Wednesday, 20 November 2024
مانیٹرنگ ڈیسک : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 کے نئے ماڈلز متعارف کرادیے جن کی کم سے کم قیمت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
 
ایپل نے اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور تین کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائیں۔
ئے آئی فون ماڈلز کو پہلے سے بہتر اور تیز ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے تاہم الیون کے ماڈلز بھی ایکس سیریز کی طرح نوچ (notch) ڈسپلے اور مختلف رنگوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
 
آئی فون الیون کے تینوں ماڈلز میں اب تک کی تیز ترین چِپ کا حامل اے 13 بائیونک پراسیسر لگایا گیا ہے۔
 
آئی فون الیون کی ڈسپلے اسکرین 6.1 انچ ہے جب کہ پرو اور پرو میکس کی ڈسپلے اسکرین بالترتیب سپر ریٹینا 5.8 اور 6.5 انچ رکھی گئی ہے۔
 
ان ماڈلز میں بھی گزشتہ برس کے ماڈلز کی طرح ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ، وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے شامل کیے ہیں۔
 
آئی فون الیون پرو اور پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پشت پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس بار کیمرے کے بہترین نتائج کے لیے ڈیپ فیوژن فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ مشین لرننگ کی مدد سے لو لائٹ شاٹس کو بہتر کرتا ہے۔
 
خیال رہے کہ ہواوے اور سیم سنگ پہلے ہی 3 بیک کیمروں والے موبائل فونز متعارف کروا چکے ہیں۔
 
ایپل نے گزشتہ برس آئی فون ایکس سیریز کے مقابلے میں آئی فون 11 کی شروعاتی قیمت میں بھی کمی کی ہے۔
 
نئے آئی فونز کی قیمت کیا ہے؟
گزشتہ برس لانچ ہونے والےآئی فون ایکس آر کی کم سے کم قیمت 749 ڈالرز تھی جب کہ آئی فون الیون کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہو گی۔
 
آئی فون الیون پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے لے کے 1349 ڈالرز ہے یعنی 1 لاکھ57 ہزار سے لے کر 2 لاکھ 11 ہزار (علاوہ ٹیکس) سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے جب کہ پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے لے کر 1449 ڈالرز یعنی 1 لاکھ 72 ہزار سے لے کر سوا دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے (علاوہ ٹیکس) ہو گی۔
 
پاکستان کے موجودہ قوانین کے تحت 500 امریکی ڈالرز سے مہنگے اسمارٹ فونز پر کم و بیش 38 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
 
یاد رہے کہ ان آئی فونز کی پاکستان میں لانچ ہونے کی تاریخ اور حتمی قیمتوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
 
ایپل نے اپنے ایونٹ میں نئے آئی پیڈ 10.2 انچ اور ایپل واچ سیریز 5 بھی لانچ کیے ہیں۔
کراچی:جامعہ کراچی نے ایم فل / پی ایچ ڈی کے 52 طلباوطالبات میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کردیئے
 
 
جامعہ کراچی کے زیراہتمام اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام 2019 ءکے چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ تحقیق ایسی ہونی چاہیئے جو الماریوں کی زینت بننے کے بجائے معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے ہو۔جن معاشروں نے تحقیق کو اپنا طرہ امتیاز بنایا ہے، وہ مہذب معاشرے کے حصول میں کامیابی کی طرف گامزن ہیں تحقیق اور منصوبہ بندی سے ناپید معاشرے گرہن زدہ ہوتے ہیں اور انہی عوامل کے باعث مہذب معاشرے کا خواب پورا نہیں ہوتا۔ہمارے ریسرچرز کو چاہیئے کہ وہ پاکستان کودرپیش مسائل بشمول معاشی مسائل کے لئے حل کے لئے کام کریں ، اپنی تجاویز مرتب کریں اور ایسی تحقیق کریں جس سے پورا معاشرہ استفادہ کرسکے
 
انہوں نےمزید کہا کہ امید کرتاہوں کہ آپ کی تحقیق کے نتیجے میں معاشرے میں مثبت اور نمایاں اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ہمیں ایسی تحقیق اور تدریس کی اشد ضرورت ہے جومعاشرے کے مسائل کے دیرپا اور پائیدار حل کے لئے ہوں۔ ۔ابھی آغاز ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔اسکالر شپ کمیٹی کے تمام ممبران کی محنت اور دلچسپی کی بدولت ہی مذکورہ اسکالر شپ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔تقریب میں 52 طلباوطالبات میں بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی چیک تقسیم کئے گئے۔
 
 
انچارج اسٹوڈنٹس فائینینشل ایڈ آفس ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں نے اسکالر شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اسکالرشپ کے تحت ایم فل کے 36 طلباوطالبات جبکہ پی ایچ ڈی کے 16 طلباوطالبات کو چیک تفویض کئے گئے۔جس میں ایم فل کے طلبہ کو 8000 روپے ماہانہ فی طالب علم ایک سال تک جبکہ پی ایچ ڈی کے طلبہ کو 10000 روپے ماہانہ فی طالب علم کو دو سال تک دیئے جائیں گے اور ایسے طالب علم جن کے تحقیقی مقالہ جات نمایاں شہرت کے حامل جرنلز میں شائع ہوں گے توانہیں اضافی10000 روپے دیئے جائیں گے

