کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اب تکپاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا۔ 121 کے اسکور پر اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 94 قیمتی رنزجوڑے۔
اظہر علی کے پویلین لوٹ جانے کے بعد فواد عالم کا ساتھ دینے کےلئے محمد رضوان میدان میں اترے۔
دونوں نے محتاظ انداز میں اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ، اسی دوران فواد عالم نے اپنی نصف سنچری اسکور کی، 176 کے اسکور پر محمد رضوان 33 رنز آؤٹ ہوگئے ۔
رضوان کے بعد فواد عالم اور فہیم اشرف نے ساتویں وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی ، اس دوران فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جب کہ فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی۔ 278 رنز پر فواد عالم آؤٹ ہوئے انہوں نے 109 رنز بنائےجبکہ 295 رنز پر فہیم اشرف 64 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
یادرہےگزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیاز خلاف توقع بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے،
جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
لاہور:ایم ایس میں داخلے کے لئے ڈگریوں میں ایک سمسٹر کی مدت میں اضافے نے مشکلات کھڑی کردی۔
اسلامی یونیورسٹی کے انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس میں ایم ایس اکنامکس اینڈ فنانس اور ایم ایس اکنامکس میں یکم فروری سے شروع ہو نے والے سمسٹر کے داخلوں کیلئے ایک بھی داخلہ نہ ہو سکا
ایم ایس اکنامکس کیلئے صرف14طلبہ اور ایم ایس اکنامکس اینڈ فنانس کیلئے صرف چار طلبہ نے درخواستیں دیں جنہیں بلایا گیا لیکن داخلہ نہیں دیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس ڈاکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے طلبہ کی ڈگریوں میں ایک سمسٹر کی مدت بڑھانا بھی داخلے نہ کر نے کی ایک وجہ ہے ۔
دوسری طرف انہوں نے خود ہی اپنی بات کی تردید کر تے ہوئے کم درخواستیں آنے کی وجہ سمر سمسٹر کو قرار دیا ۔
لاہور: جامعات کی درجہ بندی جاری کرنیوالے عالمی ادارے کیو ایس نے جامعات کی درجہ بندی2021 جاری کردی۔
درجہ بندی میں نسٹ (NUST) سو کی فہرست میں 76 نمر پر آئی ہے جبکہ لمز121، یو ایم ٹی 175، کامسیٹس 146 پر آئی ہے
یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی آئی ہے
پہلی ہزار جامعات میں پاکستان کی 7 جامعات شامل ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی اور یو ای ٹی کی درجہ بندی میں بہتری ہونے کی بجائے تنزلی ریکارڈ کی گئی ۔
دیگرجامعات میں پشاور یونیورسٹی 217، آغازخان یونیورسٹی 231 پر موجود ہے۔
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کےمطابق ایم اے/ایم ایس سی پارٹ اول کا سالانہ امتحانات ، 2020 کا آغاز 05-03-2021 سے ہوگا۔
کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، اسپیشل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن آصف میمن و دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال 20-21 کی ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔
اجلاس کے دوران سعید غنی نے ہدایت کی کہ جن ترقیاتی اسکیموں کو اس سال مکمل ہونا ہے اس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔
اس موقع پرانہوں نےمزید کہ متعلقہ افسران تمام جاری ترقیاتی اسکیموں پر خود جائیں اور کام کا جائزہ لیں
کام کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔جلد ہی مختلف جاری اسکیموں کا خود بھی سائٹ پر جاکر معائنہ کروں گا۔
حیدرآباد: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن حیدر آباد کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کالجز ڈپارٹمنٹ حیدرآباد میں سال 2020-21 کی ترقیاتی اسکیموں سمیت مجموعی طور پر کالجز میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلا س میں وزیر تعلیم سعید غنی نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ تمام اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں
اجلاس میں سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ،چیف انجینئر حیدر آباد افتخار شیخ و دیگر افسران شریک تھے۔
لاہور: یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلباکافزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یو ایس پی کے طلبا و طالبات نے فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی
