اسلام آباد: جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کوسکیورٹی کی ناکامی قرار دے دیا۔سانحہ اے پی ایس کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ 525 صفحات اور 4 حصوں پر مشتمل ہے جس میں اسکول کی سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں جب کہ دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے دھماکوں اورشدید فائرنگ میں سکیورٹی گارڈز جمود کاشکار تھے، دہشت گرد اسکول کے عقب سے بغیر کسی مزاحمت داخل ہوئے،سکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی ہوتی تو شائد جانی نقصان اتنا نہ ہوتا۔ رپور ٹ میں مزید بتایا گیا غداری سےسکیورٹی پر سمجھوتہ ہوااور دہشتگردوں کا منصوبہ کامیاب ہوا، اپنا ہی خون غداری کرجائے تونتائج بہت سنگین ہوتے ہیں، سانحہ اے پی ایس نے فوج کی کامیابیوں کو پسِ پشت ڈالا اس سےقبل سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کی رپورٹ پبلک کرنے کاحکم دیاگیا۔ عدالت نے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ۔
آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا سپریم کورٹ اوپر والوں کوپکڑے، نیچے سب ٹھیک ہوجائےگا، ہم چاہتے ہیں کسی اور کے بچوں کیساتھ ایسا نہ ہو، منصوبہ بندی کیساتھ بچوں کو ایک ہی ہال میں جمع کیا گیا، یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ تھا۔جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کوبھی سزا ملے ، اس کیس کو ہم چلائیں گے۔ا
ٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن رپورٹ پر جواب جمع کرایا اور کہا واقعہ میں ذمہ دار افراد کے خلاف پر ممکن کارروائی کی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا اٹارنی جنرل صاحب اوپر سے کارروائی کا آغاز کریں، ذمہ داران کےخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچ سکیں، انکوائری کمیشن رپورٹ حکومتی جواب کی کاپی والدین کو فراہم کریں
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا یہ پوری قوم کا دکھ ہے۔ سپریم کورٹ نے امان اللہ کنرانی کوعدالتی معاون مقرر کردیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہمارےملک کا المیہ رہا ہر بڑے سانحہ کاذمہ دار چھوٹےعملے کوٹھراکرفارغ کردیا، بڑے لوگوں کےخلاف کارروائی نہیں کی جاتی، جب عوام محفوظ نہیں تواتنابڑا ملک اور نظا م کیوں چلارہے ہیں؟ انکوائری کمیشن رپورٹ پروفاق کا جواب پبلک کیا جائے حکومت کوایکشن لینا چاہیئے ایسے واقعات نہ ہوں وہ لوگ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے حاصل کیا، سکیورٹی اداروں کواس سازش کی اطلاع ہونی چاہیےتھی اتنی سکیورٹی میں بھی عوام محفوظ نہیں۔ حکومت کمیشن رپورٹ پر لائحہ عمل بنائے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کےلئے ملتوی کردی
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام لئےجانے والے سالانہ امتحانات کے کورس میں کمی کرتے ہوئے ترمیم کے تحت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ذیلی شعبہ نیشنل کریکلم کو نسل نے آئندہ سیشن 2021میں نویں جماعت کے ترمیمی سلیبس کے تحت اردو کے مضمون میں مصنفین اور شعرا کے تعارف میں سے کوئی سوال نہیں پو چھا جائے گاجبکہ کورس کو دو حصوں جماعت کا کام اور گھر کا کام میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، انگریزی کے مضمون میں ریو یو ایکسر سائز ز کو یکسر ختم کر دیا گیا ہے۔
نجی تعلیمی اداروں نے انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کرنے کا مطالبہ
تاہم امتحان میں ابجیکٹو اور سبجیکٹیو دونوں اقسام کے سوالات ہوں گے ، گرامر کا حصہ تجویز کردہ کتاب کے اندر سے ہی ہوگا،سالانہ امتحانات میں پو چھے گئے ایم سی کیوز ہر مشق کے آخرپر موجود ایم سی کیوز میں سے ہی تشکیل دئیے جائیں گے جو اساتذہ کلاس رومز میں پڑھا چکے ہیں۔
لاہور: متحدہ علما بورڈ سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے نویں جماعت کی انگریزی میں مطالعہ پاکستان شائع نہ ہوسکی جس سے طلبہ کی تعلیم کا حرج ہورہاہے ۔
ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے متحدہ علما بورڈ کو مسودہ منظوری کے لیے بھجوایا گیاتھاجسے تاحال منظور نہیں کیا جاسکا۔
پی سی ٹی بی ذرائع کا کہناہے مسودے کی 11 کاپیاں 12 اگست کو بھجوائی گئیں جس کے بعد یا دہانی کے 2 مراسلے اور فون پر بھی آگاہ کیا گیا ،مسودے کے تین ، چار صفحات کا جائزہ لیا جانا ہے ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے مثبت رپورٹ دیدی ہے ۔
ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے 4ناشروں کو 57 ہزار کتابوں کی ایلوکیشن بھی کر دی گئی ۔ متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے محرم کی وجہ سے بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا ،پیر کو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں مسودے کا جائزہ لیا جائے گا ،کوئی قابل اعتراض مواد نہ ہوا تومنظوری دیدی جائیگی ۔
لاہور : نجی تعلیمی اداروں نے وزیر ہائرایجوکیشن یاسر ہمایوں سے ملاقات کی
ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں نے انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کرنے کا مطالبہ کردیا
سرونگ اسکول ایجوکیشن کے عہدیداروں کاکہنا ہےکورونا کی وجہ سے طلبہ کیلئےاب مکمل نصاب پڑھنا اور تیار کرنا مشکل ہوگیا۔
وفد میں صدر میاں رضا ،چیئرمین اکرام خان ،نائب چیئرمین سلمان مقصود ،میاں گلزار،میاں عاطف اور دیگر بھی موجود تھے ۔وفد نے صوبائی وزیریاسر ہمایوں کو مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکول اوقات کار تبدیل کردیئے۔جسکا نوٹفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگے گے جبکہ چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی۔
کراچی: کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایمپلائز یونین کے تحت کالج میں 15 فیصد اور 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی عدم ادائیگی پر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے احتجاج کیا۔
2018 کے سالانہ انکریمنٹ کے دو ماہ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف اور کے ایم سی پے رول پر کے ایم ڈی سی اسٹاف کو لانے کیلئے بھرپور احتجاج کیا گیا
احتجاج میں تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت ہائوس آفیسرز نے بھی حصہ لیا۔کالج انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ 16 اکتوبر تک تمام مسائل حل کردیئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا اجلاس ہوا
اجلاس میں 28 ستمبر سے تمام کلاسز کی تعلیمی سرگرمیوں کے شروع ہونے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیر تعلیم سعید غنی کاکہنا تھاکہ ہم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات کی ہے۔ 28ستمبر کے بعد جو بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایاکہ کچھ نجی تعلیمی اداروں میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجود چھوٹے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی تھی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ایس او پیزکےمعاملے پرپرائیویٹ اسکولز اس سلسلے میں مکمل سپورٹ کریں اگر کوئی نجی اسکول ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کرتا تو خود ایسوسی ایشن بھی ان کے خلاف ایکشن لیں۔ہمارا اولین مقصد بچوں کو اس وبا سے بچانا ہےبچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اہم ہے اور صحت کے معاملے پر کسی قسم کا ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے
جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکے عہدیدران کا کہنا تھاکہ تمام پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کردیا ہےہم نے اپنے تمام ممبران کو اس حوالے سے واضح پیغام جاری کردیا ہے کہ وہ ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے دیں اور ہم نےتمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے تحت مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کردیا ہے
