کراچی: صوبہ سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔
چیئرمین صوبائی داخلہ کمیٹی سندھ اور وائس چانسرڈائو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر محمد سعید قریشی کاکہنا ہے کہ داخلوں سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائٹس اور اخبارات میں جاری کردی گئی ہیں۔
ایم ڈی کیٹ سیشن 23-2022 میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، ایم ڈی کیٹ میں کسی خاص حلقے یا ضلعے کے امیدواروں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا،ڈاؤ یونیورسٹی میں کسی تعصب کے بغیر ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں، ایم ڈی کیٹ پر کسی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کے متعلق ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا اور کرے گی ڈاؤ یونیورسٹی نے سندھ کے تمام امیدواروں کو 8نمبر اضافی دیے ہیں، ملک کے کے معتبر طبی تعلیمی ادارے پر مخصوص مقاصد کے تحت الزام تراشی ناپسندیدہ عمل ہے۔
انگلش کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طبیعت ناسازی کے باعث پنڈی ٹیسٹ التواکاشکار ہونے کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انگلش ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے اور ان کو فوڈ پوائزن سمیت وائرل انفیکشن کی شکایت ہے جس وجہ سے انگلینڈ کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں جس کے بعد جمعرات کے روز پہلا ٹیسٹ شروع ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کرینگے لیکن یہ خالصتاً دونوں بورڈز کا معاملہ ہے، بات چیت کے بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹیں فروخت کرچکا ہے جس کے باعث بورڈ کو تمام معاملات طے کرنا ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان پر آنے والی انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے لیکن ان کے شیف کی طبیعت بھی ناساز ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔
راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ انگلینڈکےخلاف سیریز میں کوشش ہوگی تین میں سےدو ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں۔
راولپنڈی میں پری میچ کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے تیاری کرلی ہے، سینیر کھلاڑی محمد یوسف سے کافی تجربے کار ہیں ان سے بھرپور رہنمائی مل رہی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے لیکن شام یا کل تک کمبیشن سامنے آجائے گا، راولپنڈی کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتی ہیں، انگلینڈ کے خلاف پہلے فاسٹ بولرز پھر اسپنرز کو سامنے لائیں گے۔ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کریں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ سے ٹیسٹ میچ میں آنا مشکل ہوتا ہے تاہم ملک کی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کرنا، میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ٹیسٹ میچ کی صورتحال ایسی ہے کہ ایک سیشن میچ کو بدل سکتا ہے، مجھے میرے فاسٹ بولرز اور اسپنرز میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آنے کے بعد اپنا پلان کرلیا ہے کل میدان میں اپنا لائحہ عمل سامنے لائیں گے، گیم میں اپ بلکل سیکھتے ہیں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایڈ(مارننگ وایوننگ)کےاسپیشل ایگزامینیشن 2022 ء کےلئےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایڈ (مارننگ وایوننگ)کے اسپیشل ایگزامینیشن 2022 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔خواہشمند طلبہ 07 دسمبر 2022 ء تک اپنے امتحانی فارم 25000 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
ناظم امتحانات کے مطابق اسپیشل ایگزامینیشن کا انعقاد ایسے طلباوطالبات کی سہولت کے پیش نظر کیاجارہاہے جوکسی بھی وجہ سے تاحال اپنا بی ایڈ(مارننگ وایوننگ) ڈگری پروگرام مکمل نہیں کرسکے ہیں۔
جامعہ کراچی نے ڈاکٹر آف فارمیسی،بی ای،بی ایس فرسٹ اوربی ایس تھرڈ ایئرمیں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔
خواہشمند طلبہ 30 نومبر اور یکم دسمبر کو اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں انچار ج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس اوربی ایس تھرڈ ایئر کے مختلف شعبہ جات میں (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2023 ء میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔
خواہشمند طلبہ یکم دسمبر2022 ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ کامرس پرائیوٹ گروپ کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا ہے۔
ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی اعلان کرتےہوئے بتایا کہ کامرس پرائیوٹ گروپ کے امتحانات میں 2588 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 2505امیدوارامتحانات میں شریک ہوئےجس میں سے 1495 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کاتناسب 59.68فیصد رہا۔
نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتاہے ۔
کیلیفورنیا: میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نےجلد ہی اپنے صارفین کےلیے’میسج یورسیلف‘کا فیچر متعارف کرانےکاااعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اب صارفین خود کو میسج کے ساتھ تصاویر، ویڈیو، وائس نوٹ، لنکس، دستاویز وغیرہ بھیج سکیں گے۔
اس سے قبل کوئی صارف کو خود کو پیغام بھیجنے کے لیے روایتی میسج کا استعمال کرتا تھا یا پھر اس کام کے لیے واٹس ایپ میں ایک ایسا گروپ تخلیق کرنا پڑتا تھا جس میں وہ اکیلا ہو۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر متعارف کرا دیا جائے گا۔
راولپنڈی: پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پہلے ٹیسٹ سےقبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناسازہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سےاب کل ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹوکس سمیت دوسرے کھلاڑی وائرل انفکیشن کا شکار ہوئےہیں تاہم ٹیم ترجمان نےکھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو ردکردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ طبعیت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہوسکے اسے کل میچ سے قبل ری شیڈول کیاجائے گا۔
انگلش ٹیم کے آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے،فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔
دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کےکھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈربیٹرافتخار احمد نےدھماکے دار انٹری دیدی۔
گزشتہ روز بنگلال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 83 رنز بناڈالے۔افتخار نے 2 اوورز میں 41 رنز کے عوض انگلینڈ کے باؤلر رچرڈ گلیسن کو نشانہ بنایا۔
32 سالہ کرکٹر کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 10 اوورز میں 133 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب ابوظہبی بُلز 121 رنز بناسکی۔دوسری جانب افتخار کی 83 رنز کی اننگز کھیل کر رواں سیزن میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز افتخار احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز نے وظیفہ کی بندش کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
صوبے میں نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز کا گزشتہ دو سال سے ماہانہ 20 ہزار روپے کا وظیفہ بندکیا گیا ہے۔اسٹوڈنس نرسز نے نرسنگ کالجوں میں کلاسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔
احتجاج کرنے والے اسٹوڈنٹس نرسز کا کہنا ہے کہ وظیفے کی بندش پر پرامن احتجاج کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے طلبہ کا ماہانہ وظیفہ شروع نہ کیا تو مجبورا سڑکوں پر آئیں گے۔ملک کے دیگر تمام صوبوں میں نرسز طلبہ کو وظائف دئے جارہے ہیں،
خیبر پختونخوا میں عدم فراہمی ناانصافی ہے۔صوبے کے دس نرسنگ کالجوں میں دوبیچز میں ایک ہزار کے لگ بھگ طلبہ زیرتعلیم ہیں جو وظیفہ سے محروم ہیں۔