جانب سے پتھرائو اور توڑ پھوڑ کی،جبکہ دوسری جانب پولیس نے طلبا پر دھاوابول دیا۔احتجاج کرنے والےطلبا مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جواب آنے تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔
تشدد کے نتیجے میں ایک طلبا جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 5 طلباکو گرفتار بھی کرلیا گیاہے۔
طلبا کے شدید احتجاج کرنے پر انتظامیہ نے متعدد طلباکے رجسٹریشن معطل کردیئے ہیں جسکا باقاعدہ ٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے
کراچی: پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اورایڈم ماکرم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن کے بعد ٹیمبا باووما بھی رن آؤٹ ہوئے، وہ صرف 17 رنز ہی بناسکے۔
دوسری جانب اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 58 رنز بنانے کے بعد اسپنر کا شکار بن گئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3 ، ڈیبو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے 2 جب کہ حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے چھٹے کم عمرترین کپتان ہیں۔ اس سے قبل بابراعظم ان فٹ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی قیادت شاداب خان اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان نے کی تھی۔
کراچی:تعلیمی سیشن 2021تا 2022 کے تعلیمی کلینڈر کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی “سب کمیٹی” نےحتمی شکل دے دی ہے جسکی منظوری کےلئے 30 جنوری کوہونے والی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت سب کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔
جس میں سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات اب دو ماہ کی تاخیر سے جولائی سے شروع کرنے کی سفارش پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا طلبہ کو پڑھنے کے لیے مزید وقت دیا جائے اور میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات جولائی 2021 سے شروع کیے جائیں جبکہ اسی دوران میں پورے صوبے کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے پہلی سے آٹھویں جماعتوں کے طلبہ کی موسم گرما کی تعطیلات بھی جولائی میں محض ایک ماہ کے لیے دی جائیں گی
وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی زیرِصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس
میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے سلسلے میں مزید یہ بھی سفارش کی گئی کہ امتحانات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے پر محیط رکھا جائے پریکٹیکل امتحانات نہ لیے جائیں جبکہ تھیوری امتحانات میں ہی پریکٹیکل کے مارکس شامل کیے جائیں اور تھیوری امتحانات میں 50 فیصد حصہ ایم سی کیوز جبکہ باقی 50 فیصد حصہ سی آر کیوز(کنسٹرکٹڈ ریسپانس) پر مشتمل ہو۔واضح رہے اس سے قبل میٹرک کے امتحانات عید الفطر کے بعد مئی اور انٹر کے امتحانات جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ نیا تعلیمی سیشن 2021/22 2 اگست سے شروع کردیا جائے جبکہ میٹرک کے نتائج کے بعد کالجوں میں داخلوں کاآغاز اکتوبر سے جبکہ نئے تعلیمی سیشن سے اسکول 6 روز کے لیےکھولے جائیں گے جو آئندہ سیشن میں بھی جاری رہیں۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ رواں سال 2021 میں موسم سرما کی تعطیلات صرف 8 روز 25 دسمبر سے یکم جنوری 2022 تک کی جائیں اور 2 جنوری 2022 سے اسکولوں کا دوبارہ آغاز کردیا جائے۔
اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے علاوہ آئی بی سی سی کے چیئرمین شہزاد جیوا، چیئرمین میراث بورڈ برکات حیدری، چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن، آغاخان بورڈ اور کیمبرج بورڈ کے اسکولوں کے نمائندے جمیل یوسف اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے۔
لاہور: انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2021کےداخلہ فارم جمع کرانےکی نئی تاریخوں کااعلان ہوگیا۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2021 کے داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا
امیدوار اپنے فارمز سنگل فیس کے ساتھ 5مارچ ، دو گنا فیس کے ساتھ 16مارچ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 30مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں۔