کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر تعزیت کےلئے حب ریور روڈ پہنچ گئے
صوبائی وزیر سعید غنی نے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر انکے صاحب زادے مولانا انس عادل سے انکی شہادت پر تعزیت کی اور انکی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی.
سعید غنی نے مرحوم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ دہشتگردی قرار دیا.
ان کاکہناتھاکہ مولانا ڈاکٹر عادل خان نہ صرف ایک وسیع المطالعہ عالم تھے بلکہ وہ اتحاد بین المسلمین کے دائی بھی تھے۔مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت سے ملک ایک بڑے عالم دین سے محروم ہوگیا ہے.
انہوں نے اس موقع پر انکے اہلِ خانہ کویقین دہانہی کرائی کہ انشاءاللہ سندھ حکومت مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر ان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، علی احمد جان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کےزیرِانتظام انٹرمیڈیٹ کےخصوصی امتحانات کاآغازہفتہ 15اکتوبرسےہوگا.
امتحان میں شریک ہونے والے پرائیوٹ اورریگولر طلبا وطالبات کےرول نمبر سلپس آن لائن جاری کردی گئی ہیں.ریگولرامیدواروں کی رول نمبرسلپس ان کے ادارہ جات پراپلوڈ کردی گئی ہیں
انٹرمیڈیٹ کےاسپیشل امتحانات کاشیڈول
جبکہ پرائیوٹ امیدوار کےرول نمبرسلپس ان کےدیئے گئے پتےپر ارسال کردی گئی ہیں اور ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جہاں وہ اپنا بےفارم نمبر درج کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں.
راولپنڈی:تعلیمی بورڈ راولپنڈی کےزیرِانتظام انٹرمیڈیٹ کےاسپیشل امتحان کاآغازہفتہ 10اکتوبرسےہوگا.
خصوصی امتحان میں 12299امیدوارشریک ہونگے جبکہ امتحانات کے لئے 66امتحانی مراکز قائم کئےگئے ہیں.
امتحان میں شریک ہونے والے پرائیوٹ اورریگولر طلبا وطالبات کےرول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں.ریگولرامیدواروں کی رول نمبرسلپس ان کے ادارہ جات پراپلوڈ کردی گئی ہیں جبکہ پرائیوٹ امیدوار کےرول نمبرسلپس ان کےدیئے گئے پتےپر ارسال کردی گئی ہیں اور ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جہاں وہ اپنا بےفارم نمبر درج کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں.
کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سائنس پری میڈیکل, پری انجینئرنگ, جنرل سائنس, کامرس, آرٹس پرائیوٹ و ریگولر, ہوم اکنامکس اورڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کےسالانہ اور ضمنی امتحانات برائے 2017کےکامیاب امیدواروں کےسرٹیفکٹس جاری کردیئے.
کورونا وبا کےباعث سندھ حکومت نے پبلک ڈیلنگ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اس لئے تمام فارمزکوریئر کےذریعےجمع ہورہے ہیں.
سرٹیفکٹ حاصل کرنے والے اہل اور کامیاب امیدوارطلباو طالبات سرٹیفیکٹ فارم اور فیس واؤچر بورڈکی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے حاصل کرسکتے ہیں.
فارم ڈاؤن لوڈ کرکےاسے پُرکریں اور اپنی مارکش شیٹ کی کاپی منسلک کرکے سرٹیفکیٹ کی فیس یوبی اہل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں.جمع کردہ فیس واؤچر اور فارم کسی بھی کوریئر سروس سے انٹربورڈ آفس کے پتہ پر بھیج دیں لفافے پر جلی حروف میں اپنےفارم کی نوعیت کےحساب سے ارجنٹ فیس 900 جبکہ آرڈنری فیس 100 روپے ضرور لکھیں
کراچی: بینظیربھٹوشہیدیونیورسٹی لیاری میں تدیسی سرگرمیاں معطل رہیں گی جسکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے .
جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق جامعہ لیاری کل بہ سلسلہ چہلمِ حضرت امام حسین بندرہے گی جبکہ تدریسی عمل بھی معطل رہے گا.
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنےکےاعلان کردیا.
میٹرک بورڈ ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپرکےمطابق ریگولر طلبا وطالبات کی مارکشیٹس انکے درسگاہوں پرشیڈول کےمطابق جاری کردی جائےگی.
شیڈول کےمطابق 7اکتوبر کو نیو کراچی, لیاقت آباد, ناظم آباد,گلبرگ 8اکتوبرکو جمشید ٹاؤن, گلشن اقبال, شاہ فیصل کالونی, ملیر 9 اکتوبر لانڈھی, کورنگی صدر, لیاری, بن قاسم جبکہہ12 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن, کیماڑی, سائٹ ٹاؤن, بلدیہ ٹاؤن, گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں.
