Friday, 01 November 2024

کراچی: سندھ سرکار نے 5 فروری کو عام تعطیل کااعلان کردیا۔

کشمیر ڈے کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ بلدیاتی کائونسل تعلیمی اداروں کے ساتھ خود مختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔

اس حوالے سے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مسقط: پاکستان ہاکی ٹیم مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ نے پاکستان کو ایک گول کے فرق سے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پہلے فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پولینڈ کے خلاف کامیابی ضروری تھی، پاکستان نے دو پنالٹی اسٹروکس ضائع کرنے کے ساتھ گول کرنے کے کئی مواقع گنوائے۔

پولینڈ نے ہر بار سبقت پائی تاہم پاکستانی ٹیم گول برابر کرتی رہی، فیصلہ کن منٹوں میں پولینڈ نے لگاتار دو گول کرکے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا، آخری 10 سکینڈ میں پاکستانی ٹیم صرف ایک گول مزید کرسکی۔ اس طرح، پولینڈ نے سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی پاکر آٹھ بہترین ٹیموں میں جگہ پائی۔

اولمپکس کوالیفائر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر پائی اور آخری منٹوں میں شکست سے دوچار ہوئی۔

سکھر:  نگراں وزیر تعلیم سندھ رعناحسین نے سکھر میں قائم اسکولوں کے بنیادی اسٹرکچر کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نےگزشتہ روزسکھرکے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نےترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر خلیل احمد شیخ، ڈائریکٹر ایلیمنٹری شہاب الدین انڈڑ، ڈائریکٹر پرائمری سکھر ریجن محمد حاجی برڑو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے الیکشن کے لئے پولنگ اسٹیشن کی تیاری کے متعلق بھی بریفنگ لی۔وزیر تعلیم کو آگاہی دی گئی کہ پولنگ عملے کے لئے درکار بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

چیف انجنیئر ایجوکیشن ورکس نے صوبائی وزیر تعلیم کو ایجوکیشن ورکس کی بریفنگ دی۔سکھر کے پولنگ اسٹیشن کے لیے بائونڈری وال، واش رومز صفائی اور دیگر درکار ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیںبعد ازاں وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے بنیادی اسٹرکچر کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

کراچی: سندھ میں ٹیچنگ لائسنس پالیسی کے تحت آئی بی اے سکھر میں ٹیچنگ لائسنس کے امتحانی سینٹر کاصوبائی وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین نےدورہ کیا۔

اس موقع پر سندھ ٹیچرز ڈولپمینٹ اتھارٹی (STEDA) کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سید رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر ایلیمنٹری شہاب الدین انڈڑ، ڈائریکٹر پرائمری سکھر ریجن محمد حاجی برڑو، پرنسپال آئی بی اے پبلک اسکول سکھر ڈاکٹر علی گوہر چانگ اور دیگر افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹیچنگ لائسنس پالیسی کے انعقاد کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ ٹیچنگ لائسنس کا امتحان کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے، سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں اساتذہ کے معیار کو بہتر بنانے پالیسی بنانے کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کو آگاہی دی گئی کہ میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ طریقہ کار کے تحت آئی بی اے سکھر کی طرف سے سندھ کے تین شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ میں 4351 امیدواروں نے درخواتیں جمع کروائیں جبکہ ٹیسٹ میں حاضر ہونے والوں کی تعداد 4003 رہی۔ ٹیچنگ لائسنس ٹیسٹ کے لیے حاضر سروس اساتذہ اور پری سروس کے تحت امیدروان نے حصہ لیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے جس کا ثبوت 60ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ کی بنیاد پر بھرتی بھی ہے۔ ٹیچنگ لائسنس کے لیے آئی بی آے سکھر کے تحت ہونے ٹیسٹ میں کراچی میں 544، حیدرآباد میں 1499 جبکہ سکھر میں 1960 مرد و خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن(اسلام آباد) اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے اشتراک سے این ای ڈی یونی ورسٹی میں چیئرمین ایچ ای سی کراٹے چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی

جامعہ کی ترجمان کے مطابق کراٹے چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض معروف اسپورٹس صحافی/ اینکر پرسن یحیی حسینی نے ادا کیے۔ افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختار احمد، شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی سمیت شیخ الجامعہ سندھ ایگری کلچر یونی ورسٹی ڈاکٹر فتح مری، شیخ الجامعہ سرسید ڈاکٹر ولی الدین، پاکستان کراٹے فیڈریشن کےچیئرمین جہانگیر، کراٹے فیڈریشن کی سیکریٹری عندلیب سانگو سمیت دیگر اسپورٹس کی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئےچیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی یوتھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں تھی، ہے اور رہےگی۔

اس موقعے پر انہوں نے ڈائریکٹر جزل اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن، این ای ڈی کی مینیجر اسپورٹس فرخندہ فصیح کی جامعات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئےشیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کا مطمع نظر ملک بھر سے ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا تحفظ کے لیے مردوں کے قوت بازو پر انحصار کرنے کی بجائے اپنا دفاع خود کرنے کے لیے کراٹے کی تربیت حاصل کرنا قابلِ داد ہے۔

