Friday, 08 November 2024

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک،ایف اے پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانےکاشیڈول جاری کردیا۔

اوپن یونیورسٹی کےمیٹرک اور ایف اے پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق اِن دونوں پروگرامز کے 6کریڈٹ آورز کورس کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ یکم جون، دوسری کی یکم جولائی، تیسری کی 30جولائی جبکہ چوتھی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اگست مقرر کردی گئی ہے ۔

اسی طرح 3کریڈٹ آورز کورس کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ یکم جولائی,دوسری کی آخری تاریخ 30اگست مقرر کی گئی ہے ۔

کراچی :  طلباو طالبات بورڈ کے سالانہ امتحانات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

سماجی رابطےپرطلبا کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے کہ ملک بھرمیں منعقد ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے جائیں۔

روایتی طریقہ تعلیم کو ڈیجیٹل لرننگ میں بدلنا عصر حاضر کاضروری تقاضاتھا

اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر #CancelExamsSaveStudents  اور #CancelAllBoardExams ٹاپ ٹرینڈ کررہاہے۔
طلبا کا کہنا ہے کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث امتحانات کا انعقاد کراکے طلبا کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جارہاہے۔لہذا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے

ملک کے بیشترشہروں میں تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ واربحال

درخواست کرتے ہیں کہ طلبا تنظیم کی صحت اور زندگی پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہ کرکے امتحانات ملتوی کرکے پروموشن پالیسی اختیار کیا جائے۔

خیال رہے بین الصوبائی وزراء تعلیم کااہم اجلاس آج ہوگا جس میں امتحانات ، موسم گرماکی تعطیلات سمیت کئی اہم فیصلے ہونے ہیں۔

 

اسلام آباد :وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے " ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کی تکمیل کےلئےمفاہمتی یاداشت پردستخط کردیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے " ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کی تکمیل اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام اسکولز کو ڈیجیٹل اسکولز میں بدلنے کے لئے آج وفاقی نظامت تعلیمات، گوگل اور ٹیک ویلی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے۔

Image

پہلے مرحلے میں ٹیک ویلی اسلام آباد کے 200 اسکولز ( میل اینڈ فی میل) میں کلاوڈ بیسڈ انفراسٹرکچر پر مبنی گوگل ورک سپیس کو اسکولوں میں تعینات کرے گی جبکہ گوگل اسکولوں کو فاصلاتی تعلیم کے لئے ٹولز مہیا کرے گا اور ساتھ ہی کروم بکس مہیا کی جائیں گی۔

Image

دوسرے مرحلے میں تمام اساتذہ کو ان ٹولز کے استعمال اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے ورچوئل ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمرنے وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کو تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

Image

انہوں نے کہا روایتی طریقہ تعلیم کو ڈیجیٹل لرننگ میں بدلنا عصر حاضر کاضروری تقاضا تھا اور اس فلیگ شپ پراجیکٹ سے وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی تکمیل کی گئی ہے۔

Image

وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان نے اس موقع پر کہا کووڈ نے جہاں نظام زندگی کو ہلا کر رکھ دیا وہیں شعبہ تعلیم کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا جتنا جلدی ممکن ہو ہمیں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنا کر ' نیو نارمل ' کو اختیار کرنا ہوگا۔

 

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکی ہدایات اوراعلان کےمطابق تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال ہوگئی ہیں۔

این سی او سی کے اعلانات کی روشنی میں خیبر پختونخواہ کے 21 ،پنجاب کے16 اور بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کی شرط پر بحال ہوگئی ہیں تاہم لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور سندھ بھر میں بدستور پابندیاں عائد ہیں۔

19 مئی کو این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد 5 فیصد سے کم مثبت شرح کے حامل اضلاع میں 24 مئی سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی کے اعلان کے تحت جن اضلاع میں کوویڈ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگی وہاں آج سےتعلیمی ادارے مشروط کھول دیےگئےہیں جو تعلیمی ادارے 24 مئی کو نہیں کھلے ہوں وہ بھی 7 جون کو کھلیں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20 جون کے بعد منعقد ہوں گے۔

کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےنویں اوردسویں جماعت کےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی ہے. 

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کےمطابق نویں اوردسویں جماعت  کے جنرل وسائنس گروپ کےریگولروپرائیوٹ امیدوار اپنےامتحانی فارم لیٹ فیس کےساتھ 28مئی تک جمع

کراسکتےہیں.لہٰذاایسےامیدوارجنہوں نےاپنے امتحانی فارم ابھی تک جمع نہیں کرائے ہیں وہ 1500روپےلیٹ فیس کےساتھ فارم جمع کرواسکتے ہیں. 

پنجاب: محکمہ تعلیم پنجاب نے 20 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے مطابق کووڈ کے5%سے زائد مثبت کیسز ہونے کے باعث 20 اضلاع میں نجی و سرکاری اسکول بند رہیںگے۔

مندرجہ زیل اضلاع میں لاہور،اٹک، بہاولپورم بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجراتم خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودحا اور ٹی ٹی سنگھ شامل ہیں۔

کراچی: 26مئی 2021ء کو مکمل چاند گرہن ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ چاند گرھن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائ نہیں دے گا البتہ امریکا کے مغربی حصے بشمول Pheonix, Texas, Houston اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں (میلبورن اور سڈنی)، فلپائن، ہانگ کانگ، ٹوکیو میں مکمل چاند گرہن نظر آئے گا جبکہ مانٹریال، نیویارک، شکاگو، ارجنٹائن اور بیجنگ میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔

جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان کے وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48منٹ پر ہوگامکمل چاند گرہن 4بج کر 11منٹ پر ہوگا۔ اس گرہن کا اختتام شام 6 بج کر 5منٹ پر ہوگا۔ اس چاند گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے ہے۔

اس گرہن کا نام سپر فلاور بلڈ مون (Super Flower Blood Moon) رکھا گیا ہے چونکہ 14منٹ کے لئے چاند سرخرنگ کا نظر آئے گا دوران مکمل چاند گرہن ہوگا۔

کے پی کے: محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے 23اضلاع میں اسکولوں کی بندش میں 7 جون تک توسیع کردی ہے

محکمہ تعلیم کے پی کے نے اعلان کیاہے کہ کووڈ کے پانچ فیصد مثبت کیسز کی بنیاد پر مندرجہ ذیل 23 اضلاع میں 7 جون تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے.

ان 23 اضلاع میںپشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر، ہری پور، بٹگرام اورکزئی، کوہاٹ، کرم،بنوں، شمالی وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

کراچی : جامعہ کراچی نےبی اےریگولرکےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں 28 مئی تک توسیع کردی

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے (پاس) سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 مئی 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم9700 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم، فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

کراچی: چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اسکول کھولنےکامطالبہ کردیا۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی کا کہناہےکہ سندھ حکومت بھی این سی اوسی کے فیصلوں کےمطابق کم شرح والے اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بھی تعلیمی ادارے کھولے جائیں کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ باقی اضلاع میں کرونا کی شرح صرف چار فیصد ہےکراچی اور حیدرآباد میں یو سی کی سطح پر کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ سندھ میں ایک کروڑ سے زیادہ طلبہ وطالبات کا تعلیمی عمل معطل ہے ۔ سندھ میں کم شرح والے اضلاع میں پرائیویٹ اسکولز NCOC کے فیصلے کے مطابق اسکول کھولنے میں آزاد ہوں گے۔سالانہ امتحانات، تعطیلات، کالجز اور جامعات میں داخلوں کا شیڈول طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے