اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسٹیئرنگ کمیٹی کےنئےچیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کےلئے آغا خان یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر اور آئی بی سی سی فورم کے سابق چیئرمین ڈاکٹر شہزاد جیواکومقرر کرنے کی وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے منظوری دی۔
ڈاکٹر جیوا گزشتہ برس آئی بی سی سی فورم کے چیئرمین رہ چکے ہیں جن کی مدت 31 دسمبر 2020 کو ختم ہوئی ہے ۔
اسٹیئرنگ کمیٹی ایک سفارشاتی ادارہ کا درجہ رکھتی ہے، جو میٹرک اور انٹر امتحانات، سرٹیفکیٹس کی تصدیق، مساوات، اور دیگر معاملات پر ملک میں موجود تمام بورڈوں کے ساتھ ملکر تجاویز اور سفارشات مرتب کرتی ہے۔
ویب ڈیسک: سنگاپور میں جاری "ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس" کے مقابلے میں پاکستانی ایتھیلٹ احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی راہول راجوکو چاروں خانے چت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ میں پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی راہول راجوکو صرف 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔
سنگاپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی ،وہ ایک مکا کھاکر نیچےگر پڑےجس کے بعد ریفری نے فائٹ روکنے کا اعلان کیا اور یوں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں احمد مجبتیٰ نے فائٹ اپنے نام کرلی۔
واضح رہےسنگا پور میں ’ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے جاری ہیں جس میں پاکستانی ایتھلیٹ شروع ہی سے چھائے رہے۔
اسلام آباد: پی ایس ایل 6کے گروپ میچز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی
20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔
آج صبح این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے
اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا
جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
کراچی: ایم اے پرائیوٹ کے امیدواروں کو مزید مہلت مل گئی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق ایم اے پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال 2019 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ9فروری 2021تک تو سیع کر دی گئی ہے۔
رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے آن لائن پُر کرکے ڈاؤن لوڈ کریں اور
رجسٹریشن فیس 6000/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اوربالمشافہ یا بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔
کراچی: جامعہ اردو نے داخلہ2021(صبح)بیچلرکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرسیداخلاق حسین کے مطابق داخلہ2021(صبح)بیچلر کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 9فروری2021تک توسیع کردی گئی ہے۔
طلباء و طالبات فیس واؤچر متعلقہ شعبے سے حاصل کرلیں۔
کلیم فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے 4فروری 2021سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے جامعہ ویب وزٹ کریں۔
کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم/باہم اورایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کااعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے امتحانی فارم 19 فروری 2021 ء تک جبکہ ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم12 فروری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بی ایس سی سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم 10600 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں
۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی ایس سی کے ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گےجبکہ ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز جمع کرانے ہوں گے۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
کراچی:سندھ کی جامعات و بورڈز کے مشیر نثار احمد کھوڑو نےصوبے میں دو سالہ تمام ڈگری پروگرامز کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔
سندھ کی جامعات و بورڈز کے مشیر نثار احمد کھوڑو نے وفاقی ہیک کی جانب سے دو سالہ گریجوئیشن ڈگری پروگرام کو ختم کرکے چار سال کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ہیک کے اس عمل کو صوبائی خودمختاری پر حملہ قرار دے کر صوبے میں دو سالہ تمام ڈگری پروگرامز کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
