کراچی: جامعہ این ای ڈی کے دوسری چار سالہ مدت کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کوپرووائس چانسلرمقرر کردیا۔
وزیر اعلی سندھ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کو دوسری چار سالہ مدت کے لیے جامعہ این ای ڈی کاپرووائس چانسلرمقرر کردیا ہے۔
ان کی دوسری مدت کا اطلاق 20 جون سے ہوگا اور وہ 19جون 2025تک پرووائس چانسلر رہیں گے۔
پنجاب : پنجاب بھرمیں اسکولوں کی بندش کےحوالےسے24گھنٹوں میں اہم فیصلے کئے جانے کاامکان ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پرکہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر صوبےکےتمام سرکاری اور نجی اسکول کھولنے پر اپ ڈیٹ کریں گے۔
انہوں نے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیزپر عمل درآمد کرنے کی درخواست بھی کی ہے
یاد رہے گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 7جون سے کھولنے کااعلان کیاہے
اسلام آباد: این سی او سی سے امتحانات کی اجازت ملنےکے بعدوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بھی بڑااعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کاکہناہےکہ این سی او سی سے امتحانات کی اجازت ملنےکے بعدامتحانات کیلئے وفاقی سیکرٹری تعلیم کو درخواست دے سکتے ہیں۔
اگر تمام انتظامات تسلی بخش ہیں تو فوری طور پر اجازت دی جائے گی،درخواست کے ساتھ امتحانی مراکز،امتحانات میں شریک طلباءکی تعداداورایس او پیز کی تفصیلات جمع کرائیں۔
واضح رہے گزشتہ روز ہونے والےاین سی او سی نے پیشہ ور امتحانات / ٹیسٹ وغیرہ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے
اسلام آباد: این سی اوسی کے تحت صوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے
اجلاس میں 24 مئی سے اسکول کھولنے یا نہ کھولنےاور ملک بھر میں ہونے والے بورڈ کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاناتھا۔
لیکن وزراءکی مصرفیات کی وجہ سے اجلاس نہ ہوسکا
ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس 23 مئی سے قبل کسی بھی وقت بلایاجاسکتاہے۔
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےکنوینئرکی قیادت میں وفد نےآل سندھ یونیورسٹیزایمپلائیزفیڈریشن کےعہدیدران سےجامشورومیں ملاقات کی ۔
وفد نے ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کے ساتھ ناجائزی اور جائز حقوق سے محروم رکھنے کی تفصیلات سے فیڈریشن کے عہدیدران کو آگاہ کیا ۔فیڈریشن نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وفد کو بہرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سندھ کی تمام پبلک سیکٹر جامعات کے ملازمین آپ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب آپ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے سندھ کی تمام جامعات کے ملازمین مکمل طور پر آپ کیساتھ کھڑے ہونگے ۔
آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن نے وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں اور سندھ کی دیگر جامعات میں ملنے والے الاونسز ، ترقیاں اور ہیلتھ رسک الاونس ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کو بھی فراہم کیا جائے۔
اس سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر اور ڈاؤ یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری و دیگر ممبران نے سخت گرمی میں سندھ یونیورسٹی کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں شرکت کی اور مقررین سے خطاب بھی کیا۔
کراچی : چئیرمین اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا نےوبا کے خاتمے یا ویکسینیشن کا عمل مکمل کئے بغیر ملک کے تمام تعلیمی ادارے نہ کھولنےکامطالبہ کردیا۔
چئیرمین اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا کاکہناہےکہ این سی او سی کےہونے اجلاس میں نویں سے بارھویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان متوقع ہے آخر ایسی کیا مجبوری ہے کہ بدترین وبائی دور میں بچوں کی صحت پر داؤ پر لگایا جا رہاہے اسکول اور بازار بند ھونے سے کرونا کے مریضوں میں کمی ہوئی ہے جسے ایک بار پھر بڑھانے کی تیاری ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بچوں سے کرونا ایس او پیز فالو کروانا اسکول میں ھر وقت ماسک پہنانا ناممکن ہےکسی ایک تعلیمی ادارے میں ایس او پیز فالو نہیں ہورہے تھے بازار، تقریبات، اور تفریح گاہوں میں روز جانا ضروری نہیں ھوتا مگر تعلیمی اداروں میں روزانہ تین سو سے ھزار لوگوں کا اجتماع ہوتاہے جو کرونا میں تیزی سے اصافہ کا موجب بنے گاوبا کے خاتمے یا ویکسینیشن کا عمل مکمل کئے بغیرملک کے تمام تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں امتحانات کا ڈرامہ بند کیا جائے
