کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کامرس اور آرٹس گروپس پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے2024ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے بروز بدھ یکم نومبر 2023ء سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔
بورڈ کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایسے تمام پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم گریڈ17یا زیادہ کے گزیٹڈ افسر سے تصدیق کے بعد بروز بدھ یکم نومبر 2023ء سے بروز پیر 22جنوری 2024ء تک انٹربورڈ کراچی کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔
طلباء اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی۔
جو پرائیویٹ امیدوار مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 23جنوری سے بروز پیر 18مارچ 2024ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 19مارچ سے بروز جمعہ 29 مارچ 2024ء تک اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
میٹرک کے نتائج کے اعلان کو دو ماہ گزرنے کے باوجود، مجموعی طور پر 37,000 جنرل گروپ کے طلباء اب بھی اپنی مارک شیٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔
سندھ میں نگراں حکومت نے تعلیمی محکمانہ بورڈز کے ساتھ کراچی کے ہزاروں میٹرک پاس طلباء کی مارک شیٹس چھاپنے سے متعلق معاملے پر عدم دلچسپی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنرل گروپ کے نتائج 25 اگست کو جبکہ سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان 28 ستمبر کو کیا گیا۔
تاہم، دو ماہ گزرنے کے بعد بھی، جنرل گروپ کے تقریباً 37,000 طلباء تاحال اپنی مارک شیٹس کے منتظر ہیں۔ دریں اثنا، سائنس گروپ کے تقریباً 190,000 طلباء اپنی مارک شیٹ حاصل کرنے سے قاصر رہے۔
اس تاخیر نے ان طلباء کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں جنہیں مختلف مقاصد کے لیے اپنی مارک شیٹ درکار ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ تعلیمی ڈپارٹمنٹل بورڈز کی جانب سے سائنس گروپ کے رول نمبرز میں میٹرک کے نتائج میں تبدیلی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔
بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ مارک شیٹس کی چھپائی جاری تحقیقات کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔
کراچی: جامعہ این ای ڈی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی سندھ)، فلسطین فاؤنڈیشن اور شعبہ اسٹوڈنٹ افئیر کی پیس سوسائٹی کے تحت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے طلبا نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز تھامے اور نعرے بلند کیے۔
ریلی میں شریک طلبا و طالبات نے وزٹر گیٹ سے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بےرحمی دکھا رہی ہے جو کہ شرمناک ہے، فلسطینی بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، میری درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب فقط مسئلہ امن کا نہیں، انصاف کا ہے۔ اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر فلسطین کے پرچم لگائیں اور آگہی پھیلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈیجیٹل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں پر کان نہ دھریں۔
کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین ہے۔ غاصب اسرائیل نے اس پر ناجائز صیہونی ریاست قایم کی ہوئی ہے ،جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن، معروف صحافی خاور حسین اور سوشل ایکٹوسٹ نازیہ علی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت لاکھوں فلسطینی غزہ میں بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کردار ادا کرے، بند راستے اور رفح کراسنگ کھلوائی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں صرف احتجاج ریکارڈ کرنے کے لیے جمع نہیں ہوئے بلکہ آگہی پھیلانے آئے ہیں۔ ہمارا مقصد فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم و بربریت کو آشکار کرنا ہے۔
قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
پاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کردیا۔
اس سے قبل مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جبکہ ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان اہم معرکہ آج کھیلا جائے گا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں قومی ٹیم آج بنگال ٹائیگرز کے خلاف دوپہر 1:30 بجے میدان میں اُترے گی، پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
دوسری جانب بنگال ٹائیگرز بھی ایونٹ کو بڑی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں محض 2 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ایک فتوحات درج کررکھی ہیں۔
سال 1999 میں بنگلادیش نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں بنگال ٹائیگرز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 میچز میں 2 جیت کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ بنگلادیش 6 میچز میں ایک جیت کے ہمراہ 2 پوائنٹس 9ویں پوزیشن پر قابض ہے۔
کراچی۔ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹشن کونسل (پی این اے سی)، اسلام آباد، وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)،جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری(ایس ایف ڈی ایل)کو ’سرٹیفیکشن آف ایکریڈیٹشن‘دیاہے،پی این اے سی سے اسISOسرٹیفیکشن کے بعدایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی یہ اعزاز حاصل کرنے والی سندھ کی پہلی لیبارٹری بن گئی ہے۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق معیار کی یہ منظوری ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی کی ایس او پیز، اسٹاف کی اہلیت، لیبارٹری کے نتائج کے بین الاقوامی لیبارٹری کے نتائج سے موازنے اور آلات کی سہولیات کے مکمل جائزے کے بعد دی گئی ہےترجمان کے مطابق فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی کے شعبے کے معروف برطانوی ماہر ڈاکٹر ولیم گوڈون نے بھی سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کا کئی بار دورہ کیا ہے۔اس دوران ڈاکٹر ولیم گوڈون نے ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی میں تجزیہ کاروں کی لیبارٹری سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے لیبارٹری کی معیاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ لیبارٹری میں موجود جدید تحقیقی آلات اور کام کرنے کی صلاحیت کی تعریف بھی کی تھی۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے ایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان اور ان کی ٹیم کواس کامیابی پر مبارکباد اوران کی قابلیت و محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایکریڈیٹشن ایک اہم سنگِ میل ہے جو ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی نے معیار کی بلندی کے اعتراف میں حاصل کیا ہے۔
دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر قائم یونیسکو چیئر کے نگراں (چیئر ہولڈر) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی ایس ایف ڈی ایل کی ٹیم کو اُن کی اس کامیابی اور کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2023ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ10نومبر سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں
کراچی : ٹک ٹاک نے 18 سالہ میٹرک کے طالبعلم کی جان لےلی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں مقتول سینے پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوا
مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق پستول کی گولی 18 سالہ عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔
پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا‘پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
پونے : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف سری لنکا کی چوتھی وکٹ 139رنز پر گرگئی ہے ۔
بھارتی شہر پونے میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹرز ، پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولرز کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔
پانچویں اوور میں دیموتھ کرونارتنے فضل حق فاروقی کی گیند پر 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد پتھم نسانکا 60 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔
اس کے بعد سری لنکا کی تیسری وکٹ مجیب الرحمان کے حصے میں آئی جب انھوں نے 39 رنز پر کپتان کوشل مینڈیس کو واپسی کی راہ دکھائی اس کے بعد مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو صرف 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔
سری لنکا 32 اوور اور ایک گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 154 رنز بناچکی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا پانچواں اور افغانستان کا ساتوان نمبر ہے،
اسلام آباد: میڈیکل اور ڈینٹل کالجزاور جامعات میں داخلےکےلئےایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کےلئے ایم ڈی کیٹ 19نومبر کو ہوگا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ٹیسٹ ایکسپو سینٹر میں ہوگا جس کا دورانیہ صبح ساڑھے 10بجے سے دوپہر 2 بجےتک ہوگا۔