Friday, 15 November 2024

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 32653امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 32606 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

کراچی: فیس بک نے پاکستان میں پر نیا میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا۔

نئے فیچر کے استعمال کے لئے صارفین کو اپنا میسنجر اپ گریڈ کرنا ہوگا جس جے بعد انہیں 10 سے زائدنئے فیچرز کے استعمال کی سہولت میسرہو گی

اس اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے 10 سے زائد نئے فیچرز شامل ہیں جو صارفین کی گفتگو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

جیسے واچ ٹوگیدر فیچر میں آپ ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کرسکتے ہیں یا اپنے پسندیدہ ٹی وی شو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سیلفی اسٹیکرز، بوم رینج کا منفرد ہائبرڈ، ایموجیز اور سیلفیز سے لے کر کنورسیشنز تک ری ایکٹ اور وینش موڈ شامل ہیں جہاں میسجز دیکھنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔

صارفین کا بھی ان فیچرز پر مزید کنٹرول ہوگا کہ کون شخص انہیں براہ راست میسج بھیج سکتا ہے اور کون بالکل بھی نہیں بھیج سکتا۔

کراچی: فیس بک نے پاکستان میں میسنجر اور انسٹاگرام پر نیا میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا۔

نئے فیچر کے استعمال کے لئے صارفین کو اپنا میسنجر اپ گریڈ کرنا ہوگا اور نئے فیچرز کے استعمال کی سہولت میسر ہوگی جس میں ایک ہی وقت پر دو افراد کے درمیان باہمی ایپ سے رابطہ شامل ہے۔

فیس بک ترجمان کاکہنا ہے کہ "چاہے آپ کوئی بھی ایپ استعمال کریں، ہم چاہتے ہیں کہ میسجنگ کی سہولت کو تیزرفتار، پائیدار اور دلچسپ بنایا جائے۔ ان پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے زیادہ خصوصیات کے حامل پیغامات بھیجنے کی سہولت پیش کرنے پر پرجوش ہیں جو میسنجر کے ذریعے میسر ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ مزید کسی نئی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر انسٹاگرام اور میسنجر میں اپنے رابطے میں شامل افراد سے جڑ سکتے ہیں۔"اس کے ساتھ ہی کمپنی پرائیویسی کنٹرولز اور حفاظتی اقدامات میں بھی اضافہ کررہی ہے۔

یاد رہے کہ اس اپ گریڈ کا آغاز اگست میں ہوا تھا اور اسے آزمائشی طور پر الجیریا، آرجنٹینا، چلی اور ملیشیا میں متعارف کیا گیا۔

اب یہ فیچر کینیڈا، پاکستان، پیرو اور تائیوان بھر میں بھی دستیاب ہے۔اس فیچر کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے اور صارفین سے فیڈ بیک جمع کیا جارہا ہے تاکہ میسجنگ کے مجموعی استعمال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

 

 

مانیٹرنگ ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی اورموت کو دی سمپسنزسے جوڑ دی گئی جب سے امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو لوگوں نے دی سمپسنز کی ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پیش گوئیاں دیکھنا شروع کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اس حوالے سے جستجو بڑھ گئی ہے کہ آیا اس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کے بارے میں بھی کوئی پیش گوئی کی گئی یا نہیں؟

اینی میٹڈ کارٹون میں ٹرمپ کے کردار کی تابوت میں لیٹے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور بہت سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دی سمپسنز میں ٹرمپ کی موت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹی وی شو کی 700 سے زیادہ اقساط دیکھنے والے صارفین نے کارٹون میں ٹرمپ کی موت کی پیش گوئی کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔ان صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اینی میٹڈ شو میں ایک بھی قسط ایسی نہیں دیکھی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ مر گئے ہوں۔
واضح رہےاس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں نائن الیون اور ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے سمیت دنیا میں رونما ہونے والے متعدد اہم واقعات کی پیش گوئی کی گئی ہے

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےانٹرمیڈیٹ پرائیویٹ امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے ایڈمٹ کارڈزان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں، ایسے امیدوارجنہوں نے اس دوران رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے پرانے پتوں سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرلیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کی مارکس شیٹس تیار کرلی۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل،میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز پیر 5اکتوبر 2020ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے4طلبہ کو پی ایچ ڈی جبکہ 20طلبہ کوایم فل کی اسناد تفویض کردی گئی۔وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق(GRMC)کا44واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قائم مقام ر جسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسرڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی، شعبہ معاشیات ڈاکٹر غلام رسول لکھن،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،انچارج کلیہ معارف ِ اسلامیہ ڈاکٹررابعہ مدنی بطورارکین جبکہ راشدہ خاتون (ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک)نے شرکت کی۔

اجلا س میں چار(4)طلبہ جن میں وقار احمد ولد شکیل احمد(شعبہ ریاضیاتی علوم)،بشیر احمد ولد عبدالرحمن چنا(شعبہ سندھی)،سکندر حیات ولد فاتح الرحمن (شعبہ عربی)اور شمائلہ سلیمان بنت محمد سلیمان (شعبہ اردو،اسلام آباد کیمپس ) کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں۔

