Tuesday, 05 November 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کی تباہی کے ذمے دار وزیراعظم نواز شریف ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ماجد خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا جائے تو پی سی بی کا ڈھانچہ درست ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سینیٹ انتخابات میں ارکان کی بولی لگا رہی ہے، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں ڈپٹی وزیراعظم ہیں جب کہ (ن) لیگ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،عمران خان نے کہا کہ مئی 2015 سے پہلے ملک میں بہت کچھ تبدیل ہو جائے گا، حکومت کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنے نہیں دوں گا۔ حکومت کی مدت کے خاتمے تک لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہوگی بلکہ مزید بڑھے گی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے زیراستعمال اسلحے میں سے کچھ پاکستان کو دیدیا ہے جب کہ مزید بھی دیا جائے گا۔ 

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک امریکا بزنس مواقع سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کی مشینری پاکستان کو دی گئی ہے جب کہ مزید نیٹو اسلحہ دینے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی پاک امریکا بزنس کانفرنس میں امریکا کی 100 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت غلام دستگیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان امریکا بزنس کانفرنس اسلام آباد میں 10 سے 12 مارچ تک ہوگی۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے، معاشی استحکام اور غربت کے خاتمے کیلیے بھی کام کر رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (موسم) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی بھی منقطع  ہوگئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نئی کراچی، کلفٹن اور صدر سمیت اولڈ سٹی ایریا میں بارش کے بعد شہر میں  ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ سڑکوں پر پھسلن کے بعد کئی موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوگئے۔

وزیر بلدیات شرجیل میمن نے بارش کے فوری بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے کے ایم سی کے افسران کو پانی کی نکاسی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب بارش کے فوری بعد کے الیکٹرک کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ بارش کے نتیجے میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں مکان کی چھت گرگئی تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو چیف ایگزیکٹو کیخلاف کاروائی سے گریز نہیں کرینگے ۔ وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں یا نہ کریں ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے قانونی رائے طلب کرلی ۔ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر سپریم کور ٹ میں وزیراعظم کیخلاف دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ،انہیں نوٹس بھیجاجائے ۔ عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل معاونت کرینگے کہ آئین کےتقاضے پورےکیےگئےیانہیں،اگر ناگزیر محسوس ہوا تو نوٹس جاری کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔ عدالت اس سے پہلے بھی چیف ایگزیکٹو کیخلاف کارروائی کرچکی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر معاونت نہیں کررہیں ، پنجاب،سندھ اور وفاق منگل کو تیارہوکرآئیں،جن افراد نے حلف نامے دینے کے باجود عمل نہیں کیا ان کیخلا ف کارروائی کی جائیگی ۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) سلام آباد کے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال آخر( پرائیویٹ ) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء انگلش ،بین الاقوامی تعلقات اوراسلامک اسٹڈیز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق انگلش کے امتحانات میں 57 طلباء شریک ہوئے، 06 طلباء کوسیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ،جبکہ 51 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلباء کا تناسب 10.53% فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات کے امتحانات میںبشریٰ حیدر بنت سید آفاق حیدر ے پہلی پوزیشن ،انوسیہ نذیر بنت نذیر مسیح دوسری بکہ اقصیٰ زینب بنت حسین علی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 1582 طلباء شریک ہوئے،74 طلباء کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 858 طلباء کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا

ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ اِمتحانات 7اپریل سے منعقد ہوں گے، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز کیلئے ٹاؤن کی سطح پر اسکولوں کا تعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ ’’اس سال امتحان مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے‘‘کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن کیلئے امتحانی مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کرنا ممکن نہیں۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، مظفر آباد، بٹگرام، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، وادی نیلم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور ہر ی پور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 جب کہ گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں 92 کلو میٹر دور تھا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر اساتذہ میں ڈیپریشن کے مسائل پائے جائیں تو اس سے ان کے طلبہ کی کارکردگی بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جنہیں وہ پڑھاتے ہیں۔ اس تحقیق میں 27 ایسے اساتذہ کو شامل کیا گیا جن میں ڈیپریشن کا مرض پایا جاتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ میں پائے جانے والا ڈیپریشن ان کے زیر ِتربیت بچوں کی قابلیت اور تعلیمی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔کیرل میکڈونلڈ سائیکولوجی کی پروفیسر ہیں اور ایریزونا یونیورسٹی سے منسلک ہیں اور کہتی ہیں کہ، ’اگر استاد کو ڈیپریشن ہو مگر وہ ریاضی میں بہت قابل ہو تو پھر ایسے بچوں کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ مگر اگر استاد ڈیپریشن کا شکار ہو اور اسے اپنے مضمون پر عبور نہ حاصل ہو، اس سے طلبہ کو بہت فرق پڑ سکتا ہے‘۔

اس تحقیق کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا میں 2010 سے 2011 کے درمیان 27 کلاس رومز میں تیسری جماعت کے 520 طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اساتذہ نے سوالنامے میں اپنے ڈیپریشن سے متعلق مختلف علامتوں کے بارے میں لکھا جس میں اکیلا پن، سونے میں دشواری اور دیگر کئی عوامل شامل تھے۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اساتذہ کے ڈیپریشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے پڑھانے کے انداز پر بھی واضح فرق پڑا اور اس میں ابتری دیکھنے کو ملی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اساتذہ میں پائے جانے والے ڈیپریشن میں ان کی زندگی کے عوامل کے علاوہ اسکول میں پائے جانے والے ماحول کا بھی عمل دخل ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کلاس روم اچھی طرح نہ سجایا گیا ہو یا کلاس روم کی حالت بہت بری ہو تو اس سے بھی اساتذہ کو ڈیپریشن ہو سکتا ہے اور ان کے پڑھانے کی صلاحیت پر فرق پڑ سکتا ہے۔