Wednesday, 06 November 2024

لاہور: پنجاب محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں سالانہ پیپرزکیلئےبنےبنائےسوالیہ پیپرزبک ڈپوسےخریدنے پرپابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اسکولوں میں بک ڈپو سے بنے بنائے سوالیہ پیپرز سے بچوں کے امتحان لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق باہر سے خریدے گئے سوالیہ پیپرز آئوٹ آف کورس ہونے کے باعث بچوں کے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز اساتذہ خود بنائیں گےاوراساتذہ پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق سوالیہ پیپرز تیار کریں گے۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ مواد سے بنائے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا، 25 اپریل کو حساب اور 26 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس /کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹواور بی اے (سماعت سے محروم) سالانہ2022ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر،لیٹ کالج، پرائیویٹ ، امپرووڈویژن، اضافی مضامین اور خصوصی کیٹیگریز(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ۔

ڈی، جنرل نرسنگ ، فاضل اور وفاق المدارس ) کے امیدوار اب سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم29اپریل2022ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔

امیدواروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ تمام داخلے آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیںکیا جائے گا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

کراچی: رمضان المبارک میں عموماً لوگ کھانے پینےمیں احتیاط نہیں کرتے ، ڈیپ فرائیڈ آئٹم جیسے سموسے،پکوڑے، چنا چارٹ، ٹھنڈے مشروبات سمیت دیگر اشیاء انکی فہرست میں شامل ہوتی ہیں جو نہ صرف ان کا وزن بڑھنے کاسبب بنتی ہیں بلکہ معدے اور گلا خراب کابھی مسئلہ دوچار رہتا ہے۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں بھی آپ اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھیں تو آپ کو چاہیئے سحر و افطار میں متوازن غذا وں کو شامل کریں

:دلیا 

سحری اور افطار کے لیے ہماری صحت بخش غذاؤں کی فہرست میں سب سے پہلے دلیا ہے جس میں فائبر، پروٹین، چکنائی اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، اور آپ کو دن بھر جاری رکھنے کے لیے توانائی بخشتی ہے۔ اس کے علاوہ، گلوٹین فری سارا اناج کا آپشن وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔

How to make instant Meetha Daliya - 24 Mantra Organic

فروٹ سلاد

مختلف قسم کے رنگین پھلوں کے ساتھ اپنے کھانے میں توازن رکھنا ضروری ہے۔ فروٹ سلاد پروسیسرڈ فوڈز کا ایک صحت مند متبادل ہے اور یہ آپ کی سحری یا افطار کا حصہ بن سکتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے سے لے کر وزن کے انتظام تک صحت کے فوائد کی ایک وسیع رینج کے ساتھ فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار فراہم کرتا ہے

Harvest Salad with Cherry Vinaigrette Recipe: How to Make It

اسموتھیز

اسموتھیز آپ کی توانائی کی سطح کو زندہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہیںجسے آپ گھر میں موجود اجزاء کے مطابق اپنی اسموتھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں

What Happens to Your Body When You Drink a Smoothie Every Day? – SAPNA Pain  Management Blog

ہمس

ہمس ایک انتہائی مقبول، روایتی مشرق وسطیٰ کا ڈپ اور اسپریڈ ہے جو ابلے ہوئے چنے، تاہینی (تل کے بیجوں کا پیسٹ)، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور لہسن کو ملا کر بنایا جاتا ہےیہ لذیذ ہونے کےساتھ ساتھ غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہے۔

Hummus Recipe: How to Make Hummus Recipe | Homemade Hummus Recipe

دہی بھلے

بہت سے لوگ اپنی افطاری کو دہی بارے کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں۔ اس رمضان میں، پروٹین سے بھرپور بارے/بھلے کو مونگ اور اُڑد کی دال کے ساتھ صحت بخش موڑ کے طور پر تیار کریں اور ڈیپ فرائی کے متبادل کے طور پراسٹیم کر لیں

Dahi Bhalla Recipe | Dahi Bhalle | Dahi (Curd) Recipes

یہ وہ صحت مند غذاوں کی فہرست ہے جنہیں آپ ماہ ڈصیام کے دنوں میں اپنے روٹین میں شامل کر کے صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےطلبہ وطالبات کےلئےڈریس کوڈجاری کردیاہے۔