جبکہ بیس(20)طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں جان عالم ولد اکبر حسین،صدف اقبال بنت محمد اقبال(کیمیاء)،
طاہر اقبال بنت محمد اقبال(ابلاغ ِ عامہ)، عبدالرحمن ولد محمد یوسف،انعم علی بنت علی محمد(حیاتی کیمیاء)،سدرہ کنول بنت محمد الیاس (شعبہ خرد حیاتیات)،نعمت نظیر بنت نظیر حسین(فارماسیوٹیکل کیمسٹری،فارمیسی)،عبدالمنان ولدعبدالعلیم مخدوم(سندھی)،سیدہ یاسمین بنت سید محمد ریحان(اسلامیات)،اسمٰعیل خان ولد ناور خان،فرح ناز بنت شوکت حیات(عربی)،نازیہ خلیل عباسی بنت محمد خلیل عباسی،زوباریہ نور بنت نور محمد،سعدیہ افتخار بنت محمدافتخار احمد،سعیدہ خاتون بنت میر افضل(اُردو،اسلام آباد)،سونیا بنت مراد علی،عرفان قیوم بنت عبدالقیوم (اطلاقی طبیعیات اسلام آباد)،سعد علی ربانی ولد حسین علی ربانی(معاشیات،اسلام آباد)،محمد عرفان خان ولد احمد خان (اردو، اسلام آباد)اورفائزہ انیس بنت محمد انیس (فارماکولوجی،فارمیسی) شامل ہیں۔

کراچی:بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور پنک پاکستان ٹرسٹ، کراچی کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کوبا اختیار بنانے میں نہ صرف مدد کرنا ہے بلکہ ملک میں چھاتی کے سرطان سے شفایاب خواتین کی مدد و معاونت بھی کرنا ہے۔

۔ تقریب میں پنک پاکستان ٹرسٹ کے دیگر آفیشل بشمول ڈاکٹر کوثر سلدیرو، صدف صادق مفراح سمیت بین الاقوامی مرکز کے آفیشل بھی موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے پنک پاکستان ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی پاکستان میں خواتین کوبا اختیار بنانے میں اورچھاتی کے سرطان سے شفایاب خواتین کی مدد و معاونت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا شمارترقی پذیر دنیا کے بہترین حیاتیاتی اور کیمیائی علوم کے اداروں میں ہوتا ہے، بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے بلکہ "یونیسکوسینٹر فار ایکسلینس کیٹیگری 2 انسٹی ٹیوٹ" کے منصب پر بھی فائز ہے۔

ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے بین الاقوامی مرکز میں موجود تحقیقی و تعلیمی سہولیات کی تعریف کی، انھوں نے کہا پنک پاکستان ٹرسٹ ایک غیر منفعتی اور غیر سرکاری ادارہ ہے جو ملک میں پسماندہ خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے، انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناکر خواتین کو بااختیار بنانے میں نہ صرف معاون ہوگا بلکہ چھاتی کے سرطان اور اور اس کی فوراً تشخیص کے عنوان سے آگاہی پھیلانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

اسلام آباد: ملک بھر میں (سی ایس ایس) سینٹرل سپیرئیر سرو سز 2021 کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 5 اکتوبر 2020 سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن 3 نومبر تک کراسکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ہیڈ کوارٹر میں 13 نومبر 2020 سے پہلے جمع کروانا ہوگی۔

گریجویشن میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوں گے جب کہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی۔

سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طالبات اس ویب سائٹ سے
 http://www.fpsc.gov.pk فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات 18 فروری 2021 سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : معروف موبائل کمپنی ایپل نے ایک نئی مسکراتی ایموجی کا اضافہ کیا ہے جو دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردے گی۔

دنیا بھر میں کورونا وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور 10 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسک کے پیچھے منہ چھپائے لوگ پھیپھڑوں کو تباہ کردینے والی اس بیماری سے خوفزدہ ہیں۔

face_mask_comparison_ios_14_2_emojipedia

اس صورتحال سے سوشل میڈیا کی طلسماتی زندگی بھی متاثر ہوئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے اس حوالے سے خود کو مختلف طریقوں سے اپ ڈیٹ کیا۔ ایپل موبائل نے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز میں ماسک والی ایموجی کا اضافہ کیا۔

اس قبل جو ایموجی موجود تھی اس میں بغیر بھنوئیں اور زرد گالوں پر ماسک لگا ہوا تھا جو دیکھنے میں ایک بیمار شخص کا چہرہ لگتا تھا لیکن اب جب کہ چند ممالک کو چھوڑ کر اس وبا پر قابو پالیا گیا تو ایپل موبائل نے بھی نیا انداز اپنایا۔

ایپل کی اس نئی ایموجی میں سرخ اور تروتازہ گالوں، مسکراتی انکھوں والی بھنوئیں والا ماسک سے چھپا خوش باش چہرہ ہے جس کے پیچھے مسکراتے لب بھی ہیں۔