راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔
پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کےخلاف بلندآوازوں نےمشن چندریان کوچکناچورکردیا۔
واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔
نئی دہلی: خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ’’اِسرو‘‘ (ISRO) کی جانب سے چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، چندریان 2 مشن اپنے پورے سفر میں ٹھیک کام کرتا رہا لیکن جب اس کی چاند گاڑی (مون لینڈر) ’’وکرم‘‘ نے چاند کی سطح پر اترنا شروع کیا تو صرف 2100 میٹر کی اونچائی رہ جانے پر اچانک ہی اس کا رابطہ زمینی مرکز سے منقطع ہوگیا۔ اس کے بعد سے اب تک چندریان 2 کا رابطہ منقطع ہے۔ اس بارے میں اندازہ یہی ہے کہ چندریان 2 مشن ناکام ہوچکا ہے۔
اِسرو کے زمینی مرکز میں موجود نریندر مودی سے یہ ناکامی برداشت نہ ہوئی اور وہ کسی سے بات کیے بغیر فوراً ہی وہاں سے چلے آئے۔ ذرا ذرا سی بات پر ٹویٹ کرنے والے مودی جی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس سانحے کے بعد سے اب تک بالکل خاموش ہے۔
چندریان 2 مشن کا مقصد، چاند کے اس حصے پر اُتر کر وہاں کا جائزہ لینا تھا جو زمین سے مخالف سمت میں ہے اور ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس خلائی مشن کی ناکامی کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہوگا۔
22 جولائی 2019 کو روانہ ہونے والا ’’چندریان 2‘‘ اسپیس مشن 20 اگست 2019 کو چاند کے گرد اپنے مقرر کردہ مدار میں داخل ہوا۔ بھارتی وقت کے مطابق اس کے مون لینڈر ’’وکرم‘‘ کو رات ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے کے درمیان چاند کے جنوبی قطب پر اُترنا تھا۔
بتاتے چلیں کہ چندریان 2 سے پہلے چاند کی طرف بھیجے گئے درجنوں مشن ناکام ہوچکے ہیں جن میں سے 16 ایسے تھے جو اپنے آخری مراحل پر ناکامی کا شکار ہوئے۔
لاہور: ملک بھر میں آج 7 ستمبرکو یوم فضائیہ روائتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
یوم فضائیہ ہمیں اس چیزکی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں بازدلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپاکرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔ بزدل دشمن نے ہمارے ملک پرجب وارکیا تو ہماری فضائیہ نے بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا۔
دشمن کے طیاروں کو نہ صرف فرارپرمجبور ہونا پڑا بلکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے ان کا پیچھاکیا اورانھیں نشان عبرت بنایا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے ہوائی اڈوں پربھی جوابی حملہ کیااورلدھیانہ، جالندھر، بمبئی اورکلکتہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کرکے دشمن کے کئی طیارے تباہ کردیے
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا اکٹھی 6 چھٹیاں منانے کاخواب ادھورا رہ گیا اور وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔
پانچ اورچھ ستمبر کی درمیانی شب سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ سے منسوب ایک نوٹیفکیشن سرکاری ملازمین میں تیزی سے گردش کرنے لگا جس میں لکھا ہوا تھا کہ جمعہ 6ستمبر سے 11ستمبر تک سرکاری اور غیرسرکاری دفاتر بندرہیں گے، یہ چھ چھٹیاں محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان دنوں میں گھروں کے اندر رہیں اور خصوصا لاہور میں عوامی مقامات کا رخ نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق اس جعلی نوٹیفکیشن کو دیکھ کر اکثر سرکاری ملازمین اور افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ملازمین و افسران اس نوٹیفکیشن کو آگے سے آگے بھیجتے رہے۔
اسلام آباد :یپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کرنٹ لگنے کے 35 میں سے 19 واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔
کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے اموات اور طویل لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرادی اور نیپرا نے کراچی الیکٹرک کمپنی کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی 35 اموات میں سے 19 افراد کی موت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا گیا ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی ذمہ داربھی کے الیکٹرک ہی ہے۔