ایمز ٹی وی(کراچی)فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس زرائع کے مطابق صوابی کے علاقے کھدرا میں رات گئے ایک نوجوان نے خاندانی تنازع پر اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کے بعد اس نے ماموں کے گھر جاکر فائرنگ کردی،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں
ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی کے ولاقے میمن گوٹھ لنک روڈ پر کچھ لوگ تین افراد کی لاشوں کو پھینک کر فرار ہو گئے، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے
دو افراد کو سر میں ایک ایک گولی مار کر جبکہ ایک کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے،میمن گوٹھ لنک روڈ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے،جبکہ تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کا ملازمتیں مستقل کروانے کےلیے دھرنا جاری ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مستقل ملازمت کا نوٹیفکیشن جاری کروا کے ہی جائیں گے،لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں نابینا افراد سے حکومتی نمائندوں سےمذاکرات کے چار دور ہوئے جو بے نتیجہ رہے
حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کے مطابق نابینا افراد کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں،نابینا افراد کا کوٹا 2سے بڑھا کر 3 فیصد کردیا گیا ہے
نابینا افراد کے باقی مطالبات پورے کرنے کے لیے قانون سازی اورنوٹیفکیشن میں کچھ دیر لگےگی ،احتجاج کے ایشو پرنابینا افراد دوگروپوں میں بٹ گئے ہیں ، ایک گروپ حکومت کو 31مارچ تک مہلت دینے کو تیار ہے ، جبکہ اکثریت کا مطالبہ ہے کہ نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کا شناختی کارڈ نہ ہونے والے افراد کی میت کو ایچ ایٹ اور ایچ الیون قبرستانوں میں دفنانے میں پابندی عائد کر دی۔
سروے کے مطابق ایچ ایٹ کا سرکاری قبرستان 500 کنال تک پھیلا ہوا ہے۔اس میں قبروں کے لیے 190پلاٹ بنائے گئے تھے جبکہ ایک پلاٹ میں 128سے150قبروں کی جگہ بنائی گئی ہے، قبرستان میں اس وقت تقریبا 40 ہزار سے زائد قبریں ہیں، جگہ کم ہونے کے باعث یہاں اب تدفین بند کر دی گئی ہے۔
ایچ الیون قبرستان کا کل رقبہ 4000کنال ہے یہاں 35 پلاٹ بنائے گئے ہیں جبکہ ایک پلاٹ میں 300 قبروں کی جگہ ہے۔ ناقص انتظامیہ کے باعث قبرستانوں میں جنگلی جانور داخل ہونے سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔
پابندی پر شہریوں کا کہنا ہےکہ میت دفنانے کے لیے شناختی کارڈ کی شرط سمجھ سے باہر ہے ۔ایچ الیون قبرستان کا آدھے سے زیادہ حصہ خالی ہے اس پابندی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے یہاں مرنا بھی مشکل کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) مسلسل تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کے باعث بجلی کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔شہر کے مختلف علاقے جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، شادمان، گلبرگ اور مغل پورہ سمیت اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہے جب کہ واسا کا عملہ چھٹیاں منسوخ ہونے کے باوجود غائب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ایمز ٹی وی (شکار پور) سانحہ شکارپور کے گرفتار مرکزی ملزم خلیل احمد کے بارے میں ایس ایس پی شکار پور ثاقب میمن نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم خلیل احمد عرف سکندر گزشتہ گزشتہ سال درگاہ حاجن شاہ دھماکے اور سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم جتوئی پر خود کش حملے میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق پنجابی گروپ استاد اسلم سے ہے، اس گروپ کے کئی ملزم 2011 کے بعد گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ سال دھماکہ شکار پور میں ہی درگاہ حاجن شاہ کے آستانے پر ہوا تھاجس میں آستانے کی گدی نشین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) موبائل بنانے والی کمپنی ایل جی اور ہواوے نے اینڈورائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والی نئی سمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں۔
یورپ کے شہر بارسلونا میں جاری تجارتی میلے موبائل ورلڈ کانگریس میں ان گھڑیوں کو پیش کیا گیا۔یہ نئی گھڑیاں میٹل فریمڈ(دھات کے فریم) کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہیں۔اربن نامی ایل جی کی سمارٹ گھڑی کے دو ورژن ہیں۔جن میں سے ایک اینڈروئڈ پر چلنے والی ہے۔دوسرے ورژن میں نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ فور جی چپ لگائی گئی ہے جس کی مدد سے اس گھڑی کو فون کے ساتھ جوڑے بغیر فون کال کرنے اور پیغامات بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔ہواوے کی تیار کردہ گھڑی میں بھی اینڈروئڈ سسٹم ہے۔
مارکیٹ ریسرچ فرم کینالیز کے مطابق گذشتہ برس بہت زیادہ تشہیر کرنے کے باوجود گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئڈ پر چلنے والی صرف 720,000 گھڑیاں مارکیٹ میں بھیجی گئی تھیں۔ ان گھڑیوں میں موٹو 360، اسوس زین واچ اور سیمسنگ گئیر لائیو شامل ہیں۔تاہم امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس اپریل میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کیجانب سے متعارف کروائی جانے والی گھڑی اور بڑے بجٹ کی مارکیٹنگ مہم چلائے جانے کے بعد ان گھڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔
اربن واچ نامی یہ گھڑی ایل جی کی تیسری اور چوتھی سمارٹ گھڑی ہے جبکہ موبائل بنانے والی چین کی کمپنی ہواوے کی یہ پہلی سمارٹ گھڑی ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کار جارج جیجشویلی کا کہنا ہے ’ہواوے کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں کا مقابلہ بڑھ جائےگا لیکن بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے چیلنجز اور ایپل کی آنے والی گھڑی ہواوے کے آگے بڑھنے کے موقع کو محدود کر سکتے ہیں۔‘