تل ابیب: جنوبی لبنان کے شہر بیقا کے شہریوں کو اسرائیلی فوج نےممکنہ فضائی حملوں سے خبردار کرنے کے لیے ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ میسیجز بھیجے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیقا کے رہائشیوں کو ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ پیغامات میں حزب اللہ کے زیر استعمال عمارتوں اور ان کے قرب جوار سے دور رہنے کا کہا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ٹیکسٹ میسیجز میں جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بالخصوص ان عمارتوں سے دور رہیں جہاں حزب اللہ ہتھیار اور بارودی مواد ذخیرہ کرتے ہیں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کسی ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار ہیں، اگلے ٹیکسٹ میسیج تک اس عمارت سے دور رہیں۔
اس ٹیکسٹ پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری کا ایک وائس میسیج بھی ہے۔ جس میں اسی قسم کی بات کی گئی ہے۔
اس قسم کے ٹیکسٹ پیغامات اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے فضائی حملوں سے قبل فلسطینیوں کو بھی بھیجے تھے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ کی طرح لبنان میں بھی فوجی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ لبنان میں چند روز قبل حزب اللہ کے کمانڈرز اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس میں 40 کے قریب جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں ان افراد کی نماز جنازہ کے دوران حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکی بھی دھماکے سے پھٹنے لگے جس میں 20 جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے اگلے ہی روز ایک کارروائی میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل سمیت متعدد کمانڈز شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے۔
کراچی: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بدنظامی کے حوالے وائس چانسلر این ای ڈی ڈکٹرسروش لودھی کا موقف سامنے آگیا۔
ر شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی کاکہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں بدا نتظامی اور پرچے کے آؤٹ ہونے کا تعلق جامعہ سے نہیں ہے، طالب علموں کو سہولت دینے کے لیے یہ ٹیسٹ جامعہ میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن اس ٹیسٹ کی انتظامیہ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پی آئی ڈی سی کی ذمے داری ہے۔
شیخ الجامعہ کا کہنا تھاکہ اس معاملے میں این ای ڈی کے امیج کو خراب نہ کیا جائے۔ جامعہ این ای ڈی میں ہر برس ہمارا اپنا داخلہ ٹیسٹ دو بار منعقد کیا جاتا ہے جس میں تقریبا اتنے ہی طالب علم شریک ہوتے ہیں۔ جس کی بھرپور میڈیا کوریج گواہ ہے کہ ہمارا ٹیسٹ مثالی نظم و ضبط سے منعقد کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی سے متعلق خبر دینے سے قبل ادارے سے رابطہ کیا جانا صحافتی اداروں کی اخلاقی ذمے داری ہے
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی ہر بات بھولنے کے عادت برقرار رہی ، جوبائیڈن اسٹیج پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعارف کرانا ہی بھول گئے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کواڈ رہنماؤں کے اجلاس میں 3 روزہ دورے پر امریکا گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات صدر بائیڈن سے ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے اعظم نے شرکت کی، امریکی صدر نے تقریب میں کینسر مون شاٹ اقدام پر گفتگو کی جس کے بعد انہیں اسٹیج پر وزیر اعظم مودی کو مدعو کرنا تھا مگر انہیں یہ یاد ہی نہیں رہا کہ اب انہیں کیا کرنا ہے۔
جو بائیڈن نے کہا میں آگے کس کا تعارف کروا رہا ہوں؟ پھر انھوں نے پوچھا کہ اگلا کون ہے؟پھر تقریب کے ناظم نے وزیر اعظم مودی کے نام کا اعلان کیا جس کے بعد وہ خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے۔
لاہور تعلیمی بورڈ نےطلبہ کی سہولت کو دیکھتے ہوئے گیارہویں جماعت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون رجسٹریشن کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھادی گئی، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اب 30 ستمبر تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔
امیدوار چھ سو روپے جرمانے کے بعد 20 اکتوبرتک داخلہ جمع کراسکیں گے، مذکورہ رجسٹریشن آئندہ سالانہ امتحان 2024 تا 2026 کیلئے کی جائے گی۔
آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی۔
قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ جبکہ دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے، جس میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہیں۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، بعدازاں 6 اکتوبر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
تیسرے میچ میں 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے گروپ کا چوتھا و آخری میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔
محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی فاسٹ بولر نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہیں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر برطانیہ میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو اُن کی فلم انڈسٹری میں خدمات کے پیشِ نظر ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کو روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نوازا جائے گا جبکہ اسی فیسٹیول میں اداکار کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ‘موڈی’ بھی دکھائی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جانی ڈیپ کی فلم ‘موڈی’ میں مشہور بوہیمین آرٹسٹ آمیڈیو موڈیلیانی کی زندگی کے 72 گھنٹوں کی ہنگامہ خیز کہانی دکھائی گئی ہے۔
فلم کی کہانی کے مطابق موڈیلیانی پولیس سے بچنے کے لیے بھاگتے ہیں، پھر اپنا کیریئر چھوڑنے اور شہر سے فرار ہونے کا بھی سوچتے ہیں لیکن ان کے اس فیصلے میں ساتھی آرٹسٹ رکاوٹ بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جانی ڈیپ کی فلم ‘موڈی’ کا پریمیئر سان سیباستین فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا شو روم فلم فیسٹیول 2024 میں ہوگا۔
روم فلم فیسٹیول اگلے ماہ 16 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گا جبکہ اسی فیسٹیول میں ویگو مورٹینسن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔
ممبئی: بھارت کی ہندو انتہا پسند پارٹی نے پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز سے قبل دھمکی دےدی۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند پارٹی نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نےکہاہےکہ اگر بھارت میں پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز کی گئی تو وہ سخت ردعمل سے ہچکچائیں گے نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز کی اجازت نہیں دیں گے۔
راج ٹھاکرے نے بھارت میں پاکستانی فلموں کی ریلیز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، دوسرے ممالک کے ساتھ یہ سب ٹھیک ہے لیکن پاکستان کے معاملے میں ایسا بالکل نہیں چلے گا، نہ ہم پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں آنے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی اُن کی فلموں کو ریلیز کیا جائے گا۔
بھارت میں بلاک بسٹرفلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کب اعلان کیاجائےگا؟
راج ٹھاکرنے کہا کہ بھارتی حکومت کو پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو ملک کی کسی بھی ریاست میں ریلیز کی اجازت نہیں دینی چاہیے لیکن میں باقی ریاستوں کے بارے میں بات نہیں کروں گا، اس بارے میں ہر ریاست کا وزیراعلیٰ خود سوچے گا لیکن میری ریاست مہاراشٹر میں یہ فلم ریلیز نہیں ہوگی۔
انہوں نے تھیٹر مالکان پر زور دیا کہ وہ فلم کی نمائش سے گریز کریں اور کہا کہ ہم نوراتری تہوار کے دوران کوئی تنازعہ نہیں چاہتے لیکن اگر یہ فلم مہاراشٹر میں دکھائی جاتی ہے تو ہم سخت ردعمل سے نہیں ہچکچائیں گے۔
واضح رہے کہ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل پاکستان کی کامیاب ترین فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ اگلے ماہ 2 اکتوبر سے بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
انگلش اسپنرعادل راشد نےآسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 200ویں وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلش اسپنر عادل راشد نے 28ویں اوور میں گلین میکسویل کو 7 رنز پر آؤٹ کرکے 200 وکٹوں کا سنگ میل حاصل کیا۔
راشد خان واحد اسپنر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیلئے ون ڈے فارمیٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل معین علی (111) اور گریم سوان (104) وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
سال 2009 میں انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والے عادل راشد کو 6 سال بعد دوبارہ موقع ملا اور وائٹ بال ٹیم کا حصہ بنے اور معین علی کیساتھ انگلش ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
عادل راشد کی شاندار بالنگ کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے میں ناکام رہی اور مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