Wednesday, 06 November 2024

لاہور:محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کو مستقل کرنےکی مزید ایک سال کی مہلت دیدی.

ذرائع کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 25ہزارسےزائد اساتذہ مستقل ہونےکےمنتظرہیں لیکن بی ایڈ کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں تاخیرکاشکارہورہےہیں. 

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سےغیرمستقل اساتذہ کوایک سال میں بی ایڈ کی شرط پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے 

لاہور: پنجاب ایگزامینشن کمیشن رواں سال مڈل اور پرائمری امتحانات کاشیڈول جاری نہیں کرےگا.

تفصیلات کےمطابق پنجاب ایگزامینشن کمیشن کاکہناہےکہ رواں سال اسکول مڈل اور پرائمری کےامتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنےطرزپرتیارکریں گےاور امتحانات منعقد کریں گے.اس ضمن میں پیک کسی بھی قسم کی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کرےگا. 

علاوہ ازیں پنجاب ایگزمینشن کمیشن اسکولوں کو صرف سوالیہ پرچوں کےلئےآئٹم بینک فراہم کرےگاجسکی بنیاد پراسکول انتظامیہ پرچےتیار کرےگی. 

جبکہ امتحانات کےلئےجوابی کاپیز بھی کمیشن کی جانب سے جاری کی جائےگی اورامتحانی کاپی کوچیک کرنےکےلئےاساتذہ کی ٹریننگ بھی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے. 

کراچی: ایس ایم آئی یو ماڈل اسکول میں جشن بہاراں کا انعقاد کیا گیا۔

پنجم سے بارہویں جماعت کے طلباء نے کھانے پینے کے اسٹال لگائے۔ طلبا نے زیادہ تر گھر کی بنی ہوئی چیزوں کی نمائش کی۔ اسکول کے بچوں نے مختلف گیمز جن میں بال ٹاس، بز وائر (جس میں سرکٹ بچوں نے خود بنایا تھا) جیسے کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔طلباء نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے خوب لطف اٹھایا۔

اس موقع پرطلباء نے گروپس میں کام کیا اور اپنے اپنے کرداروں کو تبدیل کیا۔ جس سے انہیں موثر ٹائم مینجمنٹ اور کمیونیکیشن سکھایا گیا۔ طالبعلموں کو ایک اسائنمنٹ بھی دیا گیا کہ وہ اپنے تجربات کی بنیاد پر واقعہ کے بارے میں ایک مضمون لکھیں۔ ان میں سے جیتنے والوں کو انعامات بھی دیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اور اساتذہ نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ٹیم ورک اور بزنس مینجمنٹ کی بنیادی مہارتیں پیدا کرنا تھا، جبکہ آمدنی اور اخراجات کا خیال رکھنا اور منافع کا حساب لگانا تھا۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے پرائیوٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ نے پرائیوٹ امیدواروںکیلئے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس/ کامرس سالانہ امتحان2022ء کی ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں20اپریل 2022ء تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈنےسالانہ امتحانی پرچےبرائے2022کاخاکہ جاری کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سالانہ امتحانات برائے 2022ء اور آئندہ ہونے والے امتحانات کیلئے پاکستان اسٹڈیز، اکنامکس، ہسٹری کلچر آف پاکستان، لائبریری سائنس، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور سائیکالوجی کے امتحانی پرچوں کا خاکہ جاری کردیا ہے جبکہ باقی مضامین کے امتحانی پرچوں کا خاکہ بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ امتحانات میں درجہ بالا پرچے اس ترتیب سے تشکیل دیئے جائیں گے کہ پرچے کا پہلا حصہ کثیر الانتخابی سوالات (MCQ's) پر مشتمل ہوگا جو پورے پرچے کے 40فیصد حصے پر مشتمل ہوگا۔ پرچے کا دوسرا حصہ مختصر جوابات کے سوالات پر مشتمل ہوگا۔ یہ حصہ بھی پورے پرچے کا 40فیصد ہوگا۔ پرچے کا تیسرا حصہ تفصیلی جوابات کے سوالات پر مشتمل ہوگا جو پورے پرچے کا 20فیصد ہوگا۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سابق چانسلرانجینئرزیڈاےنظامی کی نویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کاانعقادکیاگیا۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام انجینئر زیڈ اے نظامی کی نویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے ایصال ثواب کے لیے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عماد صدیقی نے دعا کرائی ۔ انجینئر زیڈ اے نظامی، سرسید یونیورسٹی کے بانی چانسلر تھے اور تاحیات وہ بطور چانسلر خدمات انجام دیتے رہے ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ انجینئر زیڈ اے نظامی بہت آگے تک سوچتے تھے ۔ سرسید یونیورسٹی کا ایک بلاک ان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور عنقریب کیمپس میں انجینئر زیڈ اے نظامی چیئر قائم کی جائے گی ۔ نظامی صاحب نے جامعہ میں طلباء کے لیے یونیفارم کو لازمی قراردیا ۔ انجینئرزیڈ اے نظامی، سرسید یونیورسٹی اور علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بانی ارکان میں شامل تھے ۔ انھوں نے بتایا کہ میں مکہ مکرمہ میں پچاس سے پچپن سال مقیم رہا اور اس عرصے میں میری کئی ملاقاتیں نظامی صاحب سے ہوئیں ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ مستقبل کے لیے تبدیلی ضروری ہے مگر تبدیلی ایک بہت مشکل مرحلہ ہے ۔ جامعہکو طلباء کی رہنمائی کرنی چاہئے کہ وہ کس طرح آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ نظامی صاحب بہت آگے کی سوچ رکھتے تھے ۔ کئی سال پہلے جن چیزوں پر انھوں نے کام کیا ،وہ چیزیں آج دیکھنے میں آرہی ہیں ۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبر اور انجینئر زیڈ اے نظامی کے فرزند فرخ نظامی نے کہا کہ ان کے والد سرسید یونیورسٹی کو نیویارک یونیورسٹی سے بڑی جامعہ بنانا چاہتے تھے ۔ وہ اس زمانے میں انکوبیشن سینٹر اور لینکس لیب پر کام کررہے تھے ۔