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹر بورڈ کل دوپہر 2:00بجے گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔

اس موقع ہر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کےلئے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
نتائج انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جائے گا جبکہ طالبعلم اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

واشنگٹن: ماحولیات اور آب و ہوا کے تحفظ کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اگر ہم ماحول کے سدھار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی چند تدابیر اختیار کرلیں تو اس طرح عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جن کی مالیت کا اندازہ سالانہ 7 ٹریلین ڈالر (7000 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔

اس ضمن میں (موسمیاتی) مطابقت پذیری کے عالمی کمیشن ( گلوبل کمیشن آن اڈاپٹیشن) نے اس ضمن میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کی تائید اور حمایت بل گیٹس، عالمی بینک اور اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی کی ہے۔ اس ضمن میں یہ پہلی رپورٹ میں جس میں آب و ہوا میں تیزی سے بدلتی ہوئی تبدیلیوں کے آگے بندھ باندھنے کو کسی بوجھ کے بجائے ایک معاشی فائدہ بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب عمل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ رپورٹ میں بطورِ خاص تمر(مینگرووز) کے تحفظ اور سیلاب سے بچاؤ کی تمام تدابیر پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔

اس ضمن میں ماہرین نے کہا ہے کہ یہ عمل معیشت کےلیے انتہائی مفید ہے۔ ماہرین نے رپورٹ میں محتاط اندازے کے بعد کہا ہے کہ اگر ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی پر ایک ڈالر خرچ کیا جائے تو اس کے بدلے دو سے دس ڈالر کے معاشی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگر اگلے دس برس تک قدرتی آفات سے خبردار کرنے والے نظام بنائے جائیں، یا ان سے نمٹنے کا انفرا اسٹرکچر وضع کیا جائے تو اس پر لگ بھگ دو ٹریلین ڈالر خرچ ہوں گے اور اس کا نتیجہ 7 ارب ڈالرکے فوائد کی صورت میں سامنے آئے گا۔

اس رپورٹ کے تناظر میں بان کی مون، بل گیٹس اور عالمی بینک کے افسران نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار تیز ہے اور اس کے مقابلے میں ہمارے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے شہر پانی سے خشک ہورہے ہیں، جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے اور دیگر تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں۔

کمیشن کے مطابق اگر اس وقت کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا توعالمی زرعی پیداوار میں ایک تہائی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک جانب تو مضر گیسوں کے اخراج پر قابو پانا ہے جبکہ دوسری جانب موسمیاتی شدت کے خلاف تدابیر اختیار کرنا ہوں گی؛ اور یہ دونوں کام ایک ساتھ کرنے ہوں گے۔

 نئی دہلی: بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے حوالے سے ’’گجرات کا قصاب‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  دہشت گردی کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے ۔

نریندر مودی نے ’’نائن الیون‘‘ (9/11) کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کو ’’عالمی خطرہ‘‘ کہا اور پاکستان کی نظریاتی اساس  کو دہشت گردی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور 5 اگست 2019 سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کو فخریہ انداز سے بیان کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ پچھلے دنوں میں ان کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں۔

نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔

 

کراچی: اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 
گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی تصویرمنظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تصویر میں ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظرآرہی ہیں، جب کہ ننھی امل کولوگوں کی جانب سے دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے
 
اس سے قبل منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہاتھاکہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اسی پوسٹ میں منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھاہے۔
 
بعد ازاں منیب بٹ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی لیکن اس تصویرمیں بھی امل کا چہرہ نظرنہیں آرہا تھا۔ تاہم اب منظر عام پر آنے والی تصویر میں ننھی امل کا چہرہ واضح نظرآرہا ہے جب کہ ایمن نے اسے اپنے ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے۔
 
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کو گزشتہ برس طویل ترین شادی کرنے اور شادی کی رسومات پر بے جا اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کردی گئی ہے۔
 
انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کردی گئی ہے، 11 روزہ مہم کے دوران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے بچوں کو ٹی بی، خناق، تشنج، یرقان، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی، پولیو، دست اور اسہال کی ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، مہم کے دوران بچوں کو نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔
 
صوبے کے تمام 32 اضلاع میں اس خصوصی مہم کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور بچوں تک رسائی کے لیے مساجد، مدارس، اسکولوں اور عوامی مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے جب کہ خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر بھی بچوں کو ٹیکے لگائیں گی۔

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا 71 واں یوم وفات آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود آیا۔ قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی سندھ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی آمد پر پاک بحریہ کے دستوں نے بینڈ بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء جام اکرام اللہ، سعید غنی، شبیر بجارانی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کشمیر کے مسئلے پر ہماری پوری قوم اکھٹی ہےاور رہے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کشمیر پر بھارتی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

 اسلام آباد:کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبرکو جلسے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف اورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر بروزجمعۃ المبارک کو مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف کیس لڑنے والے سینئر وکیل عبدالوہاب بھٹو کو نامعلوم افراد نے گولی ماردی۔۔