ایمز ٹی وی(اسپورٹس)تیسری ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان بی نے ایران کے بعد بھارت کو بھی زیر کرلیا، اے ٹیم نے بھی ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔زرائع کے مطابق دن کے دوسرے میچ میں پاکستان بی نے بھارت کو 3-0 سے آئوٹ کلاس کر دیا، ایشین چیمپئن حمزہ اکبر اور سابق قومی چیمپئن شہرام چنگیزی پر مشتمل بی ٹیم نے قبل ازیں ایران سی کو3-1 سے قابو کرلیا، اس دلچسپ میچ میں مہمان سائیڈکو پہلے فریم میں 36-61 سے ناکامی اٹھانی پڑی، حمزہ اکبر کے ڈبل فریم بریک کی بدولت دوسرے فریم میں پاکستان کی 121-0 سے کامیابی نے مقابلہ 1-1 کردیا، تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سخت جدوجہد کے بعد64-42سے مات دے کر فتح کو گلے لگا لیا۔
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے ایک آسان مقابلے کے بعد عراق کو 3-0 سے شکست دیدی، قومی کیوئٹس نے یہ مقابلہ 106-05، 81-30 اور 66-37 سے جیتا، دریں اثنا ایران کے ساحل واحدی نے اپنے ہم وطن کھلاڑی احسان حیدرین زاد کو 7-4 سے زیر کرکے چوتھی6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، سیمی فائنل میں ساحل نے ہانگ کانگ کے فونگ کوک وائی کو 6-1 سے ہرایا۔ ساحل نے دفاعی چیمپئن ایران ہی کے عامر سرکوش کو 6-4 سے شکست کا مزا چکھایا تھا۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) میر پور خاص میں غیر حا ضر اساتزہ بکرا پیڑی میں مویشیوں کا کاروبار کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (میل) جیون منشا نے بدھ کو تعلقہ میر پور خاص کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران کچھ اساتزہ غیر حاضر تھے ۔ بعد میں مزکورہ آفیسر نے قریب ہی مویشی منڈی پر چھاپہ مارا جہاں غیر حاضر اساتزہ مویشیوں کا کاروبار کرنے میں مصروف تھے اپنے آفیسر کو دیکھ کر اساتزہ اپنے مویشی چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ جیون منشا نے اسکول ٹائمنگ کے دوران مزکورہ غیر حاضر اسا تزہ کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ایک پاکستانی نوعمر سائنسدان نے انٹیل سائنس میلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان سے اس مقابلے میں 8 طلبا نے حصہ لیا۔ میلہ امریکا میں10 سے 15 مئی کے دوران ہوا۔ کراچی کورنگی کے حباب ادریس نے مختلف موسموں میں واٹرٹینک اور دیگر اشیا کا درجہ حرارت کنٹرول کرنے والا آلہ ایجاد کیا۔ اس سے پانی، خشک پھلوں، بائیوگیس سے پیدا ہونیوالی اشیا کا درجہ حرارت کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
حباب ادریس کا کہنا ہے کہ میرے لیے وہ لمحہ تاریخی تھا جب سائنس میلے میں میرے شہر اور پاکستان کا نام لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس ایجاد سے غریبوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اپنی ایجاد کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ’’لوٹس‘‘ پودے سے متاثر ہوکر یہ آلہ ایجاد کیا، ٹین ایج سائنسدان کو تیسری پوزیشن لینے پر 1000 ڈالر انعام سے بھی نوازا گیا۔
ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن)جامعہ کراچی کے رجسٹرار آفس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے 4 روزہ ورکشاپ شعبہ کمپیوٹر سائنس(یوبی آئی ٹی) اورانسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز میں انعقاد کیا گیا جو کہ 29 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گا ورکشاپ کے اوقات صبح9:30بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک ہونگے۔
ایمز ٹی وی(لاہور)پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔ زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے بھی پر امید نظر آتی ہے۔ پاکستان کو 3 ون ڈے کی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کرکے رینکنگ بہتر کرنا ہو گی۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو 41 رنز سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور زمبابوے کو 375 رنز کا ہدف دیا جسکا تعقب کرتے ہوئے زمبابوین ٹیم مقررہ اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 47 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی۔زمبابوے کے کپتان چگمبورا پر سلو اور ریٹ کے باعث دو میچز کھیلنے پر پابندی لگ چکی ہے اس لئے آج کے میچ میں زمبابوے کی قیادت ہیملٹن مساکڈزا کریں گے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پنجاب کے عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے، آج سے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ لیکن اب پنجاب میں سی این جی نہیں بلکہ ایل این جی ملا کرے گی۔حکومت نے 6 ماہ بعد پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، طویل عرصے سے بند سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر عوام کو ایک ہفتہ تک لگا تار گیس دستیاب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق صرف انہی اسٹیشنز کو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی جو نادہندہ نہ ہوں اور 12 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرائی ہو۔ تمام اسٹیشنز 57 روپے فی لیٹر کے حساب سے ایل این جی فروخت کریں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی کل تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔ ابتدائی طورپر ساڑھے سات سو اسٹیشنز کھولے جا رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ناظم امتحانات سندھ یونیورسٹی کے ملحقہ میڈیکل کالجز کےسالانہ امتحآنات فرسٹ پروفیشنل سال اول و دوم،سیکنڈ پروفیشنل (تھرڈ ائیر) تھرڈ پروفیشنل (فورتھ ائیر) اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات2014 کےامتحانی فارم 31 مئی تک بغیر کسی لیٹ فیس کے جمع کراۓ جاسکتے ہیں جبکہ یکم جون سے 5جون تک 5ہزار لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراۓ جاسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)رجسڑار جامعہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے تحت یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبے موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے جمعہ 05 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے،ایک دوسرے سرکلر میں رجسڑار جامعہ سندھ نے یونیورسٹی کے ڈاکڑ این اے بلوچ ماڈل اسکول ایلسا قاضی کیپس حیدرآباد وسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو بھی موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