Friday, 08 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )عطا آباد ٹنل کے افتتاح کے تین دن بعد ٹنل تعمیر کرنے والی چینی کمپنی نے ٹنل سے ٹرکوں کے گزرنے پر پابندی لگادی جس کی وجہ سے چینی سامان سے لدے سینکڑوں ٹرک بالائی ہنزہ میں پھنس کررہ گئے ہیں 14ستمبر کے روز وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے عطاآباد میں بنائے گئے ٹنل کا افتتاح کردیاتھا جس کے بعد رات کے اوقات میں ٹرکوں سمیت تمام ٹریفک کے گزرنے کی اجازت دیدی گئی تھی اس دوران چینی سامان سے لدے سینکڑوں ٹرک عطاآباد ٹنل کے ذریعے گلگت اورملک کے دوسرے حصوں کیلئے روانہ ہوگئے جس کے بعد عطا آباد جھیل میں کشتی سروس چلانے والے کشتی آپریٹر بھی کاروبار بند کر کے چلے گئے مگر اچانک ٹنل تعمیر کرنے والی چینی کمپنی نے ٹرکوں کے ٹنل سے گزرنے پرپابندی لگادی گئی ہے جس کی وجہ سے چینی سامان سے لدے ٹرک بالائی ہنزہ میں پھنس کر رہ گئے ہیں اس صورت حال میں نہ صرف تاجر پریشان ہیں بلکہ عید قریب آنے پرٹرک ڈرائیور بھی پریشان ہو کے رہ گئے ہیں اس صورتحال حال پر ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت وسابق صدر امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی قائد نے کہاہے کہ ٹرکوں کے ٹنل سے گزرنے پر پابندی کے فیصلے سے تاجر برادری سخت پریشان ہے انہوں نے کہا کہ ا س حوالے سے ہم نے انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے مگر انتظامیہ نے صاف جواب دیدیا کہ چینی کمپنی کے ذمہ دار حکام انتظامیہ کی کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ٹنل پر ٹریفک شروع ہونے کی وجہ سے عطاآباد جھیل سے کشنی سروس بھی بند ہوگئی ہے اور کشتی آپریٹر بھی چلے گئے ہیں اس صورتحال میں تاجر اپنا سامان کیسے ملک کے دوسرے شہروں میں پہنچائیں انہوں نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کو ٹنل سے ٹرکوں کے گزرنے پر عائد پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کریں۔

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت گلگت کو پلاسٹک فری شہر بنانے کیلئے قانون سازی کریگی اور شہریوں کو کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کے استعمال کی جانب راغب کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں جس کیلئے تمام شہریوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحیثیت مسلمان ہمیں صفائی پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اپنے دکانوں کا کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنے کے بجائے کسی تھیلے میں جمع کرکے دکان کے باہر رکھے جہاں سے محکمہ بلدیہ کے اہلکار جمع کر کے مناسب انداز میں تلف کرینگے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء کو میں خود بھی صفائی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرونگا۔ اگر محکمہ بلدیہ کی کوئی غفلت نظر آئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے،سیکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے، بیریل اور کلوز سرکٹ کیمرے اور خاردار تاریں نہ لگانے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیاگیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر چھ تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کرنے کے باوجودفول پروف سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر مقدمات درج کرلئے گئے پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ وسٹرائیک آپریشن کے دوران سیکیورٹی آرڈینینس کی خلاف ورزی پر 60افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی بنیادوں پر لاہور میں واپس اتار لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا طیارہ لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے روانہ ہوا تھا کہ پرواز کے ساتھ ہی جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث پائلٹ نے ہنگامی بنیادوں پر طیارے کو واپس لاہور ایئر پورٹ پراتارلیا ۔انجینئرز کی ٹیم جہاز کا مکمل جائزہ لے رہی ہے کہ جہاز میں فنی خرابی کیوں آئی ۔

