئےوفاقی وزیرآئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے اورجولائی 2023 ء تک پاکستان میں 5G لاؤنچ کردیاجائے گا۔آئی ٹی انڈسٹریز اور جامعات کے باہمی اشتراک سے مستقبل کی ضروریات کو پوراکیاجاسکتاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ملک کے ہرحصے میں موجود افراد کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنایاجائے۔مجھے یہاں طلبااور بالخصوص طالبات کی کثیر تعداد دیکھ کرخوشی ہورہے کیونکہ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے ترقی کرسکتے ہیںوفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن میں کرپشن کا نام ونشان نہیں اور جو کرپشن میں ملوث پایاجائے گا وہ منسٹری میں نہیں رہے گا۔انہوں نے شعبہ جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کمپیوٹر سائنس کو مبارکباد پیش کی اور اس طرح پروگرامز کے تواترسے انعقاد پر زور دیا۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جامعات عام طور پر تخلیقی سوچ کو پروان چڑھانے، ایجاد واختراع اورنئی تحقیق کا مرکز ہوتی ہیں۔ ہمارے نوجوانوں میں ذہانت اور تخلیقی سوچ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی تخلیقی سوچ اور تخلیقات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں
اس موقع پر چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود نے کیرئیر فیسٹ کے انعقاد اور اس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
کراچی: ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شرمناک ناکامی پرسابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نےآئی پی ایل پر سوال اٹھا دیے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب سے آئی پی ایل شروع ہوئی بلو شرٹس نے کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں جیتا، بولنگ کی پریشانی کا سبب آئی پی ایل ہی ہے،اگر بولرز زیادہ رفتار سے بولنگ کرتے تو انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال سکتے تھے لیکن ٹیم کے پاس حقیقی پیسرز نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ اویس خان اور عمران ملک تواترسے 145 کلومیٹر فی گھنٹے سے بولنگ کرتے ہیں لیکن فاسٹ بولرز آئی پی ایل کا ایک سیزن کھیلنے کے بعد اپنا ردھم کھوبیٹھتے ہیں۔
میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف فائنل میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میلبرن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میچ کا پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں۔ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے تشبیہہ دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف فائنل کے لیے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انگلینڈ بہترین ٹیم ہے ہماری ان سے ہوم سیریز ہوچکی ہے۔ فائنل میں اپنا سو فیصد دیں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں۔ ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہ ہو اور مکمل ہو۔
میلبورن: چھت والے اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔
میلبورن میں ہی چھت والے دوسرے اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ نہ ہونے کی وجہ سے وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں رہا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ایم سی جی میں کھیلا جانا ہے، مارول اسٹیڈیم میں چھت تو موجود ہے مگر وہاں گذشتہ دنوں موٹر کراس ہوئی تھی، فی الحال ڈراپ ان پچ ہی موجود نہیں۔
لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بھی نشریات اور ٹکٹوں کی تبدیلی سمیت بہت کچھ کم وقت میں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