ڈائریکٹر جزل اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ دس ٹیموں کی صورت میں بلوچستان، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، سندھ، پنجاب، پاکستان آرمی، ایچ ای سی، پولیس، ریلوے اور واپڈا کے 200 نوجوان مقابلوں میں شریک ہونا خوش آئند ہے۔
واضح رہے 25 جنوری سے تیسویں مین ایچ ای سی کراٹے چیمپئن شپ اور سولہویں ویمن چیمپئن شپ کا آغاز کیا جاچکا ہے جس میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کررہے ہیں۔

لاہور: پاکستانی سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کے تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم کا موقف سامنے آ گیا۔

ملازم نوید حسنین نے اپنےجاری ویڈیو میں بیان دیاہےکہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں انکا شاگرد ہوں، ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار یا ڈانٹ ڈپٹ کرسکتے ہیں۔

ملازم نوید حسنین نے کہا کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھو ٹ کا پلندہ ہے، ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل کا تھا جو مجھ سے گم ہوگیا تھا، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔

ملازم نوید نے کہا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں، جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ’ڈَکی بھائی‘ کو انہیں اور ان کے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں،ان وائرل ویڈیوز کے بعد کہا جارہا تھا کہ ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ان جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے یوٹیوبر ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ “سوشل میڈیا پر میرے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے مجھے اور میری فیملی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں”۔

یوٹیوبر نے کہا کہ “میں گزشتہ 7 سال سے یوٹیوبر ہوں، اب بھی ایک یوٹیوبر ہی ہوں اور اگلے 10 سے 15 سالوں تک بھی یوٹیوبر ہی رہوں گا، مجھے نہ ماضی میں سیاست میں دلچسپی تھی اور نہ اب ہے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “میری سیاستدانوں سے ملاقات ہوتی ہے، وہ مجھے عزت دیتے ہیں، ملاقات کے لیے بلاتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے سیاست میں آنے کا شوق ہے”۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ “نامور میگزین اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی ہیں کہ میں نے سیاست جوائن کرلی ہے”۔

آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو میرے متعلق اس طرح کی کوئی بھی جھوٹی خبر نظر آئے تو کمنٹ میں جعلی خبر ضرور لکھ دیا کریں”۔

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو تسلی دیتے ہوئے اُنہیں سچا اور شریف آدمی قرار دے دیا۔

ثنا جاوید کی اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی خبر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی حیران کردیا ہے۔شعیب ملک اور ثنا جاویددونوں کی اچانک شادی کے اعلان کے بعد مداح ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال کے ساتھ ہمدردی کررہے ہیں۔

ایسے میں معروف اداکار احمد علی بٹ نے بھی عمیر جیسوال کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے گلوکار کو ایک بہادر شیر اور سونے کا دل رکھنے والا سچا شریف آدمی قرار دیا۔

احمد علی بٹ نے زندگی کے چیلنجز سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشکل وقت میں عمیر جسوال کی ہمت کی تعریف کی۔اداکار نے کہا کہ “ہم سب کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن ہمیں ہمت کرکے اُس آزمائش سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے”۔

اُنہوں نے مزید لکھاکہ “میرے بھائی عمیر! اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے”۔

واضح رہےشعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔جبکہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جیسوال سے نکاح کیا تھا ۔

کراچی: سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن سے قبل تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر سعودی عرب سے جدید اسٹیٹ آف آرٹ مشینیں درآمد کی جائیں گی۔ 10جدید بیگیجزاسکیننگ مشینیں ملک کے مختلف ائرپورٹس پر نصب ہوں گی۔ قبل از حج آپریشن میں سعودی عرب جانے والے عازمین اور دیگر مسافروں کا سامان جدید مشینوں کے ذریعے اسکین کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ سیکرٹری ہوابازی منصوبے کے نگراں ہیں، جس کے تحت جدید مشینیں کراچی،اسلام آباد اور لاہور ائرپورٹس پر نصب ہوں گی۔ جدید مشینیں ائرپورٹ پر جوائنٹ وینچر کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔ مسافروں اور سامان کی چیکنگ میں سی اے اے،اے ایس ایف،کسٹمز اوردیگر ادارے شامل ہوں گے۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق جدیدبیگیجز اسکیننگ مشینیں مسافروں کے سامان کے ساتھ ساتھ طیارے کے لیے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

کراچی: پاکستانی سابق کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش جاتے ہی دھاک جما دی۔

پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی ففٹی نے رنگپور رائیڈرز کو سلہٹ اسٹرائیکرز کیخلاف 4وکٹ سے کامیابی دلائی، اسٹرائیکرز نے 8 وکٹ پر 120 رنز بنائے، رائیڈرز کی 6 وکٹیں 39 رنز پر گرچکی تھیں لیکن پھر بابراور عمرزئی نے 89 کی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

بابر نے 49 بالز پر 56 جبکہ عمرزئی نے 47 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے فورچیون بریشال کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔

محمد رضوان نے 17 اور خوشدل شاہ نے 14 رنز بنائے، ناکام ٹیم کے شعیب ملک 7 رنز تک محدود رہے، عباس آفریدی نے واحد وکٹ کیلیے 40 رنز دیے۔

Page 41 of 3012