جامعات و بورڈزسندھ کے مشیر نثار احمد کھوڑو نےگزشتہ روزسندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کے ہم وفاقی ہیک کی ان تمام پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیںاور سندھ کی تمام جامعات صوبے کے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت صوبائی خودمختاری کو استعمال کرکے تمام دو سالہ ڈگری پروگرامز جاری رکھینگے۔اس حوالےسے تفصیلات بتاتےہوئےانکاکہناتھاکہ صوبائی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے آئین میں تاریخ ساز 18ویں ترمیم روز اول سے مرکزیت پسند عناصر کو کَھل رہی ہےاس لئے صوبائی ہیک کے باجود وفاقی ھایر ایجوکیشن کمیشن کا قیام بھی صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کے وفاقی ہیک کی طرف سے ناقص پالیسیوں کے اجرا سے ایک طرف صوبائی خود مختاری پامال ہو رہی ہے دوسری طرف جامعات کی خود مختاری بھی متاثر ہو رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے 18ویں ترمیم کے ذریعے کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے کے بعد وفاق کے پاس صرف چار محکمے ہونے چاہئیں باقی وہ محکمے صوبوں کو منتقل تو نہیں کئے گئے مگر وفاق اپنی اجاراداری برقرار رکھنے کے لئے صوبوں کی تعلیم میں بھی بے جا مداخلت کر رہا ہے اور وفاقی ہیک قائم کرکے صوبوں کی جامعات کو کنٹرول کرنے کی سازش ہے کبھی پی ایم سی نام پر طلبہ و طالبات کے حقوق پر ڈاکہ ڈالہ جا رہا ہے تو کبھی ہیک کی سخت پالیسیاں بنا کر صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا سندھ صوبائی خودمختاری پر کسی قسم کی مصلحت نہیں کرے گی اور وفاق کی ایسی کسی ڈکٹیشن کو بھی قبول نہیں کرینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے تعلیم کا شعبہ 18ویں ترمیم کے بعد اب صوبائی اختیار میں آتا ہے جسکی بنیاد پہ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قیام عمل میں آیا اور سندھ اسمبلی نے سندھ یونیورسٹیز ایکٹ پاس کیا۔ جس نے جامعات کو خود مختاری دی۔
انہوں نے کہا کے وفاقی ہیک کے حالیہ اقدامات سے جن میں ہیک کی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور Ph.D پالیسی سے بہت بڑے پیمانے پر مڈل اور لوئر مڈل کلاس کو اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوجائینگے اور ہیک کی اس پالیسی سے بے اے،بی کام اور دو سالہ گریجوئیشن اور ماسٹرز پروگرام اور پرائیوٹ گریجوئشن کے دروازے طالب علموں کے لئے بند ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کے وفاقی ہیک کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکہ وہ سندھ کے تعلیمی اداروں کی جاری کردہ اسنادکی تصدیق کریں کیوں کےتصدیق صرف وہی ادارہ کرسکتا ہے جو ڈگری جاری کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکے سندھ حکومت اس مسئلہ کو مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) میں بھی اٹھائے گی اور ہم یہ واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ سندھ 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کے وفاق ون یونٹ طرز پر عمل کرکےصوبے کی خودمختاری کو صلب کرنا چاھتا ہے مگر کسی کو صوبائی خودمختاری پر حملہ آور نہیں ہونے دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے وزیر اعظم نے نیشنل کریکیولیم لانے کی بات ہوا میں کی ہے جس کا گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہے۔
راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنےوقارالنسا کالج کو یونیورسٹی بنانے کااعلان کردیا۔
راولپنڈی میں کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ وقار النساء خواتین کالج کو یونیورسٹی کادرجہ دینے کااعلان کرتا ہوں اور اسے اسی سال مکمل کیاجائے گا
انہوںنے مزید کہا کہ پورے ملک میں تعلیم کے لحاظ سے آج راولپنڈی پہلے نمبر پر ہے، جوقومیں اپنی ذمہ داریوں سے نبردآزما نہیں ہوتیں وہ انتشار کاشکار ہوجاتی ہیںاورغلامی سے آزادی تعلیم دیتی ہے۔
پشاور: کراچی اور اسلام آباد کی طرح پشاور میں بھی کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی ۔
جس کاافتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا۔افتتاحی تقریب میں نصیر اللہ بابر ہسپتال کے ڈاکٹر کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ابتدائی طور پر 16 ہزار ویکسین موصول ہوئی، ویکسین صوبے کے 8 اضلاع میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہےمحمود خان نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
ویکسین کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم کے مشکور ہیں، ویکسین فراہمی پر دوست ملک چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، ویکسین وباء سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔
کراچی: کراچی کے ڈاؤ ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے تقریب ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی نے ویکسین سینٹر میں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسین فراہم کرنے پر چین اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چین نے ہمیں کوروناویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دی ہیں، چینی بھائیوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
ملک بھرمیں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز
انکا مزید کہنا تھاکہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا، سندھ کو 83 ہزار کورونا ویکسینز موصول ہوئیں، کورونا کی ویکسی نیشن شفاف انداز میں ہونی چاہیے، معلوم نہیں چینی ویکسین کی تقسیم کس طرح کی گئی۔
کراچی میں ویکسین کی 83 ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔ نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز بھی کی گئی۔
واضح رہے آج سے کراچی سمیت ملک بھرمیں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیاہے۔