ایمز ٹی وی (پشاور) فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں امریکی ڈرون نے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کم از کم 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا۔ تاحال ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور)خیبر پختونخوا میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران تقریباً26 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ای پی آئی انچارج رحیم خٹک نے بتایا کہ صوبے کے 19 اضلاع میں 25800 والدین نے پولیو رضاکاروں سے تعاون کرنے سے انکار کیا،مہم کے دوران کل 42 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے مگر گھروں پر غیر موجودگی کی وجہ سے دو لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 32 کیس سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے آخری دو خیبر ایجنسی میں ریکارڈ ہوئے -

ایمز ٹی وی(یپشاور) بڈھ بیر ائیربیس حملے کے دوران دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شہادت نوش کرنے والے کیپٹن اسفند یار نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ کیپٹن اسفند یار اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے انھوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو بیس کے اندر جانے سے روکا اور مسلسل سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ۔ کیپٹن اسفند یار شہید نے صبح صادق ہی اپنی بہادری کی مثال قائم کر کے شہادت نوش کی۔ کیپٹن اسفند یار بخاری کو 118ویں لانگ کورس میں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا تھا۔ کیپٹن اسفند یار کو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وار ٹیکٹکس میڈل بھی دیا گیا تھا۔ کیپٹن اسفند یار شہید کا تعلق جناح ونگ سے تھا ، کیپٹن اسفند یار شہید جناح ونگ 48 اینٹری کے ونگ کمانڈر بھی تھے ، کیپٹن اسفند یار شہید نے پنجاب انڈر19 ہاکی ٹیم کی جانب سے میچ بھی کھیلے۔

ایمز ٹی وی(پشاور) آج صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان پشاور بڈھ بیر میں ائیر بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، لیکن پاک فوج کی کوئک رسپونس فورس نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ کالعدم تحریک طالبان نے ایئرفورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے صحافیوں کو بھیجی گئی ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تحریک طالبان کی جانب سے جاری کردہ ای میل میں کہاگیا ہے کہ ایئر کیمپ پر حملہ فوجی آپریشن کا جوابی حملہ ہے ۔ اس کاروائی کے لئے 14 افراد کو بھیجا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فوج کیمپ حملے میں کیپٹن اسفند یار بخاری سمیت 17افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے تما م دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔

ایمز ٹی وی (نوشہرہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانا چاہیے، فاٹا کے عوام کو صوبے میں شامل کرنے سے پہلے ان کی رائے لیں گے۔نوشہرہ میں ایم این اے عمران خٹک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انگریزوں کے زمانے کا نظام ختم کر دیا جائے، وہاں کے قانون میں مقامی سطح پر عوامی شمولیت کی خوبی موجود تھی مگر گزشتہ 10 سال میں یہ نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا افغان سرحد کے ساتھ ساتھ ہے اس لیے اس کا الگ صوبہ بننا ممکن نہیں،اس کو پختونخوا کا حصہ بننا چاہیے۔ فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں کی عوام سے پہلے بات کرنی پڑے گی کہ کیسے آہستہ آہستہ ان کو صوبے میں ضم کیا جائے یا اگر وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں تو وہ کیسے ہو گا اور اگر وہ پرانا نظام ہی چاہتے ہیں تو اس میں کس قسم کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ایمز ٹی وی(پشاور) پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے درست نتائج برآمد ہوئے ہیں،گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔اس سال خیبرپختوانخوا میں دہشت گردی کے ایک سو تیرہ واقعات رپورٹ ہوئے۔جن میں ستتر افراد جاں بحق اور 133 زخمی ہوئے۔جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال دو سو چالیس، دو ہزار تیرا میں دو سو پنتالیس اور دو ہزار بارہ میں ایک سو ستر واقعات ہوئے تھے۔ جن میں چھ سو چھیالیس افراد جاں بحق اور ایک ہزار آٹھ سو سترہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رواں سال صوبے بھر میں نوسو سات سرچ آپریشن کرکے ایک ماہ میں دہشت گردی کے ساٹھ واقعات کو ناکام کردیا دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