پاکستانی اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ سابق شوہر فواد کی برائی نہیں برداشت کرسکتیں۔
اداکارہ فضا علی حال ہی میں ایک نجی شو کی مہمان بنی تھیں جس دوران انہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے بیٹی کی پیدائش کے تیسرے دن ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور جب سے روزانہ باقاعدگی سے شوٹ پر ہوتی ہوں لیکن سیٹ پر کئی لوگوں کا رویہ ناگوار گزرتا تھا اور کچھ لوگوں کی وجہ سے تو ڈراموں سے کنارہ کشی بھی اختیار کرنا پڑی‘۔
فضا علی نے کہا کہ ’میں نے شوبز سے کنارہ کشی سابق شوہر فواد کی وجہ سے کی کیوں کہ علیحدگی کے بعد جب میں کام کیلئے سیٹ پر آئی تو لوگ مجھ سے ہمدردی کے اظہار کیلئے فواد کی برائی کرتے تھے، ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو فواد کے دوست تھے لیکن یہ سب مجھے پسند نہیں تھا نہ ہی مجھ سے فواد کی برائی برداشت ہوتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈراموں میں کام کرنا بھی چھوڑدیا‘۔
فضا علی کا کہنا تھا ’آپ اس شخص کی برائی نہیں سن سکتے جس نے آپ کے ساتھ کچھ برا کیا ہی نہ ہو سابق شوہر نے کبھی مجھے مارا پیٹا نہیں نہ ہی گالم گلوچ کی انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ گالی کیا ہوتی ہے، وہ بہت اچھے انسان ہیں‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کسی بھی دو افراد میں علیحدگی کیلئے دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن مجھے پتا ہے کہ اس شو کے بعد تبصروں میں لوگ مجھ پر تنقید کریں گے کہ اگر اچھا تو چھوڑا کیوں؟
خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نوید بٹ نے امریکا میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
امریکا کے لاس ویگاس میں مسٹر او لمپیا کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور تن سازی میں محنت کرکے نام کمایا۔
اس موقع پر نوید بٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے۔
نوید بٹ نے کہا کہ میں نے انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا جس کی بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔
ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، پہلے افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رنز پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رنز پر پویلین لوٹایا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر بولے کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے۔
ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔
وفاقی حکومت کا ٹوبیکو کنٹرول سیل سفید ہاتھی بن گیا ہے، کنٹرول سیل کی نااہلی سے سگریٹ ساز کمپنیاں بے لگام ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق سگریٹ ساز کمپنیوں نے وزارت قومی صحت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں، اور ٹوبیکو کنٹرول سیل سگریٹ ساز کمپنیوں سے قوانین کی پابندی کرانے میں ناکام ہو گیا۔
وزارت قومی صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سیل نے 10 سگریٹ ساز کمپنیوں کو شوکاز جاری کیے تھے، یہ کمپنیاں تمباکو تشہیری قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھیں جس پر انھیں ٹی سی سی نے تین ماہ قبل شوکاز کا اجرا کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ ساز کمپنیوں سے 10 روز میں جواب طلب کیا تھا، لیکن بیش تر سگریٹ ساز کمپنیوں نے ٹی سی سی کو شوکاز کا جواب ہی نہیں دیا، عدم تعمیل والی سگریٹ ساز کمپنیوں کو یاد دہانی نوٹسز کا اجرا بھی کیا گیا، اور قانون شکن کمپنیوں کے خلاف مقدمات اندراج کا فیصلہ بھی ہوا، تاہم ٹوبیکو کنٹرول سیل سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف مقدمات اندراج میں تاحال ناکام ہے۔
آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 307 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، جبکہ بنگلادیش کا اس ورلڈ کپ میں یہ نواں یعنی آخری میچ ہے جب کہ آسٹریلیا کا بھی یہ نواں میچ ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔ آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے
پریکٹس سیشن میں ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹریننگ میں بولنگ کی جب کہ ابرار احمد، امام الحق اور محمد نواز ٹریننگ کاحصہ نہیں بنے۔
پریکٹس سیشن کے دوران تمام کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور طور پر حصہ لیا، پریکٹس سیشن میں فاسٹ بولرز نے خاص پریکٹس کی، پریکٹس سیشن کے دوران بولرز نے اسٹمپ پر پانی کی بوتل رکھ کر بولنگ کی، فاسٹ بولرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کے لیے مخصوص ٹریننگ کی۔
پریکٹس میں شاداب خان سمیت تمام بولرز نے بولنگ کی، اس دوران شاداب نے جنوبی افریقا کے خلاف کن کشن کا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بولنگ کی۔
فخر زمان کے علاوہ تمام بیٹرز نے بیٹنگ کی اورپاکستان ٹیم کی پریکٹس کے سیشن کے موقع پر فینز بھی موجود ہیں ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے کا آخری اور اہم میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔
کراچی : آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیرِ اہتما م گریجویٹ ڈائریکٹری 2023 کی تقریب رونمائی کی گئی۔
جامعہ کراچی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود عراقی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میں آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی مینجمنٹ ، فیکلٹی ممبران کو اس پر وقار موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بحثیت وائس چانسلر جامعہ کراچی یہ بتانے میں خوشی ہورہی ہے کہ آواز انسٹیٹیوٹ تعلیمی میدان میں ایک بہترین تعلیمی درسگاہ کے طور پر اپنا کردار ادا کررہا ہے میںآواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈ مینجمنٹ سائنسزکی کاوشوں کو سراہتا ہوں کہ یہ ادارہ ایک تعلیمی ادارےکی حیثیت سےنوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بااختیار بنانے میں بھی پیش پیش ہے نہ کہ بزنس کرنے میں
وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی کا کہنا تھا کہ میں آواز انسٹیٹیوٹ کی مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں کہ انہوں کہ وہ اس وژن میں اپنا کردا ر ادا کررہے ہیں کہ بہترین تعلیمی حاصل کرنے ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کے بعد کسی بھی کارپوریٹ سیکٹرمیں اپنا نام بناناسکتےہیں۔
تقریب کے اختتام پر آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی ریکٹر ڈاکٹر نصرت ادریس نے وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی