ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ ڈیسک)ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا کے درمیان عیدالاضحی پر مہنگے ترین ملبوسات کی تیاری اور قربانی کے جانور خریدنے پر مقابلے نے زور پکڑ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خوبرو ماڈل ایان علی نے جس بوتیک سے عید کے لیے ملبوسات کی تیاری کا آرڈر دیا ہے اسی بوتیک سے میرا بھی کپڑے بنوا رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں میں ایک مقابلہ کی فضاء پیدا ہو چکی ہے ماڈل ایان علی نے بوتیک کی مالکہ سے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا سے ملتے جلتے ملبوسات کی تیاری کے بجائے ان سے زیادہ منفرد انداز کے ملبوسات تیار کرے پیسوں کی فکر نہ کی جائے ان کپڑوں پر قیمتی نگینے اور دیگر خوبصورت ستارے بھی لگائے جائیں دونوں اداکارں میں قربانی کے مہنگے ترین جانور خریدنے میں بھی مقابلہ پایا جاتا ہے میرا نے جو جانور پسند کیا ہے اس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے جب کہ ایان علی اس سے بھی مہنگا جانور خریدنے کی خواہشمند ہے۔
کراچی ایمز ٹی وی ڈاﺅ یونیو رسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پر ووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے بدھ کو ڈاﺅ یو نیو رسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چا رج سنبھال لیا۔اس موقع پر ڈاﺅ میڈیکل کالج میںپروفیسر محمد عمر فاروق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس مین یو نیو رسٹی کے سینئر فیکلٹی اراکین ،اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر فیکلٹی اراکین نے پروفیسر محمد عمر فاروق کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،گلدستے پیش کیے اور مٹھائی تقسیم کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر فاروق نے افسرا ن کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد عمر فاروق نے تمام فیکلٹی اراکین اور انتظامی افسران کو یونیو رسٹی کی ترقی کے لیئے مل کے کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ایمزٹی وی (ایجوکیشن) برطانوی ادارے کواکواریلی سامنڈز نے 15-2014 میں دنیا کی ٹاپ 800 بہترین جامعات کی لسٹ جاری کی ہے جن میں پاکستان کی ٹاپ 6 جامعات بھی شامل کی گئی ہیں جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(اسلام آباد)نیشنل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد نے فہرست میں 501 نمبر پر جگہ بنائی جب کہ اس کا درجہ مضمون کے لحاظ سے 251 تھا تاہم فیکلٹی کے اعتبار سے 398 تھا،یونی ورسٹی کا ایشیا کی بہترین جامعات میں درجہ 119 نمبر پرہے تاہم 2012 میں اس یونی ورسٹی نے 401 نمبر پر جگہ لی تھی ،اس یونیورسٹی کی بنیاد 1991 میں رکھی گئی تھی۔ قائداعظم یونیورسٹی (اسلام آباد) نے 651 نمبر پر جگہ بنائی جبکہ مضمون کے حوالے سے 151 نمبر پر تاہم ایشیا میں قائد اعظم یونی ورسٹی 116 پر ہے۔یونیورسٹی کی بنیاد 1967 میں رکھی گئی تھی۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس نے فہرست میں 701 نمبر اپنی جگہ حاصل کی جبکہ یہ جامعہ 2012 میں 601 نمبرپر تھی تاہم ایشیا میں بہترین فہرست کے مطابق اس جامعہ کی رینکنگ میں بہتری آئی اور اب 161 نمبر پر ہے جبکہ 2014 میں یہ جامعہ 181 پر تھی۔یونی ورسٹی کی بنیاد 1984 میں رکھی گئی۔ یونیورسٹی آف کراچی 2013 سے 701 پوزیشن پرہے جبکہ ایشیا کی فہرست میں اس کا درجہ 251 نمبر پر ہے جبکہ جامعہ کی بنیاد 1951 میں رکھی گئی تھی۔ یونیورسٹی آف لاہور بھی بہترین جامعات کی فہرست میں 701 نمبر رہی جس کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی شامل ہیں.
ایمز ٹی وی(کراچی)مشہور قوال امجد صابری نے کہا ہے کہ قوالی کو نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ دنیا کے جس ملک میں بھی پروگرام کیا وہاں سب سے زیادہ پزیرائی نئی نسل کی جانب سے ملی، غیر ممالک کے دورے کے دوران مجھے قوالی کا راک اسٹار کا خطاب دیا گیاجو میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان دنیا وہ واحد ملک ہے کہ اس ملک کی قوالی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ امجدصابری نے کہا کہ میرے والد نے قوالی میں جدت پیدا کی اور اسے ایک منفرد مقام دلانے کے لیے جو کام کیا وہ آج بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ میرے والد کا مشن تھا کہ یہ فن ہمیشہ زندہ رہے ان کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں جو ان کی خواہش تھی،میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہوں۔ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میں نے قوالی میں جدید ساز کا استعمال کرکے اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،فن قوالی کے حوالے سے میں نے ایک تربیتی ادارہ بھی بنایا تھا لیکن وہ فعال نہ ہوسکا لیکن میری خواہش کہ نوجوان سے فن قوالی سے محبت رکھتے ہیں وہ اس فن کو سیکھ کر دنیا بھر میں شہرت اور عزت حاصل کریں
ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) ٹیکساس کے ایک اسکول میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو کہ امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا ثبوت ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اروینگ کے میکارتھرہائی اسکول میں ایک چودہ سالہ مسلمان طالب علم کی گھریلو ساختہ گھڑی کو بم سمجھ کر اسکول انتظامیہ نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوڈانی نژاد مسلمان طالب علم محمد احمد اپنی بنائی ہوئی گھڑی اسکول لے کر آیا تاکہ وہ اسے اپنے سائنس کے استاد کو دکھا سکے ۔ احمد کے مطابق اسکے ٹیچر گھڑی دیکھنے کے بعد کہا کہ اسکا ذکر کسی سے نہ کریں۔ تاہم جب دوسرے پیریڈ کے دوران اسکی گھڑی کی آواز سن کر اسکے ٹیچر نے بیگ کی تلاشی لی اور محمد احمد کی بنائی گھڑی کے نکلنے پر اسے بم سمجھتے ہوئے پولیس کو اطلاع کردی ۔ پولیس نے اسکول کے ایک کمرے میں ہی احمد سے تفتیش کی اور پھر سب کے سامنے ہتھکڑی لگا کر اسے گرفتار کر کے لے گئے۔ پولیس کی جانب سے احمد پر کوئی مقدمہ تو نہیں بنا تاہم اسکول انتظامیہ نے احمد کو تین دن کے لیئے معطل کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے سامنے آتے ہی ایک طوفان کھڑا ہو گیا اور عوام نے اظہار یکجہتی کے طور پر ٹوئٹر پر IStandWithAhmed# ٹرینڈ شروع کیا ہے۔ اور امریکی پولیس اور اسکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں امریکی صدر باراک اوباما نے احمد کی بنائی ہوئی گھڑی کی تعریف کرتے ہوئے اسے وائٹ ہآٓۤۤۤوس میں ملنے کی بھی دعوت دی۔دوسرے جانب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی فیس بک پر اپنے پیغام میں احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ احمد جب بھی میرے آفس آنا چاہیں آسکتے ہیں، مجھے ان سے مل کر خوشی ہوگی۔
کراچی ایمز ٹی وی،ہماری کوشش ہے کہ وفاقی اردو یونیو رسٹی میں نقل کے رجحان کا مکمل خاتمہ کردیا جائے اور امتحانی نظام کو شفاف بنا د یا جائے اِن خیالات کا اظہار قائم مقام وائس چانسلر وفاقی اردو یو نیو رسٹی پرو فیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد نے ایم اے پرائیو ٹ سال دوم کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے موقعہ پر کیا ،ان کے ہمراہ رجسٹرار آ صف علی ،صدر انجمن ا ساتذہ ،گلشن کیمپس سیمانازصدیقی،محمد صدیق ،سپرنڈنٹ ڈاکٹراسماعیل موسیٰ ،اور دیگر شامل تھے ،پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کاکہنا تھا کہ جامعہ اردو میں نقل مافیا کو پنپنے نہیں دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی کا دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا ۔تعلیمی ادارے اسی وقت ترقی کرتے ہیں جب وہاں تعلیم کو اولین درجہ دیا جائے اور امتحانی نظام کو بہتر سے بہتر اور جدید نکات پر استوار کیا جائے ،
کراچی ایمز ٹی وی،سندھ کے سینئر و زیر تعلیم و اطلا عات نثار احمد کھوڑونے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے 24 سے زائد نجی اسکولز کی انتظامیہ کا اجلاس جمعرات 17 ستمبر کو ساڑھے تین بجے سندھ اسمبلی کے دفتر میں طلب کرلیاہے جس میں اضافی فیس کی وصولی کو روکنے کے لیے لا ئحہ عمل طے کرنے سمیت نجی اسکول کی رجسٹریشن کے قانون کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اضافی فیس کی وصولی کا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی اسکولز کو بے لگام ہونے نہیں دیا جائےگا اور ایسا لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں نجی اسکولز کی بہتر ما نیٹرنگ ہو سکے ،