مانیٹرنگ ڈیسک : دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ’فزکس‘ (طبیعات) کا 2020 کا ایوارڈ امریکا، برطانیہ اور جرمنی کے تین سائنسدانوں کے نام کردیا۔
نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کا طبیعات کا نصف نوبیل پرائز برطانوی ریاضیدار راجر پینریز کو دیا جائے گا جب کہ ایوارڈ کا نصف حصہ امریکی خاتون سائنسدان اینڈریا گیز اور جرمن سائنسدان رینہارڈ گینزل کو دیا جائے گا۔
کمیٹی کے مطابق فزکس کے نوبیل انعام کا نصف حصہ برطانوی سائنسدان راجر پینریز کو ان کی بلیک ہول سے متعلق ابتدائی و جامع تحقیق کرنے کی خدمات پر دیا جا رہا ہے۔
جب کہ خاتون سائنسدان اینڈریا گیز اور رینہارڈ گینزل کو ہمارے کہکہشاں کے مرکز میں بہت بڑی مستند چیز کی کھوج لگانے پر فزکس کا نصف نوبیل انعام دیا جا رہا ہے۔
نوبیل پرائز کمیٹی نے تینوں سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تحقیقات کو طبیعات کی جدید تحقیقات کا بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کی ابتدائی تحقیقات سے ہی دنیا دیگر رازوں سے باخبر ہوئی۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق برطانوی سائنسدان راجر پینریز نے البرٹ آئن اسٹائن کی موت کے محض 10 سال بعد 1965 میں بلیک ہول سے متعلق تحقیقات کرکے سب کو حیران کردیا۔
کمیٹی نے بتایا کہ اینڈریا گیز اور رینہارڈ گینزل نے 1990 میں ہمارے کہکہشاں کے مرکز میں بہت بڑی مستند چیز کی کھوج لگا کر خلانوردوں اور خلائی ماہرین کے لیے تحقیق کی نئی سمت متعین کی۔
سال 2020 کی طرح گزشتہ سال بھی طبیعات کا نوبیل انعام تین مختلف سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر بدکلامی اور نازیبا گفتگو کو روکنے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔انسٹاگرام نےایک ایسا اقدام اٹھایا ہے جس سے اب آپ کی پوسٹ پر آنے والے نازیبا کمنٹس خودبخود غائب ہوجائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اب نازیبا گفتگو اور بدکلامی کو فروغ دینے والے کمنٹس خود بخود غائب ہوجائیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے کمنٹس جنہیں ماضی میں صارفین کی جانب سے رپورٹ یا بلاک کیا گیا ہے اب انسٹاگرام پر ایسے کمنٹس خودبخود غائب ہوجائیں گے۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ کمپنی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سسٹم کے تحت نازیبا اور بدکلامی کو فروغ دینے والے کمنٹس کی نشاندہی کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین غائب ہونے والے کمنٹس کو اس وقت دیکھ سکیں گے جب وہ ’ویو ہڈن کمنٹس‘ پر کلک کریں گے تو انہیں چھپے ہوئے کمنٹس نظر آجائیں گے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بدکلامی اور نازیبا گفتگو کی روک تھام کے لیے متعدد ایپس آئے روز نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہیں۔
اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےمرکزی سمیت تمام کیمپسزکے آئی ٹی عملے کے لئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق مائیکروسافٹ کے ماہر ٹرینر ز دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی ٹریننگ میں تربیت فراہم کرینگے ۔
ٹریننگ میں آئی ٹی عملے کو جدید ترین نیٹ ورک ٹولز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آفس 365، سائبر سکیورٹی اور مائیکروسافٹ سرور پلیٹ فارم کے جدید تغیرات کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔
دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی ورکشاپ کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی نے کیاہے ۔جس میں مین کیمپس اور سب کیمپسز کا آئی ٹی عملہ شریک ہے۔
کراچی : وفاق اور سندھ حکومت میں میڈیکل جامعات میں ٹیسٹنگ کے معاملے پر ٹھن گئی، سندھ حکومت نے نئے پی ایم سی ایکٹ کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے جامعات کو اپنا نیا ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرنے کے احکامات جاری کئے، جسے سندھ حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئے پی ایم سی ایکٹ کی مخالفت کے بعد صوبے بھر کے میڈیکل جامعات میں داخلے این ٹی ایس کے ذریعے ہی لئے جائیں گے۔ ہر صورت سندھ میں مقررہ وقت 18 اکتوبر کو میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔
میڈیکل کالجوں کے ٹیسٹ اب پی ایم سی لے گا
چند روز قبل وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے پرانے عمل کو روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی وفاقی حکومت کے اس حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