اجلاس کے آخر میں سعید غنی نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہناتھا کہ مجھے خوشی ہے کہ نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔ حکومت، اسکولز انتظامیہ اور والدین مل کر ہی تمام صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی اور دیگر بھی موجود ہیں۔
کراچی: کوویڈ 19 کے پھیلاو کے پیش نظر ضیاء الدین یونیورسٹی کا سترہواں جبکہ پہلا ورچوئل جلسہ تقسیم اسناد 27 ستمبر 2020 بروز اتوار صبح 11 بجے منعقد ہوگا جسے ضیاء الدین یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
جلسہ تقسیم اسناد میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت 557 گریجویٹس کو اسناد تفویض کی جائیں گی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل بھی دیے جائیں گے۔
اسناد حاصل کرنے والوں میں ضیاء الدین کالج آف مڈیسن، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف اسپیچ لینگویج اینڈ ہیئرنگ سائنسز، کالج آف ریہیبلیٹیشن سائنسز، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی، کالج آف نرسنگ، بایو میڈیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف فارمیسی اور کالج آف میڈیا سائنسز اور کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔
کراچی: ڈائریکٹریٹ آف کالجز سندھ نے کالجوں کے داخلہ کا طریقہ کار جاری کردیا۔ مرکزی داخلہ پالیسی کا آغازآج سے کیا جائے گا ۔پری میڈیکل میں لڑکیوں کے لئے 17 ہزار 635 ، 8 ہزار 465، کامرس فیمیل کے لئے 18 ہزار 100 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
اسی طر ح لڑکوں کے لئے پری میڈیکل میں 5 ہزار 490 ، پری انجینئرنگ 20 ہزار 940 سیٹیں کامرس میل 22 ہزار 340 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ داخلہ لینے والے طلبا و طالبات اپنے فارم محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی ویب سائٹ www.seccap.net یا https://college.sindh.gov.pk/seccap پرجمع کراسکتے ہیں
جن طلبا و طالبات کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہیں وہ آن لائن درخواست جمع کروانے لے لئے اپنے قریبی کسی گورنمنٹ کالج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ معلومات کے حصول کے لئےطلبا وطالبات کےلئے ہر گورنمنٹ کالج میں ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ۔
آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی سہولت صرف کراچی بورڈ سےمیٹرک کاامتحان پاس کرنے والوں کے لئے ہے،ایسے طلب و طالبات جنہوں نے دیگر بورڈز مثلاً اولیول، ٹیکنیکل، آغاخان، فیڈرل اور پاکستان کے دیگر بورڈز یا بیرون ملک سے میٹرک یااسکے مساوی امتحان پاس کیا ہے وہ اپنے درخواست فارم ڈی جی کالجز کے دفتر سےحاصل کرسکتے ہیں
فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 06 اکتوبر ہے ۔
کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی تمام طلباء و طالبات کو آگاہ کرتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کی تیاری کا کام حتمی مراحل میں ہے اس لئے اب درج بالا گروپس کے امتحانی فارم وصول نہیں کیے جارہے ہیں لہٰذا تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بور ڈ آفس نہیں آئیں۔
دریں اثناء کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کے احکامات کے تحت بورڈ آفس میں ہر قسم کی پبلک ڈیلنگ پر پابندی عائد ہے۔طلباء و طالبات کے تحفظ کے پیش نظر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آفس آنے سے گریز کریں اور انٹربورڈ کی دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کیلئے آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر موجود متعلقہ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اسے مکمل پُر کرنے کے بعد اس کی فیس کراچی میں یو بی ایل (UBL) کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں یا میں جبکہ جے ایس بینک کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 0001516113میں جمع کروائیں۔
فارم اور فیس جمع کروانے کا چالان بذریعہ پاکستان پوسٹ یا کوریئر سروس کے درج ذیل پتے پر روانہ کردیں۔آپ کو درکار دستاویز بذریعہ پوسٹ آپ کے دیئے گئے پتے پربھیج دی جائے گی