Thursday, 07 November 2024
  • ایمز ٹی وی (ایجو کیشن) دو روزہ ایجوکشن ایکسپو 2015 بدھ کوپاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گئی جس کا افتتاح وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید نے کیا، اس کے بعد وہ تمام اسٹالز پر گئے اورتعلیمی اداروں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرتے رہے۔ ایکسپو میں 70 سے زیادہ سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سے 60 سٹالز ملک بھر کی یونیورسٹیز نے لگائے ہیں ، دیگر سٹالز میں ایمبرائیڈری اور پراجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے ہی دن ایکسپو میں طلبہ اور طالبات کا رش رہا۔ اس موق پر وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد سے طلبہ کے لئے آسانی ہو گی اور ان کو معلومات کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہو گے کہ وہ کس شعبے میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر بھی پر ویز رشید کے ہمراہ تھے

 
 

 

  • ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی یونیورسٹی کے شبعہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے تدریسی شعبہ جات میں جاری تدریسی و تحقیقی پراگرامز کی جائزہ رپورٹس پروگرام ٹیموں کے کوآرڈینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران احسن نے اس بات پر زور دیا کے ہائیر ایجو کیشن کی جانب سے متعارف کی گئی ایس اے آر کی مدد سے تعلیمی معیار کو بلند کیا جاسکتا ہے ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات میں جاری مختلف تدریسی و تحقیقی پروگراموں کو مستقبل کی ضرورت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے لے ایس اے آر مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس رپوٹ کی تیاری کے لئے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے تدریسی شعبہ جات میں ایس آر ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو جاری پروگراموں کی جائزہ رپورٹ تیار کر رہی ہیں۔

     
     
  •  

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نے ملک کے بہترین جامعات میں پانچواں درجہ حاصل کرلیا،اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کودرس وتدریس اور امن و امان کی صورتحال پر پانچواں نمبر ملاہے۔ یونیورسٹی پہلے 52ویں نمر پر تھی ڈاکٹر پروین شاہ نے وائس چانسلر کا عہدٰہ سنبھالنے کے بعدتعلیم و تدریس پر خصوصی توجہ دی 

 جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو ترقی دی گئی دریں اثناء وائس چانسلرپروین شاہ پرووائس چانسلر  ڈاکٹر میاں داد زرداری اور رجسٹرار سید اسدادی رضاعابدی نے یونیورسٹی کےطلبہ،اساتذہ اور خیرپور کے عوام کو یونیورسٹی کے پانچویں نمبر ملنے پر مبارکباد دی

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)گونر ہاؤس نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے بلا اجازت شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔زرائع کے مطابق صوبے کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز بلا اجازت لاہور،اسلام آباد اور صوبے سے باہر دور دراز دوسرے شہر چلے جاتے تھے۔اور اس دوران قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر بھی نہیں ہوتا تھا۔

کئ کئ روز شہر سے باہر ہونے کے باعث متعلقہ جامعہ بغیر وائس چانسلر کے کام کرتی تھی جس کے وجہ سے مسائل پیدا ہوتے تھے اور گورنر ہاؤس کو ضرورت پڑنے پر وائس چانسلر دستیاب ہی نہیں ہوتا تھا تاہم اب پابندی کے باعث شہر سے باہر جانے کی صورت میں گورنر ہاؤس کو مطلع کرنا ضروری ہوگا.

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی،کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی،پروفیسر عامر الحق،پروفیسر عزیز اللہ میمن و دیگر نے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین پروفیسر انوار احمد زئی،ناظم امتحانات محمد عمران خان نے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے اہم تعلیم انقلابی اقدامات اٹھائے

جس سے نقل کی بیخ کنی۔جعل سازی کو روکنے میں بہت مدد ملی ہے۔سپلا کے رہ نماؤں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت موثر ثابت ہوا ہے جس کو اہلیان کراچی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔سپلا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ انتطامیہ اور بالخصوص پروفیسر انوار احمد زئی اور محمد عمران خان چشتی کا ویجیلنس ٹیموں کے ایکشن پر فوری جواب دینا اور موقع پر پہنچنا قابل تحسین ہے.

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) کراچی اعلٰی ثانوی تعیلمی بورڈ کے چیئرمیں عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحآنات 2015 کے آرٹس پرائیوٹ و ریگولر کی اسلامک اسٹڈیز کی کاپیوں کی جانچ آج 2:00 بجے سے شروع ہونگی  وہ اساتذہ جوطے شدہ اہلیت کے حامل ہوں وہ فوری رجوع کریں.

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)آرٹ کونسل کے زیر اہتمام" آئی ایم کراچی ٹو" کے آڈیشن مکمل کرلیۓ گۓ آج مقابلے میں حصہ لینے والے نوجوان اپنی صلاحیتوں کےمظاہرے کے لۓمیدان میں اتریں گے یوتھ فیسٹیول میں بیک وقت آٹھ کیٹیگریزم(پینٹنگ،مضمون نویسی،موسیقی،تھیٹر،رقص،کوئز،تقریر،فوٹو گرافی)کے آدیشن منعقد کۓگۓجس میں13 سے29سال کے نوجوانوں نے شرکت کی اور بیس ہزار سے زائد لوگوں کےآڈیشن لئے گۓان 20 ہزار نوجوانوں میں ہر کیٹیگریز سے 20 اسٹوڈنٹس فائنل کے لۓ منتخب کۓگےہیں

 

جن کے مابین 28 اور 29 مئی کو شاندار مقابلہ ہوگافائنل میں پہلی کیٹیگری میں 13 سے20 سال کے عمر کے لڑکے اور لڑکیوں جبکہ دوسری کیٹیگری میں 21 سے 29 سال کے نوجوانوں کرٓے درمیان مقابلہ ہوگاآڈیشن میں آرٹ کونسل کراچی کےسیکریٹریمحمد احمد شاہ نے کہا ہمارے نوجوان فن کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اس موقع پر یوتھ فیسٹیول  پروجیکٹ کی ڈائریکٹرڈاکٹر فوذیہ خآن کاشف، سید امجد بخآری،ڈاکٹر ایوب شیخاور ڈاکٹر اقبال لطیف بھی موجود تھے۔