کراچی: ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلہ لینے والے طلبا کوجامعہ کراچی کی جانب سے اجازت مل گئی۔

تفصیلاے کے مطابق جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر مقصود انصاری کی زیر صدارت منعقدہ کالج پرنسپلز کے منعقد ہ اجلاس میںطویل انتظار کے بعدگزشتہ برس 2021 میں انٹر کرنے والے طلبہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری ڈگری ان سائنس ، کامرس اور آرٹس میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اجلاس کے بعد ناظم امتحانات ظفر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ تمام کالج پرنسپلز نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ وہ کچھ عرصے بیک وقت ایسوسی ایٹ ڈگری کے دونوں بیچز کی تدریس کریں گے۔

یونیورسٹی کے تحت الحاق شدہ کراچی کے سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے رواں ماہ 11 اپریل سے شروع ہونگےجبکہ طلباء کی کلاسز رواں ماہ رمضان کے مہینے میں 20 اپریل سے شروع ہونگی

یہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا دوسرا بیچ ہوگا اس سے قبل پروموشن پالیسی کے تحت انٹر کرنے والے طلبہ کو سال 2021 میں داخلے دیے گئے تھے جن کی کلاسز ابھی جاری ہیں۔

 

اہور: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی بابراعظم کی تعریف پرمداح بھی خوش ہوگئے۔

کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہمیں اب کچھ عرصے تک بابر اعظم کو بولنگ نہیں کرانا پڑے گی۔

گزشتہ دنوں سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کپتان کے کھیل کی انوکھے انداز میں ستائش کردی،اس موقع پر ایرون فنچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو اس موقع پر انھوں نے بابر اعظم کی اس انداز میں تعریف کی کہ شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھرگئیں

یاد رہے کہ ایڈم زیمپا اور جوش انگلس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کیلئے اسی طرح کے تعریفی کلمات کہے ہیں۔

کراچی: پروفیسر سلمان رضا کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈرجسٹریشن،پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ تعینات کردیاگیا۔

محکمۂ تعلیم کالجز سندھ کے گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر سلمان رضا کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن، پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ تعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر سلمان رضا موجودہ ڈائریکٹرجنرل انسپیکشن اینڈرجسٹریشن، پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، منسوب حسین صدیقی کے ریٹائرمنٹ پر 2 مئی 2022 ء کو اپنے عہدے کا چارج لیں گے ۔

پروفیسر سلمان رضا، سابق چیئرمین بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر رضا احسن فاروقی کے صاحبزادے ہیں اور اس سے قبل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 5 ایل نارتھ کراچی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 7D نارتھ ناظم آباد کے پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، محکمہ تعلیم اسکولز کے ماتحت ذیلی ادارہ ہے

 

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نےموسمِ بہار کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

صوبے بھرکے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے8اپریل سے 15 اپریل تک بند رہیں گے۔

تعطیلا ت میں اضافے کو نوٹیفکشن محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے جاری کردیاہے۔