انہوں نے کہاکہ یہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کا لکھاہواہے 14 مہینے میں ایک ماہ اسکول مشکل سے کھلیں ہیں بغیر پڑھائے کون سے امتحانات لینے کی تیاریہورہی ہے۔ وبا نے بچوں کی تعلیم کو تباہ کر دیا ھے فیسوں کی لالچ میں محکمہ تعلیم پرائیویٹ تعلیمی ادارے مل کر بچوں کی قابلیت اور مستقبل تباہ کر رہے ہیںاین سی او سی وزرات تعلیم تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پابند کرے کہ وہ طلباء کو فیس میں مارچ 2020 سے پچاس فیصد رعایت دیں
جبکہ حکومت بھی 20 فیصد فیس کا امدادی پیکج دے فیسوں میں رعایت کا کوئی قانون موجود نہیں اس لئے عدالتیں والدین کے حق میں کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں حکومت فیسوں میں رعایت سرکاری حکم نامہ کے ذریعے کر سکتی ہےجس میں اب تاخیر نہیں ھونی چاھیے فیسوں میں 50 فیصد رعایت نہیں دی گئی تو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ڈھائی کڑور میں سے ایک کڑور طلباء تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
میڈیا، سوشل میڈیا پر پیرینٹس ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی آواز کوئی نہیں سن رہا جو کہ سراسر ظلم و زیادہ ہےوالدین کے احتجاج کو نظر انداز کرنے سے عالمی دنیا میں پاکستان کے تعلیمی نظام پر انگلیاں اٹھ سکتی ہیں۔
کوئٹہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش ِ نظرانٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی کردیےگئے۔
کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بلوچستان بورڈ کے تحت 25 مئی سےشروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
کنٹرولر نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تیسری کورونا لہرکے سبب ملتوی کیے گئے ہیں اور اب صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔
کراچی: جامعہ کراچی کےانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کےسربراہ جاویداقبال کےمطابق عیدالفطرکےچاندکی پیدائش 11اور12مئی کےدرمیان ہوگی
تفصیلات کےمطابق رواں سال 30روزےہونگےجبکہ عیدالفطر14مئی کومنائی جائےگی جامعہ کراچی کےشعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کےسربراہ جاویداقبال کاکہناہے کہ اس بات کاقوی امکان ہےکہ رواں سال پورے30روزےہونگےجبکہ عیدلفطر14مئی کوہوگی کیونکہ شوال 1442ہجری کاچاند11اور12مئی کی درمیانی شب تقریباً 12بج کر1منٹ پرہوگاجب سورج 12مئی کوغروب ہوگاتواس وقت چاندکی عمر19گھنٹے31منٹ ہوگی غروب آفتاب اورغروب قمرکادرمیانی وقت صرف 36منٹ ہوگا.
غروب آفتاب کےوقت چاندافق سے6.5ڈگری پرہوگا لہٰذہ 12نئی کوچاند نظرآنےکاکوئی امکان نہیں.
چنانچہ رواں سال 30روزےہونگےجبکہ عیدالفطر14مئی کوہوگی
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےتمام تعلیمی ادارےبندکرنےکافیصلہ کرلیا.
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےترجمان کےمطابق کوروناکےبڑھتےکیسزکےپیش نظر اہم فیصلےکئےگئےہیں.
سندھ بھرکےتمام کالجز, اسکولزاوردیگرتعلیمی ادارےبند کرنےکافیصلہ کیاگیاہے.
جبکہ سندھ بھرکےتمام سرکاری دفاتربھی بندرہیں گےباقی تمام آفس اسٹاف گھروں سےکام کریں گے صرف سیکرٹریز کواپنےضروری اسٹاف کوبلانےکی اجازت ہوگی.
کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل کےتحت ملک بھرمیں اےلیول/اولیول کےامتحانات کاآغازہوگیاہے.
تفصیلات کےمطابق کیمبرج کےتحت پہلےمرحلےمیں اےلیول کےامتحانات ہونگے جبکہ دوسرےمرحلےمیں او لیول کےامتحانات10مئی سےہونگےجو 11جون تک جاری رہیں گے
اےلیول میں 35ہزار جوکہ اولیول میں 55ہزار امیدوارامتحانات میں حصہ لیں گے.
ملک بھرمیں امیدواروں کےلئے100سےزائدامتحانی مراکزبنائےگئےہیں.
کراچی میں 23,اسلام آباد اورراولپنڈی میں امتحانی مراکز قائم کئےگئےہیں جبکہ پشاورمیں 5 اوربلوچستان میں ایک امتحانی مراکز بنایاگیاہے
13 امتحانی مراکز لاہوراور دیگراضلاع میں قائم کیاگیاہے
امتحانی مراکزمیں ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمدکرنےکی ہدایت کی گئی ہےجبکہ طلباکےدرمیان 2میٹرکافاصلہ رکھاگیاہےاورہرسینٹرمیں طلباکوباربارہاتھ سینیٹائزکرنےکی ہدایت کی گئی ہے.