ایمز ٹی وی(کراچی)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی انتالیس یونین کانسلز میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا کیا گیا ہے جہاں شہر کے پانچ سال سے کم عمر کے چھ لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،جبکہ پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پانے کے لئے کراچی کی بزنس ٹرین میں بھی پولیو ایمونائزیشن ڈیسک قائم کی گئی ہے جہاں سفر کرنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور گیریژن کلب میں سیکیورٹی گارڈ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اپنے بیٹے علی روحیل کے ہمراہ گزشتہ شام لاہور گیریژن کلب میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے جہاں سیکیورٹی گارڈ حسین کے تلاشی کے لیے روکنے پر ایم این اے کے بیٹے علی روحیل نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے علی روحیل کو گرفتار کرکے گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرک کے امتحانات کے مراکز کو کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میٹرک کے امتحانی مراکز پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات کے مراکز میں کمی کر کے تین بڑے مراکز بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،طالبان پردباؤکم کرنےکےلیےبھارت مشرقی سرحدپرپاکستان کومصروف کرنے میں لگا ہوا ہے،بھارت کی ان کوششوں کا پاکستان منہ تورڈ جواب دے سکتا ہے اور عالمی فورم پر اپنا دعویٰ ثابت بھی کرسکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ جب سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے تب سے ہی بھارت نے مشرقی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں کرکٹ کوالٹی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کے آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز سمیع الحسن برنی کو انٹرویو میں میگا ایونٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور پلیئرز کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب توازن قائم رکھیں تاکہ ایونٹ کے بڑے میچز میں تازہ دم ہوں۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پہلے ہی 1، 2 اپ سیٹ دیکھنے کو مل چکے، یہاں پر کافی مسابقتی کرکٹ کھیلی جارہی ہے، ایونٹ آگے بڑھنے سے اس میں مزید شدت آتی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(کراچی)پولیس کا کہنا ہے کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خُودکش حملے کی دھمکی دی تھی،ملزم کی گرفتاری موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے عمل میں آئی
ایمز ٹی وی(کوئٹہ).ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی ہے،لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے لوٹی سے سوئی پلانٹ جانے والے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا،جس سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم مرمت کام ابھی تک شروع نہیں ہو سکا
ایمز ٹی وی(کراچی)ذرائع کے مطابق کراچی میں دو فوجی عدالتیں ملیر کینٹ کی حدود میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کورٹ نمبر ایک کے پریزیڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل عرفان اشتیاق جبکہ پراسیکیوٹر جنرل میجر فرخ الطاف ہونگے،جبکہکورٹ نمبر دو کے پریزیڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل شفیق احمدجبکہ پراسیکیوٹر میجرذیشان شریف ہونگے،فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سانحہ پشاور کے بعد عسکری اور سیاسی قیادت نے کیا تھا جس کا مقصد دہشت گردی پر قابو پاناہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں18 ویں اور21 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت ہو ئی،اسلام آباد کے سوا تمام صوبوں اوروفاق کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا ہے