Friday, 08 November 2024

لاہور:پنجاب کریکولم اینڈٹیکسٹ بک بورڈنےنصابی کتب کی تیاری کاآغازکردیاہے۔

یکساں قومی نصاب کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام نرسری تا پانچویں جماعت تک نصابی کتب کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سنگل نیشنل کوریکولم کے حوالےسےصوبائی اورعلاقائی حکومتوں کومراسلہ جاری

پی سی ٹی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ایک قوم، ایک نصاب کے ویژن کو وزیر تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں عملی شکل دی جا رہی ہے۔

حکومت ِسندھ کی“ایک قوم ایک نصاب” (سنگل نیشنل کریکولم) کی مخالفت

نصابی کتب کی رجسٹریشن کے لئے مقررہ تاریخ 15 فروری 2021ء میں یکم مارچ 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

لاہور:ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان نےبڑااعزازاہنےنام کرلیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعدایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کی سنچری مکمل ہوگئی ہے

جس کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والا پہلاملک بن گیا۔

 

لاہور:جنوبی افریقہ اورپاکستان کےفیصلہ کن ٹی20میچ میں شاہینوں نےپروٹیزکو4وکٹوں سےشکست دےدی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میںکھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 165 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوںسےمات دی۔

قومی ٹیم کی جانب سےمحمد رضواناور حیدر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گری جس میں حیدر علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 73 رنز پر گری اور محمد رضوان 42 رنز پر شمسی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ان کے بعد حسین طلعت آئے اور 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم 44 رنز بنا کر پریٹوریئس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی 7 اور فہیم اشرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنڈی ٹیسٹ میں وائٹ واش کردیا

محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، محمد رضوان نے تین میچوں میں 197 رنز بنائے ۔

واضح رہے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنہوں نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہنڈرکس اور جے جے سمٹس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور محمد نواز نے دونوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور: پی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن کےلیےملتان سلطانزنےمحمدرضوان کوکپتان مقررکردیا۔

ملتان سلطانزپاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست رہے مگر پلے آف میچز میں بہتر کارکردگی نہ دکھانےپر ایونٹ سےباہر ہوگئے۔

اس وقت دوسری جانب وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، فرنچائز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا

اس خبرکوبھی پڑھیئے : پاکستان سپر لیگ 6 کی تیاریاں عروج پر

 

ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نےکہاہے کہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، ٹیم کی بہترین قیادت کرنے والے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیئے : لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی

اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ملتان سلطانز کی قیادت کا منتظر ہوں سہیل تنویر، شاہد خان آفریدی اور شان مسعود جیسے سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہونا خوش آئند ہے ۔

کراچی: جامعہ کراچی نے جعلی مارکس شیٹ جمع کرانےپر داخلے منسوخ کردیئے۔

جامعہ کراچی کی انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق04 طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ کیا گیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر داخلے برائے سال2021 ء مارننگ پروگرام کے 04 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ کیمیاء کے بی ایس سی (آنرز) کے سیف الرحمن ولد قیصر رحمن فارم نمبر362276 اور مزمل واحد ولد عبدالواحد مختارفارم نمبر357149 جبکہ شعبہ انگریزی بی اے(آنرز) کی آمنہ ارشد بنت حکیم سید ارشد حسین فارم نمبر352781 اور شعبہ ٹیچرایجوکیشن بی ایڈ(آنرز) کی عروج افسر بنت محمد افسرخان فارم نمبر349193 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

کراچی:جامعہ کراچی میں تمام ترتعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی۔

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پر آئی بی اےکےطلباءوگارڈزکےمبینہ تشددکےمعاملہ پر اساتذہ نے آئی بی اے کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والےاساتذہ کا جامعہ کراچی کے استاد پر تشددکرنے والے آئی بی اےکےطلباء کو بے دخل کرنےکامطالبہ کیاہے۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ آئی بی اے کی عمارت اوررقبےکو جامعہ کراچی کے حوالے کیا جائے ،جامعہ کراچی میں نجی اداروں کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل ہونےکےساتھ ساتھ آج ہونےوالاپرچہ بھی منسوخ کردیاگیاہے۔

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مرادراس بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ کوروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کورونا رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری دوہفتوں میں منعقدکئے جائیں گے

تمام لوگوں سے دعائوں کی اپیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے وہ تمام لوگ جو گزشتہ 15 دنوں سے رابطے میں تھے یا ملاقات کی ہو وہ اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

 انرولمنٹ مہم سارا سال چلتی رہے گی,مرادراس

کراچی: وفاقی اردویونیورسٹی نےریگولر/رپیٹر(شام) کےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا۔

جامعہ اردوکے شعبہ امتحانات کے مطابق کلیہ سائنس(سمسٹر دوم، چہارم ، ششم،ہشتم) کلیہ فارمیسی(سمسٹر دوم، چہارم ، ششم،ہشتم اور دہم)،کلیہ نظمیات کاروبار اور کامرس ، کلیہ فنون، بی ایس(سمسٹر دوم، چہارم ، ششم،ہشتم)، ایم کام(سمسٹر دوم، چہارم)،ایم بی اے 3.5 سالہ پروگرام گلشن وعبدالحق کیمپس(سمسٹر دوم، چہارم، ششم) ، ای ایم بی اے (سمسٹر دوم، چہارم) ، ای ایم بی اے (سمسٹر دوم، سوم،چہارم) ریگولر/رپیٹر(شام) کے امتحانی فارم جمع کرانے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات اپنے امتحانی فارم15 فروری 2021سے 22 فروری 2021 تک صبح 9:00 سے5:00 بجےتک پیر سے جمعہ تک آن لائن جمع کراسکتےہیں یاپھرمزید تفصیلات کے لئےلنک پرکلک کریں  www.fuuast.edu.pk 

امتحانی فارم جمع کرانےکی ہدایت عبدالحق وگلشن کیمپس کےلئےہے۔

چکدرہ: ملاکنڈیونیورسٹی کےشعبہ بائیو کیمسٹری کوپی ایچ ڈی پروگرام کی این او سی دے دی گئی۔

یونیورسٹی کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایچ ای سی اسلام آبادنےملاکنڈیونیورسٹی کےشعبہ بائیو کیمسٹری کو پی ایچ ڈی پروگرام کی این او سی جاری کی

جس کے بعد اب مذکورہ شعبہ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کردیا جائےگا۔

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کورونا ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمدکرتےہوئےنئےتعلیمی سال کےآغازکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت شعبہ جاتی سربراہان ،ڈینز اور ڈائریکٹرز کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نئے تعلیمی سیشن میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے 15فروری سے تعلیمی سلسلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ کلاسز کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگاجبکہ تدریسی اوقات صبح 9.00 سے شام 5 بجے تک ہونگے ۔