تنگ لباس،کھلے گلے والے کپڑے اور ہاف آستین پر پابندی ہو گی جبکہ کلاس روم میں پی کیپ اور سن گلاسز کی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جبکہ طالبات کےلئےگھٹنو ں تک لمبی قمیض ہونا لازمی ہے چوڑی داراورتنگ پاجامہ کی لمبائی بھی مناسب ہونی چاہیئے۔طالبات کو کھلےبالوں پر یونیورسٹی میں پابندی ہوگی۔طالبا ت کوہدایت کی گئی ہے کہ دوپٹہ اور حجاب پہنا جائے۔

شیخ الجامعہ نے ہدایات جاری کرتے ہو مزید کہا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لاہور: وزارت عظمی کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنےکے بعد میاں شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور دفتر سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی اور اب ان کی جگہ نئے وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف میاں شبہاز شریف کی تصویر آویزاں کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کے ترمیمی آئین کے مطابق پی سی بی پیٹرن ان چیف کی صوابدید ہے کہ وہ گورننگ بورڈ کے لیے کوئی دو نام تجویز کرتا ہے جس میں کسی ایک کو پی سی بی کی سربراہی سونپی جاتی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب ایپل صارفین ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔

WristChat واچ OS ایپ میں صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ ویب اے پی آئی (Web API) کا استعمال کرے گی۔

ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کا انٹرفیس SwiftUI کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رسٹ واچ پر واٹس ایپ کیسے استعمال کیا جاسکے گا؟
رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہوجائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 45 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

کرکٹ کے حلقوں میں حسینیی کے نام مشہور محمد حسین نے 2 ٹیسٹ اور 14 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کافی عرصے سے جگر اور گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے تاہم پیرکی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

انہوں نے پسمندگان میں بیوہ ،ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔

سابق کپتان راشد لطیف ، مصباح الحق ،محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت کرکٹرز اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپاپرمیاں محمد اسلم نے محمد حسین کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں ۔

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجا پر تنقید کےنشترچلادیئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اپنے دور میں سوائے تقریروں کے کوئی کام کرکے نہیں دیکھایا، البتہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو تباہ کردیا ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ مجھے بتائیں رمیز راجا نے بطور پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، جس پر انہیں سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو پروموٹ نہیں کیا گیا تو چیزیں جوں کی توں رہیں گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ایک فرنچائز کے پاس مکمل وکٹ کیپر موجود نہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کے دور میں فرنچائز معاملات میں بھی شکوک و شبہات رہے۔

سلمان بٹ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ رمیز راجا خود عہدہ چھوڑ دیں نہیں تو انہیں بھی جلد ہٹادیا جائے گا۔

ویب ڈیسک: رمضان المبارک آتے ہی لوگوں میں ٹھنڈےمشروبات کااستعمال عام ہوجاتا ہے۔

افطار کادسترخوان مشروبات اور کولڈرنکس کے بغیر پھیکا پھیکا لگتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مشروبات ہماری صحت کے لئے انہتائی مضحر ہے۔

اس ضمن میں میڈیکل کالج آف وسکانسن میں ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں پہلی مرتبہ پورا سالماتی اور کیمیائی عمل معلوم کیا جس کے تحت سافٹ ڈرنکس اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات جگرپراثر ڈال کر اس کی زہریلے مرکبات نکال باہر کرنےکی صلاحیت متاثر کرتےہیں۔اس پروٹین کا نام پی گلائکوپروٹین ہے۔ جب اس پر سافٹ ڈرنکس کے دو اہم کیمیائی اجزا ایسیسل فیم پوٹاشیئم اور سکلریروز پڑتے ہیں تو وہ اس پروٹین کو متاثر کرتے ہیں جسے ملٹی ڈرگ پروٹین ون (ایم ڈی آر ون) بھی کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پی جی پی ہمارے بدن کو زہریلے مرکبات اور فاسد مادوں سے پاک کرتا ہےسافٹ ڈرنک اور مصنوعی مٹھاس سے جگر متاثر ہوسکتا ہے

میڈیکل کالج سے وابستہ ڈاکٹریٹ کی طالبہ لارا ڈینر کہتی ہیں کہ زیرہ شکر والے مشروبات اورکم چینی والے پیک شدہ دہی بھی یکساں مضر ہیں۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی مٹھاس کے اجزا پی جی پی یعنی پی گلائکوپروٹین سے چپک جاتے ہیں اور اس کی صلاحیت پراثرانداز ہوتے ہیں۔ یوں جگر زینو بایوٹکس، ادویاتی کیمیائی اجزا اور بائل تیزاب بھی باہر نہیں نکال پاتے۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مقدار سے کم مٹھاس والے مشروبات بھی جگر کو یکساں طور پر متاثر کرسکتے ہیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بابراعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